السبت، 10 شوال 1445| 2024/04/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

        •  21 رمضان
        • اتحاد ویکجہتی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے فرض ہے اورتفرقہ و تقسیم ایک بڑا گناہ ہے 
        • الحمد للہ اس امت میں اتحاد و یکجہتی کی دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط بنیاد موجود ہے، یعنی دین حق، اسلام۔ لہٰذا پوری دنیا میں، مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، ہم  رمضان کے روزے اللہ کے اس  حکم کی اطاعت میں رکھتے ہیں کہ
        • (يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ)
        • اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو“(البقرۃ:183)۔   
        • اور ہم سب ایک ہی قبلہ کی جانب رخ کرتے ہیں، مسجد الحرام، کعبہ، جس کی جانب منہ کرکے ہم نماز پڑھتے ہیں، چاہے وہ عید کی نماز ہو یا جمعہ کی یا تراویح۔اس کے علاوہ اسلام تمام مسلمانوں کو ایک امت کے طور پر متحد اور اس کی عملی شکل  ریاست خلافت کے قیام  کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کرتا ہےجو  دنیا کی سب سے طاقتور ریاست اور امت ہو،  جس کی ایک  ہی عظیم فوج ہوتی ہے، ایک ہی ریاستی خزانہ ہوتا ہے ، جس میں ہمیں تقسیم کرنے کے لئے کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اور سب مسلمانوں کی ایک ہی شہریت ہوتی ہے۔ اللہ کی کتاب قرآن عظیم جو لیلۃالقدر کی رات نازل کی گئی ، میں  اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ایک قوم قرار دیتے ہیں اور ہمیں یکجا ہو کر ایک قوم بننے کا حکم دیتے ہیں،
        • (يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ اتَّقُواْ اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ – وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ)
        • اے ایمان والو! اللہ تعالٰی سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہیے اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان رہنا۔ اللہ تعالٰی کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو(آل عمران:103-102)۔

 

 

Last modified onجمعرات, 07 جون 2018 12:42

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک