الجمعة، 23 شوال 1445| 2024/05/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

امریکہ کے غلام اسلام کو کرپٹ کرنا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے حکم پر پاکستان کے حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ کو تیز کررہے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کےامریکی غلام حکمرانوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت کے وزیر دفاع، خواجہ آصف، نے 28 جنوری 2017 کو سیالکوٹ میں حکمران جماعت کے وزکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،”دہشت گردی” کے خلاف جنگ تمام سیاست دانوں کی پہلی ترجیح ہے لیکن “دہشت گردی” جڑ سے اس وقت تک اکھاڑی نہیں جاسکتی جب تک “نظریات کو تبدیل نہیں کیا جاتا”۔

 

 

Read more...

ہماری بیٹیاں قید میں ہیں۔۔۔۔۔اور حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں

فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیق کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق قابض عدالتوں نے بڑی تعداد میں خواتین قیدیوں کے خلاف پچھلے کچھ عرصے میں سخت اور بغض سے بھرپور فیصلے کیے ہیں جس میں خواتین قیدیوں کے خلاف چار ایسے فیصلے ہیں جس میں انہیں دس سال سے زائد کی قید سنائی گئی ہے ۔ مرکز کے ذرائع ابلاغ کے ترجمان، ریاض ال اشقر، نے عندیہ دیا کہ قابض وجود سزاؤں کو اس لیے سخت تر بنانا چاہتا ہے تاکہ خواتین اور بچیوں کو القدس میں ہونے والی بغاوت کا حصہ بننے سے روکیں ...

 

Read more...

امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق میں 24،287 بم گرائے..

جبکہ بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیےدنیا بھر میں قائم اپنے اڈوں سے جدید ترین ہتھیاروں کو منتقل کیا اور اس کی سرمایہ دار کمپنیوں نے بھی بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیے پورا  زور لگایا

امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق پر  24،287 بم گرائے۔ یہ اعدادوشمار 5 جنوری کو شائع ہونے والے "ڈیفنس ون اینالیسس" نے  امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے اہلکاروں کے توسط سے جاری کیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوسطاً شام و عراق پر یومیہ 67 بم گرائے گئے۔ جس دن "ڈیفنس ون اینالیسس"  نے یہ خوفناک اعدادوشمار جاری کیے اسی دن امریکی دفتر دفاع کی ویب سائٹ نے یہ بتایا کہ  5 جنوری کو شام میں 15 حملوں کیے گئے جس میں 23 اہداف کو تباہ کیا گیا جبکہ عراق میں 10 حملے کر کے مزید کئی اہداف کو تباہ کیا گیا۔

Read more...

مجرم نظام نزارباييف کی حکومت مسلسل حزب التحریر کے شباب کو قید کررہی ہے

14 دسمبر  کو بافلودارعدالت نمبر 2 کے جج  احمد وفا  نے على رسلان جيتانولين (عمر 34 سال) کے خلاف 6 سال قید کی سزا سنائی جو انہیں حکومت کی ایک سخت جیل میں گزارنی ہوں گی۔ اُن پر  جمہوریہ قازقستان کے کریمنل کوڈ کی شق 235 کی دفعہ 2 کےتحت "مجرمانہ تنظیم کے ساتھ تعلق" اور شق 174 کی دفعہ 1 کے تحت "ذرائع ابلاغ کو جانتے بوجھتے نفرت ابھارنے کے لیے استعمال کرنے"  کا الزام لگایا گیا تھا۔  اس مقدمے کا فیصلہ رسلان کے وکیل کی عدم موجودگی میں سنایا گیا۔ رسلان بھائی کو جون 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Read more...

کفار کے قبضے کو ختم اور اُن سے آزادی کے لیے لڑنا “دہشت گردی” نہیں ہے

صرف خلیفہ راشد کی بصیرت افروز قیادت ہی امت کو امریکہ کے خلاف ایک موثر قوت میں ڈھالنے کے لیے یکجا کرسکتی ہے

13 جنوری 2017 کو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے نامزد سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک تحریری جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “اُن عسکری گروہوں کو نکالنے یا غیر موثر کرنے کے لیے پاکستان کی ضروریات پر توجہ دینی ہے جو پاکستان میں موجود ہیں لیکن ان کی کاروائیاں پاکستان سے باہر ہوتی ہیں“

 

 

Read more...

جمہوریت میں عدالتیں فوجی ہوں یا سول، انصاف فراہم نہیں کرسکتیں

نصاف کے لیے انسانوں کے بنائے نظام کو ختم اور نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام ضروری ہے

 9 جنوری 2017 کو وزیر اعظم پاکستان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و فوجی قیادت نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ حکومت فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے درکار آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک