الجمعة، 16 شوال 1445| 2024/04/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    5 من صـفر الخير 1439هـ شمارہ نمبر: PR17074
عیسوی تاریخ     بدھ, 25 اکتوبر 2017 م

 

 امریکی راج کا خاتمہ کرو، خلافت قائم کرو 

ٹیلرسن کے دورے نے پھر ثابت کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات آقا اور غلام کے ہیں

سیاسی و فوجی قیادت کے بلند بانگ دعوی کے باوجود امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورہِ پاکستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات آقا اور غلام کے تعلقات ہیں۔ 21 اگست 2017 کو امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف جارحانہ تقریر کے بعد سیاسی و فوجی ذرائع اور ترجمان  اس بات کا دعوی کررہے تھے کہ اب امریکہ کے “ڈو مور” کے مطالبے پر ہمارا جواب “نومور” ہوگا۔  لیکن 24 اکتوبر 2017 کو  وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و فوجی قیادت نےباجماعت  واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقاوں میں سے ایک آقا ، ٹیلرسن سے ملاقات کی۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انہوں نے باادب ہوکر “ڈو مور” کے مطالبات وصول کیے  اور امریکہ کی خدمت میں اپنی اب تک کارگزاری بیان کی۔ اگرموجودہ سیاسی و فوجی قیادت میں رائی کے دانے کے برابر بھی غیرت ہوتی تو  افغانستان کے دورے کے دوران ٹیلرسن کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان کے بعد  اس سے ملنے سے انکار کردیتی۔

 

اس بات میں کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و فوجی قیادت بھی امریکہ کی ہی غلام ہے ۔ یہ قیادت روس وچین کے دورے اور ان کے ساتھ سیاسی، معاشی اور فوجی تعلقات کے فروغ کو اپنی غداری پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، اگرچہ روس و چین کے ساتھ اتحاد سے بھی پاکستان طاقتور نہیں بلکہ کمزور ہی ہوگا۔ دنیا کی واحد سپرپاور ہونے کے باوجود امریکہ پر  چند ہزار مخلص افغان مجاہدین  کا خوف اس قدر ہے کہ اس کا سیکریٹری خارجہ افغان صدر سے ملنے کے لیےکابل کے قریب واقع  بگرام کے ہوائی اڈے سے باہرنہیں نکلا اور افغان صدر کو بگرام کے ہوائی اڈے پر بلوا کر ایک قلع نما  بنکرمیں ملاقات کرتا ہے جس میں کوئی کھڑکی تک نہیں تھی۔ لیکن دوسری جانب دنیا کی چھٹی بڑی آرمی کا سربراہ اور مسلم دنیا  کی واحد ایٹمی قوت کا وزیر اعظم باادب اسی بزدل ٹیلرسن کا استقبال کرتے ہیں اور امریکہ کی اسلام کے خلاف جنگ میں ،جسے امریکہ “دہشت گردی کے خلاف جنگ” کہتا ہے، ایک بار پھر اپنی “قربانیاں” یاد کرواتے ہیں اور اسلام کے خلاف اس امریکی جنگ کو جاری رکھنے کے لیے اس کو اپنی خدمات اورحمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

 

افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!

کیا آپ کا خون غصے سے نہیں ابلتا جب  سیاسی و فوجی قیادت امریکہ کو اپنی اطاعت گزاری کا یقین دلاتی ہے اور  پاکستان کے مفادات کو قربان کرتے ہوئےپاکستان کے وسائل کو  خطے میں امریکی مفادات کے حصول کے لیے ہمارے ہی خلاف استعمال کرتے ہیں؟ کیا آپ کا خون جوش نہیں مارتا کہ ایک طرف چند ہزارافغان مجاہدین کا خوف ٹیلرسن کو بگرام کے ہوائی اڈے کے ایک بنکر تک محدود کردیتا ہے  اور جب  وہی بزدل  ہمارے ملک میں داخل ہوتا ہے تو اس کا ایسے استقبال کیا جاتا ہے جیسے یہ اس کی  کالونی ہے اور وہ اس کا وائسرائے؟ کیا آپ کا خون جوش نہیں مارتا کہ ایک طرف امریکہ چند ہزار مجاہدین کو اپنی تمام تر طاقت کے باوجود کچلنے میں ناکام ہوچکا ہے اور وہ خود اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے    اور دوسری جانب بیس کروڑ مسلمانوں، جو اسلام اور پاکستان کے لیے سب کچھ قربان کردینے کے لیے تیار ہوں ، کے ملک پاکستان   کو جو ایٹمی قوت بھی ہے امریکہ ایسے حکم دیتا ہے جیسے وہ اس کا چپڑاسی ہے؟ یقیناً آپ کا خون جوش مارتا ہے اور آپ بھی اس  بدترین صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہوگا جب آپ آگے بڑھ کر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود امریکی ایجنٹوں کو پکڑ لیں  گےجنہوں نے آپ کواور ہمیں ان بزدل کفار کا غلام بنادیا ہے اور پاکستان میں نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں گے۔  آپ کودنیا میں شان و شوکت اور عزت ملے گی جب آپ خلیفہ راشد کے حکم پر اس خطے سے امریکہ کو پاگل خارش زدہ کتے کی طرح بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ اور جب آپ یہ کریں گے تو امت آپ کو دعائیں دے گی اور آپ سے پیار کرے گی جبکہ آخرت کا اجر  اس سے بھی کہیں زیادہ عظیم ہوگا۔ایسا کرنا کچھ مشکل نہیں کیونکہ کفار کے دلوں میں آپ کی اور ہماری ہیبت   اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں رکھتے۔

 

لأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِى صُدُورِهِمْ مِّنَ ٱللَّهِ ذٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَّ يَفْقَهُونَ

“(مسلمانوں) تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہے یہ اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں “(الحشر:13)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک