السبت، 10 شوال 1445| 2024/04/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    11 من ذي القعدة 1360هـ شمارہ نمبر: 1440/69
عیسوی تاریخ     اتوار, 14 جولائی 2019 م

پریس ریلیز

باجوہ ۔عمران حکومت نے ایغور مسلمانوں کی چیخوں کو سننے سے انکار کردیا ہے

اور چینی استعماریت کی اندھی تقلید میں پاکستان کو تباہ کررہی ہے

ایک طرف تو چینی  حکومت قید خانوں میں ایغور مسلمانوں کو سور کا گوشت کھانے اور شراب پینے پر مجبور کررہی ہے تو دوسری جانب 12 جولائی 2019 کو باجوہ۔عمران حکومت نے چھتیس (36)دیگر ممالک کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے  جس میں ”انسانی حقوق کے میدان میں قابل ذکر کامیابیوں پر “ چین کی تعریف کی گئی ہے۔ باجوہ-عمران حکومت چین کی حمایت کر رہی  ہے اور اس کی اتحادی بھی ہے اور یہ حکومت مقبوضہ مشرقی ترکستان (سنکیانگ) کے مسلمانوں کی چیخوں کو سننے سے انکار ی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنےمیں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں“(الممتحنہ 60:9) ۔

 

  یہ حکومت  معاشی معاہدوں کے لیے  اسلام کے خلاف چین کی جنگ کی مذمت کرنے سے انکار ی ہے جبکہ یہ معاہدے پاکستان کو مزید قرض کی دلدل  میں دھکیل رہے ہیں اور اس کی خودمختاری  داؤ پر لگتی جارہی ہے۔  ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے بجٹ کا بہت بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہورہا ہے، باجوہ-عمران حکومت نے  مئی 2019 میں اس بات پر سے آخرکار پردہ اٹھا دیا  کہ پچھلے دس ماہ کے دوران  پاکستان نے  8.6 ارب ڈالر کا  جو قرض لیا  اس میں سے 6.5ارب ڈالر کا قرض صرف چین سے لیا گیا جس میں 2.24ارب ڈالر کا چینی ڈیویلپمنٹ بینک سے زیادہ سود پر لیا جانے والا  کمرشل قرض بھی شامل ہے۔ لہٰذا  یہ حکومت چین کے ظلم میں اس کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے ، پاکستان کی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کے لیے اسے مواقع فراہم کررہی ہے  اور سری لنکا جس تذلیل کا شکار ہوا اسی رستے پر چل رہی ہے جہاں چین نے پہلے سری لنکا کو قرض میں ڈبو دیا اور پھر اس کی خودمختاری پر اس قدر اثرانداز ہوا کہ چائینا مرچنٹ پورٹس اب سری لنکا کی انتہائی اہمیت کی حامل ہمبنٹوٹا بندرگاہ کی 70فیصد کی مالک ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

باجوہ-عمران حکومت اندھی اور بہری ہے جو مسلمانوں کی ضروریات   اور دین ِاسلام کے احکامات سے بالکل لاتعلق ہوگئی ہے۔  یہ حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کو متکبرانہ انداز سے نظر انداز کرتے ہوئے اس بات کی امید رکھتی ہے کہ چین کی کافر حکومت کی مدد سے پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی  وہ چین جو اسلام سے دشمنی کے حوالے سے کسی بھی طرح مغربی استعماری طاقتوں سے کم نہیں ۔ قرآن و سنت کی ہدایت کو چھوڑ کر   اور کافر اقوام سے رہنمائی  لے کر یہ حکومت پاکستان کو چینی استعماریت کےبوجھ تلے کچل رہی ہے جیسا کہ مغربی استعماریت کے بوجھ تلے پاکستان کو کچلنا کافی نہیں تھا۔ یقیناً مسلمان اپنی ڈھال خلافت کی غیر موجودگی کو بہت شدت سے محسوس کررہے ہیں جو صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کرتی ہے۔ یہ خلافت ہی تھی جس نے اپنے شیر  قتیبہ بن مسلم کو  بھیجا تھا جس نے یہ قسم کھائی تھی کہ وہ چین کی سرزمین پر ضرور قدم رکھے گا۔  اور خلافت کی طاقت  اور شان  و شوکت سے ڈر کر چین کے شہنشاہ نے قتیبہ کے پاس چین کی مٹی بھیجی تا کہ وہ اس پر قدم رکھ کر اپنی قسم پوری کرلیں اورذلت کے ساتھ    خلافت کو جزیہ دینا قبول کیا۔  ان شاء اللہ بہت جلد نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی خلافت کشمیر، فسلطین، میانمار اور مشرقی ترکستان کے ایغور مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا بدلا لے گی اور ان کو کفاز کے ظلم سے نجات دلائے گی۔  

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک