Logo
Print this page

بسم الله الرحمن الرحيم

 حزب التحریر/ ولایہ پاکستان

21 رمضان

  • اتحاد ویکجہتی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے فرض ہے اورتفرقہ و تقسیم ایک عظیم گناہ ہے

    الحمد للہ اس امت میں  اتحا د و یکجہتی کی بنیاد تمام دیگر بنیادوں سے مضبوط ترہے، یعنی دینِ حق، اسلام۔لہٰذا  مسلمان پوری دنیا میں ، مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، اللہ کے اس  حکم کی اطاعت میںر مضان کے روزے رکھتے ہیں کہ

  • )يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ(

  • "اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو"(البقرۃ:183)۔

  • اور ہم سب ایک ہی قبلہ کی جانب رُخ کرتے ہیں،کعبۃ اللہ، جس کی طرف منہ کرکے ہم نماز پڑھتے ہیں، چاہے وہ عید کی نماز ہو یا جمعہ کی یا تراویح۔اس کے علاوہ اسلام تمام مسلمانوں کو ایک امت کے طور پر وحدت اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے جس کی عملی شکل  ریاستِ خلافت ہےجو  دنیا کی سب سے طاقتور ریاست اور امت ہو،  جس کی ایک  ہی عظیم فوج ہوتی ہے، ایک ہی ریاستی خزانہ ہوتا ہے ، جس میں ہمیں تقسیم کرنے کے لئے کوئی ملکی سرحدیں نہیں ہوتیں اور سب مسلمانوں کی ایک ہی شہریت ہوتی ہے۔

  •  

Sunday, 21 Ramadan 1440 AH - 26 May 2019 CE

Last modified onمنگل, 28 مئی 2019 06:40

Latest from

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.