Logo
Print this page

بسم الله الرحمن الرحيم

 حزب التحریر/ ولایہ پاکستان

یکم رمضان

آئیں ہم اس رمضان اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی کے  قیام کی جدو جہد کریں


اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا،

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

"رمضان کا مہینہ ، جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور جس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور جو حق و باطل میں تمیز کرنے والا ہے"(البقرۃ:185

اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ الله

"(اے پیغمبرﷺ) ہم نے آپ ﷺ پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ آپ اللہ کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے معاملات میں فیصلہ کریں "(النساء:105

جب حکمرانی اللہ کے نازل کردہ کے مطابق تھی تو ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک رمضان کا مہینہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت کا عظیم ذریعہ تھا۔ لہٰذا اُس وقت مسلمان خود کو صرف روزوں، تراویح اور دعوتِ افطار تک ہی محدود نہ رکھتے تھے بلکہ معاشی پالیسی ، خارجہ پالیسی،تعلیمی پالیسی اور حکمرانی سمیت اسلام کے مکمل نفاذکے فرض کو پورا کرتے تھے ۔

Monday, 01 Ramadan 1440 AH - 06 May 2019 CE

Last modified onجمعرات, 09 مئی 2019 03:10

Latest from

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.