الخميس، 22 شوال 1445| 2024/05/02
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: PR17031
عیسوی تاریخ     جمعرات, 11 مئی 2017 م

خلافت کے داعی نوید بٹ کو رہا کرو

پانچ سال کی جبری گمشدگی نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کو روک نہیں سکے گی

 

اس بات کو پانچ سال مکمل ہوگئے جب بروز جمعہ 11 مئی 2012 کو ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو دن دھاڑے لاہور میں ان کے گھر کے سامنے سے اور ان کے بچوں کی موجودگی میں حکمرانوں کے غنڈوں نے اغوا کیا تھا۔ نوید بٹ کا واحد “جرم” یہ تھا کہ وہ پاکستان میں نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی سب سے طاقتور اور موثر ترین آواز بن چکے تھے۔ ان کی طاقتور پکار امریکی ایجنٹوں کے لیے براہ راست چیلنج اور واشنگٹن میں بیٹھے ان کے آقاوں کے منصوبوں کے لیےخطرہ تھی۔ نوید بٹ نے بلا خوف مسلمانوں کو خطے میں امریکہ کی تخریبی استعماری موجودگی اور ساتھ ہی امریکہ کے بھارت کے لیے “اکھنڈ بھارت” منصوبے سےخبردار کیا جس کا مقصد اسے خطے میں بالادست قوت بنانا ہے ۔ لیکن غدار حکمرانوں نے بجائے اس کے کہ اپنی غلطی کی تلافی کرنے کے لیے حق و سچ کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز آ جاتے، انہوں نے اپنے گناہوں میں اضافہ کیا اور گرفتاریوں، اغوا اور تشدد ،جس میں بجلی کے جھٹکے دینا بھی شامل ہیں، کے ذریعے خلافت کے داعیوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ آج کے دن تک غداروں نے نوید بٹ کو اغوا کررکھا ہے جبکہ حدیث قدسی میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

“رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے کہا، جو کوئی میرے دوست کو نقصان پہنچائے گا میں اس کے خلاف اعلان جنگ کردوں گا”(بخاری)۔

 

اور یہ مجرم حزب التحریر کے شباب کے خلاف قوت استعمال کرتے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا،

 

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

“بے شک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے”(البروج:10) ۔

 

باجوہ-نواز حکومت سخت پریشان ہے کہ شدید مظالم کے باوجود حزب التحریر اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئی، بلکہ مسلمانوں میں عموماً اور افواج میں خصوصاً حزب التحریر کے اثرورسوخ میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ مسلمان ان کی عزت کرتے ہیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے سختیاں برداشت کرتے ہیں۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو! حزب التحریر کے شباب اور خصوصاً نوید بٹ کے صبر میں ہم سب کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ ایمان والوں میں ظالم و جابر کے سامنے اس قسم کی استقامت مادی اسباب سے پیدا نہیں ہوتی بلکہ ایسی استقامت اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ پر مکمل و مضبوط ایمان کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ وہ ایمان ہے جس کے سامنے جابر پاش پاش ہوجاتا ہے۔ یہ وہ سبق ہے جس سے ہمیں رسول اللہ ﷺ نےآگاہ کیا تھا جب انہوں نے جابر کے سامنے غیر متزلزل استقامت کا مظاہرہ کرنے پر حاصل ہونے والے نتائج سےآگاہ کیا ۔ خباب بن عرات رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جنہوں نے کہا،

 

شكونا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يومئذ متوسد بردة في ظل الكعبة، فقلنا: ألا تستنصر لنا؟ ألا تدعوَ لنا؟ فقال: «قد كان الرجل فيمن كان قبلكم يؤخذ فيحفر له في الأرض، فيجاء بالمنشار على رأسه فيجعل بنصفين فما يصده ذلك عن دينه، ويمشط بأمشاط الحديد ما دون عظمه من لحم وعصب فما يصده ذلك، والله ليتمنَّ الله عز وجل هذا الأمر حتى يسير   الراكب من صنعاء إلى حضرموت لا يخاف إلا الله تعالى، والذئب على غنمه، ولكنكم تستعجلون»

“ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت شکایت کی جب وہ کعبہ کے سائے میں ایک کپڑے پر سر رکھے لیٹے تھے۔ ہم نے کہا :آپ اللہ سے ہماری مدد کی درخواست نہیں کرتے؟ آپ ہمارے لئے دعا نہیں کرتے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم سے پہلے ایسے لوگ گزرے ہیں کہ ان میں سے ایک شخص کو پکڑ لیا جاتا اور  زمین میں اس کے لئے گڑھا کھودا جاتا، آری اس کے سر پر رکھی جاتی اور اس کے دو ٹکڑے کردیے جاتے، لیکن یہ بھی اُسے اُس کے دین سے دست بردار نہیں  کرواپاتی، اور اس کے جسم پر لوہے کی کنگھیاں چلائیں جاتیں کہ ہڈیاں چھوڑ کر پورے جسم کا گوشت اتر جاتا، لیکن یہ بھی اُسے اُس کے دین سے دست بردار نہیں  کرواپاتی۔ اللہ کی قسم ، اللہ اس معاملے(اسلام) کو مکمل کرے گا یہاں تک کہ ایک مسافر صنعاء سے حضر موت تک سفر کرے گا ، اور اسے سوائے اللہ تعالیٰ  کے یا اپنی بھیڑوں پر بھیڑیے  کے علاوہ کسی چیز کا خوف نہیں ہو گا “(احمد)۔

 

لہٰذا جابروں سے ڈرو مت اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں حزب التحریر کے شباب کے ساتھ پوری استقامت کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ۔

 

افواج پاکستان کے مخلص افسران! حزب التحریر کےباصلاحیت اور مخلص سیاست دان اپنے ایمان کی طاقت کی بنیاد پر ہی جابروں کے سامنے حق و سچ کا علم بلند کیے کھڑے ہیں۔ لہٰذا باصلاحیت اور مخلص فوجی افسران سے کیا توقع رکھی جانی چاہیے جو اپنی طاقت و قوت کے بل بوتے پر چند گھنٹوں میں جابر کو پکڑ کر حق کو نافذ کرسکتے ہیں؟ حکومت کے شیاطین کی جانب سے پھیلائی جانے والی سرگوشیوں کو مسترد کردیں جو آپ کی دلوں میں خوف بٹھانا چاہتے ہیں۔ آج امت کو ان   جابروں کے خلاف آپ کی مدد کی ضرورت ہے لہٰذا اپنی امت کے ساتھ کھڑے ہو ں، حزب التحریر کی پکار کا مثبت جواب دیں اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرکے اپنی ذمہ داری ادا کریں، جابروں کو ان کی غداری کی انتہاء پر پکڑ لیں اور ایمان والوں کے دلوں کو راحت پہنچائیں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک