الخميس، 15 شوال 1445| 2024/04/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔


حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے

  پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل  ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی  اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔

یہ وحشیانہ رویہ ان معزز مسلمانوں کے خلاف روا رکھا جارہا ہے جو ذمہ دار بیٹے ہیں یا باپ ہیں، جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے اور  اس کھلے خط کے آخر میں دی گئی فہرست سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات مشہور و معروف ہے کہ حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جو رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے غیر متشدد طریقے کے مطابق پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا میں کام کرتی ہے۔

لہٰذا ، ہم آپ سے براہ راست پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے محض خلافت کا مطالبہ کرنا اس قدر سنگین جرم بن گیا ہے؟ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے اِس ملک میں ،جو کہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام کا مطالبہ کرنے والا  شدید سزا کا مستحق بن گیا ہے ؟ آخر کیسے اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کو ایک فرض کو پورا کرنےکے سوا کچھ اور سمجھا جا سکتا ہے جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ یہ فرماتے ہیں، وَمَنْلَمْيَحْكُمْبِمَاأَنزَلَاللَّهُفَأُوْلَئِكَهُمْالظَّالِمُونَ"اور جو کوئی اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ ظالم ہے"(المائدہ:45)   ؟  اور خلافت کے قیام کی حمایت کرنے کو بہترین اعمال میں سے سب سے بہتر عمل ہونے کے علاوہ اور کیا قرار دیا جاسکتا ہے جب رسول اللہﷺ نے اس کی واپسی کو ظلم کے خاتمے کا سبب قرار دیا ہے، ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ"پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر جب  اللہ چاہیں گے  اس کا خاتمہ کردیں گے۔ اس کے بعد نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی" اس کے بعد رسول اللہ ﷺخاموش ہوگئے(احمد)؟۔

لیکن معاملات کا فیصلہ ان کے اختتام کے مطابق ہوتا ہے، لہٰذا ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ آپ ان مظالم کے خاتمے کے لئے اپنی آواز بلند نہ کریں۔ یقیناً یہ عمل کرنے کے لئے ماحول سازگار ہے کیونکہ حزب التحریر کے خلاف جرائم اس قدر زیادہ ہوگئے ہیں کہ اب معاشرے کے تمام اہم مراکز میں حزب التحریر کے متعلق بات چیت کی جارہی ہے۔ لہٰذا ، جو لوگ اپنی آواز خلافت کے حق میں بلند کریں گے انہیں پسند کیا جائے گا اور سراہا جائے گا اور وہ ان لوگوں سے ممتاز نظر آئیں گے جو خاموش ہیں یا پھر ظالم حکومت کے وحشیانہ اعمال پر انہیں داد دے رہے ہیں۔  لہٰذا ، ہم آپ کے حوالے ایک فہرست کررہے ہیں، یہ فہرست ان چند خلافت کے داعیوں کی ہے جو اس وقت پابند سلاسل ہیں یا پھر جنہیں حکومتی ایجنسیوں نے لاپتہ کردیا ہے۔ یہ فہرست اور خط دیتے ہوئے ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ناانصافیوں  اور ظلم کو ختم کرنے میں اپنا  کردار ادا کریں۔

نام عمر پیشہ خاندان موجودہ پتہ
1 آغا طاہر 39 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
2 ارشد جمال 38 انفارمیشن ٹیکنالوجی شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
3 اسد 45 اسکول ٹیچر شادی شدہ اور سات بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
4 ڈاکٹر افتخار احمد 40 میڈیکل ڈاکٹر شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
5 کامران شیخ 39 کالج لیکچرار شادی شدہ اور تین بچے نامعلوم
6 منظر عزیز 57 کاروباری شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
7 نوید بٹ 47 الیکٹریکل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
8 سعد جگرانوی 42 کاروباری شادی شدہ اور نو بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
9 سلیم سیٹھی 38 جرنل ازم(صحافت) میں ماسٹرز شادی شدہ ، کوئی اولاد نہیں کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
10 شہزاد احمد ملک 29 الیکٹرانک انجینئر شادی شدہ اور ایک بچہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
11 شہریار نجم 33 ایم۔ بی۔اے غیر شادی شدہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
12 قمر عباس 43 لیکچرار اکنامکس شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
13 ذیشان اختر 38 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور

    

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

 

Read more...

اہل شام اسلامی منصوبے اورسیکولر منصوبے کے درمیان تصادم میں قدم رکھ چکے ہیں

کافر مغرب نے 1924 میں ریاست خلافت کو گرانے  اور اسلامی سرزمین کو بے وقعت ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد مسلمانوں کی گردنوں پر  اپنے ایجنٹوں کو حکمران کے طور پر مسلط کر دیا۔ لہٰذا وہ مسلمانوں پر سیکولرنظام (جو  کافر مغرب کا نظام ہے)کے ذریعے حکومت کرتے ہیں،ہر اس شخص سے لڑتے ہیں جو  نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کی طرف دعوت دیتا ہےاور  یہ ان سرحدوں  کا دفاع کرتے ہیں  جن کو اسلام کے دشمنوں نے  اسلام سے عداوت اور وطنیت سے وفاداری  کی بنیاد پر  قائم کی ہیں....

Read more...

سانپ کا سر کچل دو: لاہور بم دھماکہ پاکستان کی سرزمین سے تمام بیرونی دشمن ایجنسیوں کے وجود کے خاتمے کا تقاضا کرتا ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان  27 مارچ 2016 کو لاہور کے ایک باغ میں  خوفناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے جہاں عیسائی حضرات عیسٹر کا تہوار منانے کے لئے  موجود تھے اور جس کے نتیجے ستر سے زائد لوگ جاں بحق ، دوسو پچاس  زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا"اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے والا ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا اور جو شخص کسی ایک کی جان بچالے تو اس نے گویا تمام لوگوں کو زندہ کردیا "(المائدہ:32)

Read more...

سوال کا جواب: قتل خطاء کی دیت

السلام علیکم، میرا ایک سوال ہے: کتاب نظام العقوبات میں ہے کہ قتل کی چار قسمیں ہیں،  چوتھی قسم وہ ہے جو خطاء کی طرح ہے،  اس کو ایسا قتل سمجھا جاتا ہے جس میں قاتل کا ارادہ قتل کا  نہیں تھا۔  اگر ارادہ نہیں تھا تو دیت(خون بہا) کیوں ادا کرے گا،  جبکہ حدیث شریف میں ہے کہ میری امت کی خطاء پر مواخذہ نہیں؟

 

Read more...

سوال کا جواب عوامی ملکیت

اے  ہمارے معزز عالم دین السلام علیکم،  میں عوامی ملکیت کے بارے میں ایک سوال آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔  کیا احکام شرعیہ کے مطابق  نجی ملکیت  عوامی ملکیت میں تبدیل ہوسکتی ہے،  جیسے اگر عوام کے فائدے کے لئے ضروری ہو تو پا نی کے  نجی چشموں کو   عوامی ملکیت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ اورکیا جب یہ عذر  ختم ہو جائے  تو وہ اپنی پرانی صورت حال کے مطابق نجی ملکیت بن جائیں گے؟....

 

Read more...

ملزم پر تشدد کرنا حرام ہے

راحیل شریف کا دوران حراست تشدد سے ہلاکت پر تفتیش کا حکم دینا کھلی منافقت ہے

3 مئی 2016 کو کراچی میں رینجرز کی حراست میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت پر جنرل راحیل شریف کا تفتیش کا حکم دینا کھلی منافقت ہے

Read more...

نوید بٹ کو رہا کرو

 

مرکزی رابطہ کمیٹی حزب التحریر ولایہ پاکستان کے وفود نے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سے ملاقاتیں کیں

مرکزی رابطہ کمیٹی حزب التحریر ولایہ پاکستان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن کے دفاتر اپنے وفد بھیجے۔

Read more...

نوید بٹ کو رہا کرو

راحیل-نواز حکومت نوید بٹ کو قید رکھ کر خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتی

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کےاغوا کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: “حق کی آواز، دین کی پکار، خلافت کے داعی، نوید بٹ کو رہا کرو“، “ظالم حکمرانوں کے سامنے حق کی دیوار، نوید بٹ کو رہا کرو“۔

 

 

Read more...

پانامہ لیکس

پانامہ لیکس

جمہوریت کرپشن کی بنیاد ہے جو حکمرانوں کی بدعنوانیوں کو قانون کی چھتری فراہم کرتی ہے

5 اپریل 2015 بروز منگل وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے قوم سے خطاب میں پانامہ لیکس کے نتیجے میں قوم کے مشتعل جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا خاندان کسی مالیاتی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے۔

Read more...

ڈاکٹر افتخار کو رہا کرو جو26 مئی 2015سے پابند سلاسل ہیں

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

چالیس سالہ ڈاکٹر افتخار ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں ۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں ۔ انہیں 26 مئی2015 کو لاہور میں” گُھرکی ہسپتال” سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں اپنے علاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے ۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک