الثلاثاء، 08 رمضان 1445| 2024/03/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: PR17020
عیسوی تاریخ     منگل, 11 اپریل 2017 م

بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا دینا کافی نہیں

بھارت کے ساتھ نارملائیزیشن کے عمل کو پھانسی دینا اکھنڈ بھارت کی موت ثابت ہوگا

 

 

10 اپریل 2017 کو بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا کا اعلان ایک احسن قدم ہے جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا لیکن صرف یہ ایک قدم ہی کافی نہیں ہے۔ درحقیقت یہ اعلان حکمرانوں کی جانب سے ایک چالاکی ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ حکمران بھارتی جاسوس کے لیے موت کی سزا کا اعلان کرتے ہیں تا کہ مسلمانوں میں عموماً اور ہماری افواج میں بلخصوص موجود بھارت مخالف جذبات کو مطمئن کرسکیں ، لیکن دوسری جانب یہی حکمران امریکی ٹرمپ انتظامیہ کے زیر نگرانی نارملائیزئشن کی پالیسی کے تحت بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے ماحول بنانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ اگر پاکستان کے حکمران مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہ ہندو ریاست کے ساتھ ویسا رویہ اختیار کرتے جیسا کہ ایک جارح دشمن ریاست کے خلاف اختیار کیا جاتا ہے اور نارملائیزیشن کی پالیسی کو پھانسی دیتے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کی “اکھنڈ بھارت” بنانے کی خواہش کے لیے سزائے موت ہے۔

 

اگر حکمران مخلص ہوتے تو وہ فوجی نارملائیزیشن کی پالیسی کو پھانسی دیتے جس کے ذریعے پاکستان کے حکمرانوں نے بزدل بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر کی عسکری مزاحمتی تحریک سے بچانے کے لیے خود کو مصروف کرلیا ہے۔ ایک طرف ہماری طاقتور افواج کو بھارتی جارحیت کے خلاف “تحمل” کا درس دیا جارہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کے حکمرانوں نے اُن تنظیموں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں ہیں جو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے لڑرہی ہیں۔ اور یہ کارروائیاں عین بھارتی خواہش کے مطابق ہے کیونکہ 31 جنوری 2017 کو بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا،” پاکستان کی سرزمین سے بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیموں کے خلاف صحیح معنوں میں سخت کاروائی سے یہ ثابت ہوگا کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں واقعی سنجیدہ ہے” ۔ اگر حکمران مخلص ہوتے تو سیاسی نارملائیزیشن کو پھانسی دیتے جس کے ذریعے پاکستان کے حکمران اسلام کے ساتھ ہماری گہری وابستگی کو ختم کرنے کے لیےٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں تا کہ خطے میں ہندو ریاست کی بالادستی کو حقیقت کا روپ دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ کو ختم کیا جاسکے۔ یہ صرف اسلام ہی ہے جو آج بھی برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے ذریعے یکجا کرسکتا ہے۔ اور اگر حکمران مخلص ہوتے تو وہ معاشی نارملائیزیشن کو پھانسی دیتے جس کے ذریعے پاکستان کے غدار حکمران بھارتی کمپنیوں کے لیے سرحدیں کھول رہے ہیں، اور یہ اس وقت کررہے ہیں جب پاکستان کا اپنا صنعتی اور زرعی شعبہ توانائی کے بحران اور ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے مفلوج ہوگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کے ستون پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک)میں بھارت کو شمولیت کی دعوت بھی رہے ہیں جس پر پاکستان سودی قرضوں کے بوجھ تلے مزید دب گیا ہے اور اپنے کئی اہم وسائل چین کے حوالے کردیے ہیں۔

 

افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران! حکمران بھارت کے خلاف چند اقدامات کے ذریعے ہماری آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے تو ہمیں نہ صرف بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے بلکہ دشمنوں کے ساتھ مل کر ہم پر حملے کررہے ہیں۔ یہ دن رات بھارت کی علاقائی بالادستی قائم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں اور آپ کے جوش اور آپ کی صلاحیتوں کو کم کررہے ہیں۔ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے اب حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں، جو کہ راستہ ہے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا آلہ کار بننے کا جس کے ذریعے ہند کی فتح کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ کی بشارت عملاً پوری ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

 عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنْ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلَام

“میری امت کے دو گروہوں کو اللہ نے جہنم کی آگ سے محفوظ کردیا ہے: ایک وہ جو ہند کو فتح کرے گا اور دوسرا وہ جو عیسیٰ ابن مریم کے ساتھ ہوگا” (احمد، النسائی)۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا،

 

وَعَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْهِنْدِ فَإِنْ أَدْرَكْتُهَا أُنْفِقْ فِيهَا نَفْسِي وَمَالِي فَإِنْ أُقْتَلْ كُنْتُ مِنْ أَفْضَلِ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ أَرْجِعْ فَأَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْمُحَرَّرُ

” رسول اللہ ﷺ نے ہم سے ہند کی فتح کا وعدہ فرمایا۔ اگر میرے سامنے ایسا ہوا تو میں اپنی جان اور مال اس میں لگا دوں گا۔ اگر میں مارا گیا تو میرا شمار بہترین شہداء میں ہو گا، اور اگر میں واپس آیا تو میں ابو ہریرہ (گناہوں سے)پاک ہوں گا” (احمد، النسائی، الحاکم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک