Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    11 من ربيع الاول 1360هـ شمارہ نمبر: 1440/12
عیسوی تاریخ     پیر, 19 نومبر 2018 م

باجوہ-عمران حکومت ٹرمپ کے سخت الفاظ کو بیان بازی کی حد تک تو مسترد کر رہی ہے

مگر ساتھ ہی امریکی اتحاد کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے

 

افغانستان میں امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان کو لگنے والے زخموں پر ٹرمپ کی نمک پاشی کے ایک دن بعد حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اس کا زبانی جواب دیا جبکہ عمل سے اس کا جواب دیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ 19 نومبر 2018 کو پی ٹی آئی کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ، ”امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی جانوں کا نقصان، ریمنڈ ڈیوس اور دوسرے آپریٹیوز کو دی جانے والی کھلی چھوٹ، ڈرون حملوں کے ذریعے غیر قانونی قتل- یہ فہرست ختم ہونے والی نہیں“۔ انہوں نے مزید کہا ،”ایک بار پھر تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ خوشامد کام نہیں آتی“۔ ان الفاظ کا کیا فائدہ جبکہ عملی طور پر باجوہ-عمران حکومت پچھلی حکومتوں کی طرح امریکا سے مکمل تعاون کررہی ہے؟َ ایک طرف تو امریکہ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے گئے مگر دوسری طرف باجوہ-عمران حکومت نے نیٹو سپلائی لائن کو امریکہ کی خاطربرقرار رکھا ہوا ہےجو کہ افغانستان میں امریکا کی قابض فوج کی بقاء کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ ایک طرف کھل کر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کیا جارہا ہے تو دوسری جانب طالبان کوامریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بٹھانے کے لیے باجوہ-عمران حکومت اپنے اثرورسوخ کو پوری طرح سے استعمال کررہی ہے تا کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت کی دہلیز پر امریکا کو مستقل قیام کے لیے قانونی سہارا مل جائے۔ ایک طرف لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے شعلہ بیانی کی جارہی ہے تو دوسری جانب امریکا کے ساتھ مکمل طور پر فوج اور انٹیلی جنس کی سطح پر روابط برقرار ہیں جس کے بغیر امریکا ریاستوں کے قبرستان، افغانستان، میں اندھا، بہرا اور گونگا ہو جائے گا۔ باجوہ-عمران حکومت اس بیان بازی کے ذریعے امت کودھوکہ دے رہی ہے، اگر وہ سچی ہے تو دارالحکومت میں موجود امریکہ کے جاسوسی کا اڈے، اس کے سفارت خانہ، کو کیوں بند نہیں کرتی؟

 

مسلم حکمرانوں کو صرف تاریخ سے ہی سبق حاصل نہیں کرنا چاہیئے بلکہ انہیں خارجہ پایسی کے تمام معاملات میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کا مکمل پابند ہوناچاہیئے۔ لیکن اس کے باوجود باجوہ-عمران حکومت نے ایک دشمن ملک کے ساتھ مضبوطی سے اتحاد برقرار رکھا ہوا ہے جو ہمارے دین سے نفرت کرتا ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں سے لڑتا ہے اور مسلمانوں سے لڑنے کے لیے اوروں کی مدد کرتا ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَٰتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمْ وَظَٰهَرُوا۟ عَلَىٰٓ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

”اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں“(الممتحنہ:9)۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

یہ بات واضح ہے کہ باجوہ-عمران حکومت بھی مشرف-عزیز، کیانی-زرداری اور راحیل-نواز حکومتوں کے ہی غدارانہ عمل کی پیروی کررہی ہے۔ اس حکومت کا یہ طرز عمل اس لیے بھی انتہائی خراب ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کر کے آئی تھی کہ وہ امریکا اور اس کی تباہ کُن جنگ کے خلاف ہے۔ ہم سب کو اس دھوکے باز حکومت سے منہ موڑ لینا چاہیے اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کی سنجیدگی سے جدوجہدکرنی چاہیے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کرے گی ۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.