الخميس، 22 شوال 1445| 2024/05/02
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

مسجد میں خون کی ہولی اوباما کی پاکستان کے بارے نئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے امریکہ پاکستان میں قتل عام پاکستان کے غدار حکمرانوں کی مدد سے کر رہا ہے

راولپنڈی کی ایک مسجد میں ہونے والے مسلمانوں کے بے دریغ قتل عام کی حزب التحریر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں 17 بچوں سمیت37 مسلمان جاں بحق ہوئے ۔ عوام جانتے ہیںکہ اس قسم کے دھماکے جن میں صالح مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے درحقیقت ان کے پیچھے مسلمان نہیں بلکہ امریکی ایجنسیاں اور بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے کرائے کے قاتل ملوث ہوتے ہیں۔ اس کی ایک مثال اسلامی یونیورسٹی اور پشاور میں مسجد کے باہر مینابازار میں بم دھماکے کی شکل میں ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ ان دھماکوں کا مقصد پاکستان میں امریکی جنگ کے لئے رائے عامہ برقرار رکھنا اور مزید علاقوں میں پاک فوج کے آپریشن کرنے کے لئے حالات سازگار بنانا ہوتا ہے۔ چند دن قبل اوباما نے اپنی تقریر میں بھی اس امر کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی عوام کی رائے تبدیل کرنے میں پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس نے کہا:

 

 ''ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہاپسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں... لیکن پچھلے چند سالوں میں جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے... ﴿پاکستان کی﴾ رائے عامہ تبدیل ہو گئی ‘‘۔

 

 افسوس تو یہ کہ پاکستان کے غدار حکمران امریکہ کو قتل عام میں مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ سہالہ میں پائے جانے والے امریکی فوجی ڈپو اور اسلام آباد میں کھلے عام دندناتے بلیک واٹر کے قاتل اہلکاروں کی حکومتی حفاظت و سرپرستی اس امر کی واضح دلیل ہیں کہ امریکہ کو اس قتل عام میں پاکستانی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ امریکہ پہلے ہی پاک فوج میں موجود مخلص اور صالح فوجی افسران سے خطرہ کا اعلان کر چکا ہے۔ آج جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا وہاں اعلیٰ فوجی اہلکار نماز جمعہ ادا کر رہے تھے ۔ ایسے میںیہ بعید از قیاس نہیں کہ امریکہ کا ٹارگٹ اسلامی ذہن رکھنے والے چند مخصوص اعلیٰ فوجی افسران ہوں۔ حزب التحریر عوام اور فوج میں موجود مخلص عناصر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس انتشار کو روکنے کے لئے حزب التحریر کے ساتھ مل کر امریکہ کو خطے سے نکالنے اور خلافت قائم کرنے کے لئے متحرک ہو جائیں۔

Read more...

امریکی راج اور وزیرستان آپریشن کے خلاف مہم چلانے پر حزب التحریر کے تیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا حکومت گرفتاریوں کے ذریعے حزب التحریر کو کلمہ حق بلند کرنے سے نہیں روک سکتی

حزب التحریر اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کی خاطر گزشتہ پچاس سال سے قربانیاں دیتی آئی ہے اور حالیہ گرفتاریاں اس کی شاندار تاریخ کی ایک چھوٹی سے مثال ہے۔ حزب التحریر وزیرستان ایجنسی کے نہتے عوام کے خلاف فوجی آپریشن اور پاک فوج کو امریکی جنگ میں جھونکنے کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے۔ اس سے خوفزدہ ہو کر حکومت نے حزب التحریر کے اراکین کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں کل لاہور سے نہ صرف حزب کے ممبر کو گرفتار کیا گیا بلکہ اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ آج حزب کے ایک پر امن سیمینار پر، جسے ایک گھر میں منعقد کیا گیا تھا، حکومت نے چھاپہ مار کے حزب التحریر کے ڈیپٹٰی ترجمان عمران یوسفزئی سمیت تیس سے زائد حزب التحریر کے ممبران اور سپورٹرز کو گرفتار کر لیا۔ یہ وہی پولیس ہے جو بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے دہشت گردوں کو اسلام آباد کی گلیوں میں دہشت پھیلانے سے تو نہیں روک سکتی لیکن امریکی راج کے خلاف منعقدہ سیمینار کو سبوتاژ کرنے کے لئے فوری متحرک ہو جاتی ہے۔ کیا وجہ ہے کہ وزیرستان آپریشن کے لئے رائے عامہ بنانے کے لئے شہروں میں پے درپے دھماکے کئے جاتے ہیں اور ہماری ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز منہ دیکھتی رہ جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان حکمرانوں نے ان سیکورٹی فورسز کو پر امن مسلمانوں اور خلافت کے داعیوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے اور ان کے پاس اصل دشمنوں کو گرفتار کرنے کی فرصت ہی نہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کے ممبران کو پکڑنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے دہشت گردوں کو پکڑنے میں وقت صرف کرے ۔ نیز ہم حزب کے ممبران کی فی الفور رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ امر پوری دنیا کو معلوم ہے کہ حزب التحریر ایک غیر عسکری سیاسی جماعت ہے جو خلافت کے قیام کے لئے منہج نبوی ﷺ پر کاربند ہے جس میں عسکری جدوجہد کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسی لئے حزب التحریر سیاسی اور فکری جدوجہد کے ذریعے معاشرے کو تیار کرنے اور اہل طاقت عناصر سے نصرت طلب کرنے کے طریقہ کار پر کاربند ہے۔ استعمار اور ان کے ایجنٹ جو آزادیٔ رائے کے نام پر پاکستان کے معاشرے میں فحاشی پھیلا رہے ہیں، حزب التحریر کے افکار کو سینسر کرنے اور اسے عوام تک پہنچنے سے روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی لئے استعمار کے حکم پر حزب التحریر پر تقریباً تمام مسلم ممالک میں پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور اس کے ممبران کو گرفتار کیا جاتا ہے کہ کہیں خلافت کے قیام کے ذریعے حزب مسلمانوں کو دوبارہ وحدت نہ بخش دے۔ حکومت یاد رکھے کہ حزب التحریر خلافت راشدہ کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اسے گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں روکا جاسکتا۔ ہم ان غدار حکمرانوں کو یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اور ان کا آقا امریکہ ایڑی چوٹی کا زور لگا لے لیکن وہ خلافت راشدہ کے دوبارہ قیام کو نہیں روک سکتے اور ہمیں اس کی بشارت رسولِ مقبول ﷺنے اپنی زبان مبارک سے دی ہے۔

 

 ﴿﴿ثم تکون خلافۃ علیٰ منہاج النبویٰ﴾﴾

''اور خلافت پھر نبی ﷺ کے منہج پر قائم ہوگی‘‘۔

Read more...

وزیرستان آپریشن، جان کیری کی آمد اور گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں حزب التحریر کے احتجاجی مظاہرے

حزب التحریر نے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ مظاہرے وزیرستان آپریشن، امریکی سینیٹر جان کیری کی آمد اور حزب التحریر کے ۰۳ سے زائد کارکنوں اور سپورٹرز کی گرفتاریوں کے خلاف کئے گئے تھے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی راج اور گرفتاریوں کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حزب کے ممبران کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کو یہ باور کرایا کہ حزب اپنی غیر عسکری سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مزید برآں انہوں نے بڑھتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ اور امریکی راج کے لئے حکمرانوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مکمل مدد و معاونت کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے دہشت گرد اسلام آباد کی گلیوں میں دندناتے پھرتے ہیں جبکہ اسلام اور خلافت کی بات کرنے والوں کو گھروں سے اٹھالیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہیں اور حزب التحریر وزیرستان میں بے گناہ شہریوں اور فوج کے جوانوں کو لڑانے کی سازش کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ مقررین نے جان کیری کی آمد کی بھی مذمت کی جو پاکستان کے معاملات کو مائیکرو مینج کرنے کے لئے پاکستان آرہا ہے۔ حزب التحریر ایک غیر عسکری سیاسی جماعت ہے جس کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں لیکن استعمار کے حکم پر اس پر تقریباً ہر مسلم ملک میں پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حزب التحریر نہ صرف موجودہ سرمایہ درانہ نظام کا متبادل پیش کر رہی ہے بلکہ اس کے پاس خلافت کی شکل میں امت کی وحدت کا عملی پروگرام بھی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اہل نصرت حزب التحریر کی پکار پر لبیک کہیں اور حزب کو نصرت فراہم کرتے ہوئے خلافت کا قیام عمل میں لائیں۔ اسی میں دونوں جہان کی کامیابی ہے!

Read more...

پاکستان میں خانہ جنگی جاری رکھنے کے لئے امریکہ ، بلیک واٹر اور یہ غدار حکمران جگہ جگہ بم دھماکے کروا رہے ہیں

اسلامی یونیورسٹی کے بم دھماکے کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہی کہ ان دھماکوں کے پیچھے امریکہ، بلیک واٹر اور یہ غدار حکمران ہیں جن کا مقصد پاکستان میں سوات اور وزیرستان آپریشن جیسی خانہ جنگی کو جاری رکھنا ہے۔ اسی خانہ جنگی کو شروع کرنے سے چند روز قبل شہری علاقوں میں بموں کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کو بنیاد بنا کر یہ ظاہر کیا گیا کہ حکومت کے لئے آپریشن کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ وزیرستان آپریشن کا حکم پہلے ہی امریکہ دے چکا تھا اور بم دھماکے محض تصویر میں رنگ بھرنے کے لئے کروائے گئے۔ امریکہ نے یونیورسٹی میں دھماکے کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی۔ یعنی امریکی جنگ کے لئے رائے عامہ بھی ہموار ہو جائے اور وہ بھی اسلام پسندوں کا خون بہا کر!! عوام جانتے ہیں کہ یہی حربہ امریکہ نے عراق میں بھی استعمال کیا تھا جب اس نے مساجد اور بازروں میں نام نہاد خود کش بم دھماکے کروائے جن کا مقصد امریکہ کے خلاف برسرِپیکار مجاہدین کو بدنام کرنا اور عوام میں کنفیوژن پھیلانا تھا۔ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ امریکہ نے ایک سازش کے ذریعے افغانستان کی جنگ پاکستان تک پھیلا دی ہے تاکہ پاکستان میں جہاد کے متمنی مسلمانوں کو افغانستان جانے سے روکا جائے اور انہیں پاکستان کی فوج کے ساتھ لڑا کر کمزور کر دیا جائے۔ یوں دونوں طرف مرنے والے مسلمان ہوں اور امریکہ بغیر اپنے فوجی ضائع کئے کامیابی حاصل کر لے۔ افسوس کہ جہاد فی سبیل اللہ کے ماٹو پر تیار کئے گئے پاکستان کے جرّی جوانوں کو حکومت امریکی جنگ میں جھونک رہی ہے۔ سب جانتے ہیںکہ پاکستان میں انتشار اور خانہ جنگی کی یہ فضائ امریکی FBI ، بلیک واٹر اور میرینز کے خطے میں آنے سے قبل موجود نہ تھی۔ بلیک واٹر کے سکینڈل کے بعد سہالہ میں ﴿پولیس ٹریننگ سنٹرمیں﴾ حکومت کی مدد سے قائم کردہ امریکی فوجی ڈپو اور اس میں ذخیرہ کیا گیا دھماکہ خیز مواد بھی منظرعام پر آچکا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ اپنی کاروائیاں حکومت کی مدد سے کر رہا ہے۔ چنانچہ امن و آشتی کے لئے یہ ضروری ہے کہ امریکہ کو دیس نکالا دیا جائے۔ ہم امت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو نکال باہر کرنے اور ان غدار حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حزب التحریر کے شانہ بشانہ سڑکوں پر نکلیں۔ بے شک آپ ﷺ نے حق فرمایا ہے کہ حکمرانوں کی غداری ہی سب سے بڑی غداری ہے۔ ارشاد نبی ﷺ ہے:

 

''قیامت کے دن ہر غدار کے کولہے سے ایک جھنڈا باندھا جائے گا جسے اس کی غداری کے درجے کے مطابق بلند کیا جائے گا۔ اور جان لو کہ کوئی غداری اس سے بڑھ کر نہیں کہ ایک حکمران اپنی عوام سے غداری کرے‘‘۔ ﴿مسلم﴾

 

 

Read more...

حکومت حزب التحریر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے میں ایک بار پھر ناکام ، عدالت نے ۲۸ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی حکومت حزب التحریر کے خلاف دہشت گردی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ حزب التحریر کے وکیل نے عدالت میں حکومتی وکیل کو چیلنج کیا کہ قبضے میں لئے گئے حزب کے لٹریچر میں سے ایک بھی لائن ایسی پیش کر دیں جو دہشت گردی یا فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتی ہو۔ اس پر حکومتی وکیل نے ایک گھنٹے کی مہلت مانگی لیکن اس کے باوجود بھی وہ عدالت میں کوئی خاطر خواہ ثبوت پیش نہ کر سکے۔ چنانچہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 28 ممبران اور سپورٹرز کو ضمانت پر رہا کر دیا اور تنبیہ کی کہ اس طرح کے کمزور مقدمے ان کے سامنے پیش نہ کئے جائیں۔ حزب التحریر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر مشرف کی آمرانہ حکومت نے 2003 میں حزب التحریر پر پابندی لگائی تھی جسے پی پی پی کی جمہوری حکومت نے بدستور جاری رکھا۔ جبکہ اس سے قبل کراچی کی دہشت گردی کی عدالت یہ فیصلہ سنا چکی ہے کہ حزب التحریر پر لگی پابندی ناقص (defective) ہے کیونکہ پابندی لگاتے وقت حکومت کی طرف سے کوئی وجوہات پیش نہیں کی گئیں۔ نیز حزب التحریر کی پابندی کو چیلنج کرنے والی رِٹ آج بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کی منتظر ہے جس کو دائر کئے لگ بھگ ساڑھے تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ حزب جانتی ہے کہ آمریت ہو یا جمہوریت دونوں نظاموں میں استعمار کے مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے اور اسی لئے حزب التحریر پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ ہم ایک بار پھر اعلان کرتے ہیںکہ حزب التحریر پر لگی پابندی حزب کو خلافت کے لئے اپنی غیر عسکری سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ تمام پابندیوں کے باوجود حزب دنیا کی سب سے بڑی سیاسی اسلامی جماعت بن کر ابھری ہے جو چالیس سے زائد ممالک میں بڑی مستعدی اور جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہم امت کو یہ خوش خبری بھی سنانا چاہتے ہیں کہ حزب اپنی اس جدوجہد کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور انشائ اللہ وہ جلد امت کو خلافت کے انعقاد کی نوید سنائے گی۔ نصر من اللہ و فتح قریب!!

Read more...

خون کی پیاسی دیوی، ہلری کلنٹن، کی پیاس بجھانے کے لئے پشاور میں خون کی ہولی کھیلی گئی

آج امریکی سیکرٹی خارجہ ، ہلری کلٹن کی آمد پر ایک بار پھر پاکستان کے نہتے عوام کا لہو بہا کر اس کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا جب امریکی اعلیٰ اہلکاروں کے دل کو بہلانے کے لئے ان کی آمد پر مسلمانوں کا خون بہا گیا ہو۔ خون کی پیاسی امریکی دیوی ہلری کلنٹن کی پیاس بجھانے کے لئے امریکی ایجنسیوں اور کرائے کے قاتلوں نے پشاور کے گنجان بازار میں مسلمانوں کی خون کی ندیاں بہا دیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 60 سے زائد مسلمان جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں۔ امت یہ امریکی کھیل کو سمجھ چکی ہے کہ شہری علاقوں میں بم دھماکے کروا کر قبائلی علاقوں میں خانہ جنگی جاری رکھی جائے۔ جہاں مرنے والا بھی مسلمان ہو اور مارنے والا بھی مسلمان۔ امریکہ اسی قسم کا قتل عام پہلے بھی عراق میں کروا چکا ہے۔ سہالہ میں بارود کا امریکی گودام بھی منظر عام پر آچکا ہے جہاں پولیس ٹریننگ سنٹر کے کمانڈنٹ تک کو جانے کی اجازت نہیں۔ آج کے اخبارات میں چھپنے والی یہ خبر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں امریکی اہل کار افغان باشندوں کا روپ دھار کر اسلحے اور دیگر جدید آلات سے لیس ہو کر کھلے عام دندناتے پھر رہے تھے۔ پولیس جب انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو امریکی سفارتخانہ سے انہیں چھڑانے ان کے لئے ان کے حلیف فورا آن پہنچے اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔ اس قسم کے واقعے پہلے بھی اسلام آباد اور پشاور میں رو نما ہو چکے ہیں جبکہ حکومت ان کرائے کے قاتلوں کے خلاف کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔ اس سے ثابت ہوا کہ موجودہ دہشت گردی کی وارداتوں میں نہ صرف امریکی خفیہ ایجنسیاں اور بلیک واٹر اور ڈائن کارپ کے کرائے کے قاتل ملوث ہیں بلکہ حکومت بھی اپنا گنائونہ اور گھٹیا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا غداری ہو سکتی ہے کہ حکومت حزب التحریر اور دیگر مخلص مسلمانوں کو کلمہ حق بلند کرنے سے روکنے کے لئے تو انہیں پابند سلاسل کرتی ہے جبکہ امریکی دہشت گردوں کو مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیتی ہے ۔ پاکستان کے حالیہ انتشار کا واحد حل امریکہ کا خطے سے انخلائ ہے۔ ہم امت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ بھی اپنی چپ کا روزہ توڑیں اور خاموش تماشائی بننے کے بجائے میدان عمل میں آئیں۔ ورنہ یہ NRO زدہ غدار حکمران امریکہ کے ساتھ مل کر اس خانہ جنگی کو کوئٹہ اور جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک تک پھیلا دیں گے۔ ہم پاک فوج میں مخلص عناصر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر پاکستان کو امریکی راج سے چھٹکارا دلانے کے لئے متحرک ہو جائیں اور حزب التحریر کو نصرت دے کر خلافت راشدہ کا انعقاد کریں تاکہ امریکہ کو اس خطے سے مار بگھایا جائے جو اس فتنے کی اصل جڑ ہے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک