الخميس، 15 شوال 1445| 2024/04/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

" ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ ، ...

... وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی "(ابراہیم:42)

  اللہ اکبر! اللہ عظیم ہے! کوئی طاقت و قوت نہیں سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے! وہ دن جب بل آخر ہم نے جابر اسلام کریموف کے انتقال کی خبر سنی!بلعموم ازبکستان کے عوام  اور بلخصوص حزب التحریرکے شباب  نے  پچیس سال کے ظالمانہ حکومت میں  اس کے ہاتھوں مختلف قسم کی ناانصافیوں و ظلم اور  قوت و جبر کا سامنا کیا۔

Read more...

شانداربیٹوں کی نیک پاک دامن والدہ انتقال کر گئیں، وہ بیٹے جو داعیوں میں سے بہترین ہیں لیکن جابر کی جیل میں قید ہیں

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

“ہر جان دار موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو مشکل میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری طرف لوٹائے جاؤ گے”(الانبیاء:35) 

ڈاکٹر مقبول شاہین رحمان جگرانوی ، جو ولایہ پاکستان میں نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے قیام کی سیاسی و فکری جدوجہد کرنے والے داعیوں میں سے بہترین داعی بیٹوں کی ماں ہیں، اتوار 18 ستمبر کو انتقال کر گئیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، انہیں اپنی جنت میں داخل فرمائے اور انہیں اپنے بیٹوں کے ساتھ صدقین اور شہداء کے ساتھ روز قیامت اٹھائے(آمین)۔

 

Read more...

گیمبیا کا صدر اسلام کے قوانین سے لڑ رہا ہے!

  21جولائی 2016 بروز جمعرات کو گیمبیا کی پارلیمنٹ نے صدر، یحیی جامع کے 18سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے لئے شادی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ پارلیمینٹ نے 2005 کے چائلڈ پروٹیکشن بل کے اندر ترمیم کرتے ہوئے،18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنا دیا۔ قانون کی منظوری سے پہلے، صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا: "18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے کو 20 سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ لڑکی کے والدین کو 21سال جیل میں گزارنے پڑیں گے اورمعلوم ہونے پر مخبری نہ کرنے والے کو 10 سال جیل کاٹنی پڑے گی۔صدر نے شادی کی تقریب کی صدارت کرنے والے امام کے لئے قید کا بھی عندیہ دیا۔

 

Read more...

یورپی ریاستوں میں نئے سیکیورٹی اقدامات اس بات کا علان ہے کہ وہ پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہورہے ہیں

آج کل تمام یورپی ریاستیں سیکیورٹی اقدامات کی باتیں کررہی ہیں اور  جسے وہ "دہشت گردی" کہتے ہیں اس سےلڑنے کے لئےنئے منصوبے رکھے جارہے ہیں۔ یہ ریاستیں نئے سیکیورٹی اقدامات متعارف کرائیں گی جس میں   بڑی تعداد میں مسلمانوں اور ان کے اداروں کی زبردست نگرانی، جاسوسی اور گرفتار کرنے کے لئے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی حدود اور اختیارات میں اضافے  شامل ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ  یہ سب اقدامات، جنہیں نیا کہا جارہا ہے

Read more...

ڈاکٹر افتخار کوفوری رہا کرو

خلافت کے داعی ڈاکٹر افتخار کے خلاف حکومت کا غیر انسانی سلوک

اسلام سے نفرت کا اظہار ہے

حکومت پاکستان نے اپنے آقا امریکہ کے احکامات پر نام نہاد “دہشت گردی کے خلاف جنگ” میں اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیا ہے۔ اگرچہ حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ جنگ ان عسکریت پسندوں کے خلاف ہے جو ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھاتے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان کے پردے میں حکومت کا اصل ہدف خود اس کی زبانی “انتہاہ پسندی” کے خلاف جنگ ہے۔ “انتہاہ پسندی” کے خلاف جنگ درحقیقت ریاست کی قوت کے زور پر معاشرے سے اسلامی تصورات کو کچلنا اور مٹا دینا ہے۔

 

Read more...

پاکستان مخالف نعروں اور کراچی میں میڈیا دفاتر پر حملے کی مذمت

جمہوریت ریاست کے تمام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے

22 اگست 2016 کو کراچی کی ایک جماعت کے قائد نے اپنے کارکنوں سے خطاب میں پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کرائی اور پھر میڈیا کے دفاتر پر حملے کروائے۔ ان حملوں کے بعد سے پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ سیاسی خیالات کے اظہار کی حدود و قیود ہونی چاہیے۔

Read more...

اردن میں پاکستان کی سفیر نے حزب التحریر کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا...

... اور سفارت خانے کے عملے کو حکم دیا کہ ان کا خط وصول نہ کیا جائے

پیر 22اگست 2016 کو حزب التحریر ولایہ اردن کے وفد نے دارلحکومت عمان میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا تا کہ حزب التحریر کی جانب سے خط سفیر کے حوالے کیا جائے۔ اس خط میں حزب نے راحیل-نواز حکومت سے ڈاکٹر افتخار کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے

Read more...

نیشنل ایکشن پلان امریکی ایکشن پلان ہے

خلافت کے داعیوں کا اغوا حکمرانوں کی اسلام دشمنی کو ثابت کرتا ہے

خلافت کے تین داعیوں کے اہل خانہ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے وکیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے ذریعے ایک انسانی المیے اور بہت بڑی ناانصافی کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں پچھلے ایک مہینے کے دوران تین پڑھے لکھے اور انتہائی معزز گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان غائب کر دیے گئے ہیں۔

Read more...

یہودی وجود کا خاتمہ کرو

پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو یہودی وجود کی فضائیہ کے ساتھ مشقوں میں استعمال کرنا کھلی غداری ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان راحیل-نواز حکومت کے اس اقدام کی پُرزور مذمت کرتی ہے جس کے تحت پاکستان فضائیہ کے بہترین پائیلٹس کو ریڈ فلیگ 4-16 مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے امریکہ بھیجا گیا جہاں یہودی وجود بھی شرکت کر رہا تھا۔

 

Read more...

سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی:اسلام اور مسلمان عورتوں پر متعصب سیکولر قانون کا نفاذ

جمعہ یکم جولائی2016 کو سوئٹزرلینڈ کے جنوبی Ticino میں برقعے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ عوامی مقامات، دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر برقعہ پوش عورتوں سے 7890£ سے زائد جرمانہ لیا جائے گیا۔ سعودی سفارت خانے نے ناحق عورتوں کو نشانہ بنانے اور تعصب کی مذمّت کرنے کی بجائے ٹوئٹر پر اپنے شہریوں کو سوئس قوانین کے احترام اور ضرورت کی یاددہانی کرائی تاکہ کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ آئے۔

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک