Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    7 من صـفر الخير 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/07
عیسوی تاریخ     منگل, 16 اکتوبر 2018 م
  • زندگی کیسے کیسے تماشے دیکھاتی ہے! دہشت گردی کا باپ ،
  • امریکا، پُرتشدد انتہاپسند تنظیموں سے لڑنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہاہے!

 

پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل زبیر محمود حیات 15 اکتوبر 2018 بروز پیر واشنگٹن پہنچے جہاں وہ امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل جوزف ڈنفرڈ کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس کانفرنس کا مقصد ”پُرتشدد انتہا پسند تنظیموں“ سے لڑنا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کو چیفس آف ڈیفنس کانفرنس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دو روزہ کانفرنس ”انسداد دہشت گردی“کے خلاف تیسری جوائنٹ اسٹاف کانفرنس ہو گی اور اس بات کی امید ہے کہ یہ اب تک ہونے والی تمام کانفرنسوں سے بڑی ہوگی۔ اس سلسلے کی پہلی کانفرنس 16 اکتوبر 2016 کو جوائنٹ بیس انڈریوز(Joint Base Andrews) میری لینڈ میں ہوئی جبکہ دوسری کانفرنس فورٹ بیلویر(Fort Belvoir) ورجینیا میں ہوئی ۔ یہ دونوں اڈے امریکی دارالحکومت کے قریب واقع ہیں۔

 

ریاست ہائے متحدہ امریکا نسل کشی اور قتل عام کرنے کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے۔ اس نے ایسے ایسے گھناونے جرائم کیے ہیں کہ جنگل کے درندوں کو بھی ایسے گھناونے عمل کرنے سے شرم آئے۔ امریکا نے شمالی امریکا کے مقامی باشندوں ”ریڈ انڈینز“ کی اس قدر زبردست نسل کشی کی کہ کروڑوں کی تعداد رکھنے والے آج اپنے ہی ملک میں ایک انتہائی چھوٹی اقلیت میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ امریکا نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے اور چند سیکنڈوں میں لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ امریکا نے ویت نام میں کیمیائی ہتھیاروں کی بارش کی اور لاکھوں انسانوں کو اذیت ناک موت کا شکار کردیا۔ عراق میں امریکا نے ایٹمی فضلے میں ڈوبے ہوئے ہتھیار استعمال کیے جس سے وہاں کے لوگ ایٹمی تابکاری کا شکار ہو گئے ۔ اور افغانستان میں تو اس کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے جہاں اس نے کچھ عرصہ قبل اپنی ذلت آمیز شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کے لیے”بموں کی ماں“ تک کو استعمال کرڈالا۔ یہ مجرم ریاست دنیا کے جابروں، آمروں اور بدمعاشوں کا ساتھ دیتی ہےجس میں مشرف، مبارک، سیسی، بشار اور سعودی حکمران خاندان شامل ہے۔ یہ ریاست مجرمانہ خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی ماہر ہے ۔لہٰذا اس نےقتل ، اغوا اور تشدد کرنے کے لیے بلیک واٹر اور سی آئی اے جیسی تنظیمیں کھڑی کیں۔ لیکن ان تما م جرائم کے باوجود یہ بدمعاش ریاست، جسے اس کے ہمسائے اور نہ ہی اس سے دور رہنے والے پسند کرتے ہیں، ایک ایسی کانفرنس منعقد کرنے پر بضد ہے کہ جس کا مقصد ان سے لڑنا ہے جن سے لوگ ڈرتے اور خوفزدہ ہوتے ہیں۔ امریکا جو کہتا ہے اگراس کے بارے میں سنجیدہ اور مخلص ہے تو وہ اپنے ہاتھ خو د کاٹ ڈالے کیونکہ وہ دنیا کے لوگوں کے لیے ایک بیماری، وبا اور دہشت ہے۔

 

امریکا کی حقیقت تمام لوگوں پر واضح ہو چکی ہے۔ یہ تاثر دینے کے باوجود کہ امریکا اقدار اور اچھی روایات کی ترویج کا علم بردار ہے، اس کے اعمال اس کی منافقت کو بے نقاب کردیتے ہیں۔ ایسا کردار شیاطین، کافروں اور منافقوں کا ہی ہوتا ہے جو خود کو ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ وہ ہوتے نہیں ہیں۔ لیکن یہ صورتحال ہمیشہ باقی نہیں رہتی اور ان کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے اور وہ اپنے انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡـكُفَّارَ نَارَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ؕ هِىَ حَسۡبُهُمۡ‌ۚ وَلَـعَنَهُمُ اللّٰهُ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌۙ‏ 

”الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ وہی ان کے لائق ہے۔ اور اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے۔ اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے“(التوبہ:68) ۔

 

یہ بات بھی سب پر واضح ہے کہ اس کانفرنس میں شریک ہونے والے افواج کے کمانڈرز، جن میں مسلم افواج اور افواج پاکستان کے کمانڈرز بھی شامل ہیں، ان کمانڈرز کو امریکا ان ممالک کی سیاسی و فوجی قیادت کے ذریعے پوری دنیا اور خصوصاً مسلم دنیا میں اپنے استعماری منصوبوں کے نفاذ کے لیے کرائے کی فوج کے طور پر استعمال کرے گا۔ بین الاقوامی لغت میں”دہشت گردی“ کامطلب امریکا نے تخلیق کیا ہے تا کہ وہ اسلام، اور اس کے تصورات اور مسلمانوں پر حملہ آور ہو سکے۔ جب امریکا “دہشت گردی” کے خلاف کانفرنس میں افواج کے کمانڈرز کو بلاتا ہے تو اس کا حقیقی مطلب صرف اور صرف اسلام سے لڑنا ہوتا ہے۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!

کیا آپ درندے ٹرمپ کے ترکش کے تیر بنے رہنے پر راضی ہیں؟ کیا آپ “بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس“ جیسی ہی ایک مزید آرمی کی بٹالین بننے پر راضی ہیں جو اپنےہی پیارے بیٹوں، بھائیوں کے خلاف لڑے گی؟ وہ آپ سے یہی کام لینا چاہتے ہیں چاہے ایسا کچھ عرصے کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ تباہی کے گڑھے میں گرنے کی ابتداء معمولی کھسکنے سے ہوتی ہے اور غداری برف کے تودے کی طرح ہوتی ہے جس کی ابتدا ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے ہوتی ہے اور گرتے گرتے ایک بڑے تودے میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے بعد واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ تو معاملات کو اپنے رہنماوں کے ہاتھوں سے لے کر اپنے ہاتھوں میں لے لیجئے، اور خود کو اور اس ملک کی امت کو ایسی قیادت فراہم کریں جو اس امت سے مخلص ہو۔ لہٰذا نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کونصرۃ فراہم کریں جس میں دنیا و آخرت کی عزت ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

لِلّٰهِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَمِنۡۢ بَعۡدُ  ؕ وَيَوۡمَٮِٕذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ بِنَصۡرِ اللّٰهِ‌ؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ‏ ‏ 

”چند ہی سال میں پہلے بھی اور پیچھے بھی اللہ ہی کا حکم ہے اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔ (یعنی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے“(الروم:5-4)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.