الخميس، 22 شوال 1445| 2024/05/02
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    9 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: PR17029
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 06 مئی 2017 م

امریکہ کی موجودگی پاک-افغان کشیدگی کا باعث ہے

بھارت کی مضبوطی کے لیے پاکستان و افغانستان کے مسلمانوں

کے درمیان نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں

  

جمعہ 5 مئی2017 کو افغان فورسز نے پاک-افغان سرحد پر چمن کے مقام پر مقامی گاوں پر فائرنگ اور بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق، جن میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں، اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔  پاکستان نے ردعمل کے طور پر فوراً چمن اور طورخم کے مقام پر سرحد تا حکم ثانی بن کردی۔ افغان حکومت نے بعد میں یہ کہا کہ حملہ ایک غلطی تھی لیکن دو مسلم ممالک کے درمیان موجود مسلسل کشیدگی کی موجودگی میں اس قسم کی “غلطیوں” کا ہونا لازمی امر ہے۔ لہٰذا حزب التحریرولایہ پاکستان مسلمانوں سے یہ کہتی ہے کہ وہ اپنے غم و غصے کا نشانہ امریکہ کو بنائیں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے والا اصل مجرم امریکہ ہے اور وہی پاکستان اور افغانستان کی دونوں حکومتوں کا آقا بھی ہے۔

 

پاکستان و افغانستان کے مسلمان برطانوی استعمار کی جانب سے کھینچی جانے والے ڈیورنڈ لائن کے باوجود ایک دوسرے سے کبھی بھی حقیقی معنوں میں جدا نہیں ہوئے۔ دونوں جانب کے مسلمان ایک دوسرے سے نہ صرف اسلام کے مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ ان کے درمیان مضبوط معاشی و سماجی تعلقات آج بھی موجود ہیں۔ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اس خصوصی تعلق کی وجہ سے خطے میں بھارت کبھی بالادستی حاصل نہیں کرسکتا۔ لیکن اب خطے میں بھارت کی بالادستی امریکہ کی ضرورت ہےتا کہ چین اور اسلامی احیاء کے خلاف اسے استعمال کرسکے ۔ لہٰذا بھارتی بالادستی اسی صورت ممکن ہےاگر پاکستان و افغانستان کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا جائے ۔

   چونکہ افغانستان میں امریکہ بذات خود موجود ہے اور افغان حکومت  اس کی کٹھ پتلی ہے لہٰذا اُس نے   پاکستان کے خلاف نفرت و دشمنی اور بھارت سے گرم جوشی پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لیے ماحول بنایا ۔ پاکستان کے حکمران امریکی ایجنٹ ہیں، لہٰذا وہ ان حملوں کے اصل مجرم اور ماسٹر مائینڈ امریکہ کی مذمت نہیں کرتے۔ وہ اپنے چیلوں کے ذریعے افغان مخالف جذبات کو پروان چڑھاتے ہیں اور پاک-افغان سرحد کو بند کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں جانب رہنے والے مسلمان شدید مصائب اور پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

پاکستان و افغانستان کے مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اُن کا اصل دشمن امریکہ ہے جو خطے میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کر کے کافر بھارت کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے اور پاکستان و افغانستان میں موجود امریکی ایجنٹ اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور معاونت فراہم کررہے ہیں۔جارحیت اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان و افغانستان کے مسلمان ڈیورنڈ لائن کو مٹا کر نبوت کے طریقے پر خلافت قائم کرکے اس کے جھنڈے تلے ایک ریاست بن جائیں۔ اس کے بعد ہمارے دشمنوں کے پاس پاکستان و افغانستان کے مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے لیے اسباب کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہماری یکجا و متحد قوت خطے میں امریکہ و بھارتی منصوبوں کو پاش پاش کردے گی۔

 

وَٱعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ ٱللَّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَٱذْكُرُواْ نِعْمَةَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَآءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَاناً وَكُنْتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُمْ مِّنْهَا كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

“اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنا اور متفرق مت ہوجانا۔ اور اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جو اللہ نے تم پر کی جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں میں محبت ڈال دی اور تم اس کے فضل سے بھائی بھائی بن گئے۔ اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو اللہ نے تمہیں بچا لیا۔ اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ تم ہدایت حاصل کرو”(آل عمران:103)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک