الثلاثاء، 27 شوال 1445| 2024/05/07
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: PN15071
عیسوی تاریخ     منگل, 06 اکتوبر 2015 م

پریس ریلیز

نیشنل ایکشن پلان امریکی ایکشن پلان ہے

اوبامہ انتظامیہ نے تسلیم کرلیا کہ پاکستان کا نیشنل ایکشن پلان اسلام کو کچلنے کا منصوبہ ہے

 

  4 اکتوبر 2015 کو امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والے کنوینشن میں امریکہ کے نائب نمائندہ خصوصی جوناتھن کارپینٹر نےایک پالیسی بیان پڑھا۔ یہ پالیسی بیان اس حقیقت پر مہر ثبت کر دیتا ہے کہ راحیل-نواز حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والے نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں اسلام اور جہاد کے تصور کو کچلنے کے لئے امریکی ایکشن پلان ہے۔ یہ پالیسی بیان ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے بھی کافی ہے جواب تک یہ دھوکہ کھا رہے ہیں کہ راحیل-نواز حکومت، کراچی اور قبائلی علاقوں میں آپریشن پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے انجام دے رہی ہے۔ اس پالیسی بیان نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ درحقیقت اسلام اور جہاد کے تصور کے خلاف جنگ ہے جس میں آج کی راحیل-نواز حکومت پچھلی حکومتوں کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے امریکی اہداف کے حصول میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

 

جوناتھن کار پینٹر نے کہا کہ "پاکستان کی حکومت، اس کے تمام سول، فوجی اور انٹیلی جنس ادارے اس وقت اپنی سرحدوں میں انتہا پسندی کے خلاف بھر پور جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔۔وہاں (شمالی وزیرستان) میں مسلسل جاری جنگ، کراچی اور دیگر مقامات پر ہونے والی کوششیں جن کا مقصد عسکریت پسندی کا خاتمہ ہے، پاکستان کی بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ ہم اپنی اعانت سے مدد فراہم کرتے رہیں گے جہاں بھی ہم کرسکتے ہیں اور اس کی سرحدوں میں موجود تمام عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے"۔ اس کے علاوہ جو ناتھن کارپینٹر نے یہ بھی کہاں کہ "وہ موضوعات جو دونوں ممالک کے لئے اہم ہیں ان پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں ناقابل یقین حد تک اہم امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ہے اور پاکستان کے ساتھ ان معاملات میں تعاون نے امریکہ کو محفوظ بنا دیا ہے"۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان سیاسی و فوجی قیادت اور پاکستان کے عوام سے سوال کرتی ہے کیا پاکستان، اس کی فوج اور دیگر اداروں کا کام اللہ سبحانہ و تعالیٰ، رسول اللہ ﷺ، اسلام اور مسلمانوں کے دشمن امریکہ کا تحفظ کرنا ہے؟ کیا پاکستان کی افواج اور اس کے انٹیلی جنس اداروں کا کام افغانستان میں امریکہ کے خلاف جہاد کرنے والوں کا پیچھا کرنا، گرفتار کرنا یا قتل کرنا ہے اور پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے لئے سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو ہراساں اور گرفتار کرنا ہے؟ یقیناً ان کا کام یہ نہیں ہے کیونکہ یہ ملک مسلمانوں کا ہے اور کوئی مسلمان کیسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمن کا ساتھ دینے کا سوچ بھی سکتا ہے؟ ہاں سوائے ان کے جنہوں نے اپنی آخرت کو اس چند روزہ دنیا کے عوض امریکی کو بیچ دیا ہے جو کہ یقیناً گھاٹے کا سودا ہے۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان، پاکستان کے مسلمانوں اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے کہنا چاہتی ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے اس ملک اور اس کی عظیم افواج کو امریکہ کو تحفظ فراہم کرنے کے کام پر لگا رکھا ہے جو کفریہ نظام، سرمایہ داریت اور عالمی استعماریت کا سربراہ ہے۔ اب کوئی بہانہ نہیں بچا کہ ان غداروں کو مزید اقتدار میں رہنے دیا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو دنیا و آخرت کی تباہی سے ہمیں کوئی نہیں بچا سکتا، اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں،

 

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُوۤاْ إِنْ تُطِيعُواْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُواْ خَاسِرِينَ

 

"اے ایمان والو! اگر تم کافروں کی باتیں مانوں گے تو تمہیں ایڑیوں کے بل پلٹا دیں گے (یعنی مرتد بنا دیں گے) پھر تم نامراد ہوجاؤ گے"

 

(آل عمران:149)۔

 

لہٰذا پاکستان کے مسلمان اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران آگے بڑھیں اور اپنی قیادت میں موجود غداروں سے اختیار چھین لیں اور افواج پاکستان مسلمانوں کی ڈھال خلافت کو قائم کرنے کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔ وہ امریکہ جو آج اپنی سلامتی کے لئے پاکستان کا مرہون منت ہے کسی صورت خلافت کا سامنا نہیں کرسکے گا جس کے سائے میں پوری مسلم دنیا اور اس کی عظیم افواج رسول اللہ ﷺ کے کلمے والے جھنڈے تلے یکجا اور خلیفہ کے ایک حکم پر حرکت میں آنے کے لئے تیار ہوں گی۔

 

شہزاد شیخ

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک