السبت، 09 ذو القعدة 1445| 2024/05/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر کے امیر سے اہل شام اور مخلص انقلابیوں کو پیغام

رسول اللہ ﷺ کی ولادت با سعادت کے عظیم دن کے حوالے سے حزب التحریر کے امیر جلیل القدر عالم عطا بن خلیل ابو الرشتہ حفظہ اللہ کا اہل شام اور مخلص انقلابیوں کو وڈیو پیغام کامتن ۔اسی مہینے میں آپ ﷺ نے ہجرت بھی کی اوریہی اُس عظیم الشان اسلامی ریاست کے قیام کا مہینہ بھی تھاجس کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو عزت ملی،اور یہ ریاست ایک بار پھر بہت جلد قائم ہوگی،انشأ اللہ۔


بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام کے مسکن شام میں اپنے لوگوں اورمخلص انقلابیوں کے لیے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الحمدالا للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وعلی آلہ واصحابی ومن ولاہ وبعد،

(( وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ ))

''انہوں نے تو مکاری کی انتہا کردی لیکن اللہ بھی ان کی مکاری کو دیکھ رہا ہے اگرچہ ان کی مکاری اس قدرشدید ہے کہ اس سے پہاڑ بھی ہل جاتے ہیں‘‘۔(ابراھیم:46)


استعماریوں ،ان کے ایجنٹوں اور ان کے دھڑوں کے بدترین لوگ تمہارے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں۔شام میں اسلام کی حکمرانی کو روکنے کے لیے یہ سب یکجان ہو کر مکر اور سازش کر رہے ہیں،تاکہ اسی سیکولر جمہوری نظام کو برقرار رکھا جائے اور صرف چہروں کی تبدیلی کے ذریعے لو گوں کو یہ باورکرادیا جائے کہ تبدیلی آ گئی ہے!آج تم دیکھ رہے ہو اور سن رہے ہو کہ امریکہ ،اس کے اتحادی اور اس کے ایجنٹوں نے دونوں اطراف سے تمہارے خلاف بدی کی قوتوں کو اکٹھا کرلیا ہے :ایک طرف سرکش بشار کے جرائم ہیں جن سے انسانوں کے ساتھ درخت اور پتھر تک محفوظ نہیں،جبکہ دوسری طرف سے استنبول،قاہرہ اور پیرس میں پے در پے اجتماعات ہورہے ہیں جس کا مقصد ایک عبوری حکومت تشکیل دینا ہے جوسیکولر عوامی جمہوری نظام کی تشکیل کرے گی، جیسا کہ وہ خود کہہ رہے ہیں،تاکہ وہ اللہ کی جگہ حرام اور حلال کا فیصلہ خود کر سکیں،

(وَلاَ تَقُولُواْ لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہَذَا حَلاَلٌ وَہَذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُواْ عَلَی اللّہِ الْکَذِبَ إِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُونَ عَلَی اللّہِ الْکَذِبَ لاَ یُفْلِحُون)

''کسی چیز کو اپنی زبان سے جھوٹ موٹ نہ کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لو، سمجھ لو کہ اللہ پر بہتان بازی کرنے والے کامیابی سے محروم ہی رہتے ہیں‘‘۔(النحل:161)


انہوں نے اپنے شرانگیز منصوبوں کو تیز کردیا ہے،جس میں قتل وغارت گری ،کلسٹر بموں کی بارش،جلاکر راکھ کردینے والے مائع مواد کے ڈرم،زہریلی گیس کے ساتھ ساتھ وحشت ناک تشددبھی شامل ہے، ایسا تشدد کہ جس سے جنگل کے درندے بھی کانپ اٹھیں۔۔۔ اس سب کچھ کے ذریعے یہ شیاطین اس بات کی امید کرتے ہیں کہ انقلابی اسلام کو زندگی کے معاملات سے الگ کرنے کو قبول کرلیں گے اور اس قاتل ٹولے کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور مسلسل مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں اور یوں مقدس شام میں سیکولر جمہوری نظام کا ڈھانچہ تبدیل نہ ہوگا اور امریکی اثرو رسوخ برقرار رہے گا ۔۔۔لیکن یہ شیاطین یہ بھول گئے کہ شام اسلام کا قلعہ ہے،اسلام کا مسکن ہے۔شام کے لوگ اس باطل کو ہر گز قبول نہیں کریں گے چاہے کچھ عرصے کے لیے وہ اس کے دباؤ میں آہی جائیں اس لیے کہ یہ خباثت انتہائی رسوائی کے ساتھ ذائل ہو نے والی ہے انشأ اللہ۔اس کے علاوہ یہ شیاطین یہ سمجھ نہیں رکھتے کہ حق نے ہر صورت باطل کو شکست فاش دینی ہے۔

(بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُہُ فَإِذَا ہُوَ زَاہِقٌ وَلَکُمُ الْوَیْْلُ مِمَّا تَصِفُونَ )

''بلکہ ہم حق کو باطل پر دے مارتے ہیں تو اس کا سر توڑ دیتا ہے اور وہ نیست ونابود ہو جاتا ہے اور تم جو کچھ کہتے ہو تمہارے لیے تو بربادی ہے ‘‘۔(انبیأ:18)


اسلام کے مسکن شام کے محترم لوگواوراے مخلص انقلابیو:
یہ جو مکاری اورسا زشیں کر رہے ہیں یہ انتہائی خبیث منصوبہ ہے۔اس منصوبے کا سرغنہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں اور اس خبیث منصوبے کو ان کے ایجنٹ اور پیروکار نافذ کر رہے ہیں:اندرون ملک قتل وغارت کے بازار کو گرم رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ قومی اتحاد اور عسکری کونسل کو قبول کر لیں۔۔۔یوں اس منصوبے کو نافذ کرنے کے دو زہریلے آلے ہیں ۔ایک طرف سے بشار کی جانب سے قتل وغارت اور تباہی کے جرائم کا زہر اور دوسری طرف سے قومی اتحاد کا زہریلا جال جس کو امریکہ کی راہنمائی میں بنا جارہاہے، تا کہ اپنے ہی بنائے ہوئے موجودہ سرکش کے کردار(بشار) کے خاتمے پر اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ان(قومی اتحاد اور کونسل) کو اس کے تخت پر بیٹھایا جاسکے۔۔۔قومی اتحاد اس اقتدار پر بیٹھنے کی امید رکھ رہا ہے جبکہ سرکش بشار اس بات کو نظر انداز کر رہا ہے کہ اس کا کھیل ختم ہو چکا ہے،قومی کونسل کے جال کو اس کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا جاچکا ہے ،وہی امریکہ جس نے اس کو بنایاتھا اب اس کی باری ختم ہونے پر اس کے ساتھ بھی وہی کچھ کرے گا جو اس نے اس جیسے دوسرے ایجنٹوں کے ساتھ کیا جب ان کا کردار ختم ہوگیا۔اس کے علاوہ امریکہ یہ امید کر رہا ہے کہ اس سے پہلے کہ امت آقا اور ایجنٹ دونوں کی نجاست سے ملک کو پاک کرے،وہ ایک ایجنٹ کی جگہ دوسرا ایجنٹ لاکر شام میں اپنے اثرو رسوخ کو طول دے سکتا ہے۔۔۔اگر اس سرکش بشار کے پاس ذرا بھی عقل ہو تی تو اس عوامی انقلاب کے ابتدائی مہینوں میں ہی موقع کو غنیمت جان کر اپنی جان بچاکراور چہرہ چھپا کر بھاگ جاتا،یہ اس سے بہتر تھا کہ اس کو پکڑا جائے یا ایک ایسے مجرم کے طور پر قتل کردیا جائے جس پر اللہ،اس کے رسول ﷺاور موٗمنوں کی لعنت ہو

((إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى))

''بے شک جو مجرم ہونے کی حالت میں اپنے رب کے پاس آیا تو اس کے لیے جہنم ہے جس میں وہ نہ مرے گا اور نہ جئے گا‘‘۔(طہ :74)


یہ ایک مکر اور چال ہے جو انہوں نے اس امید پر چلی ہے کہ شام اور اہل شام کو سرنگوں کرنے پر مجبور کیا جائے،تاکہ وہ قومی اتحاد کی حکومت کو قبول کریں،جو اپنی اساس کے لحاظ سے سیکولر اور پر فریب دھوکہ ہو گی !وہ یہ بھی گمان رکھتے ہیں کہ شام اور اہل شام مجرموں کی طرف سے بہائے گئے پاکیزہ خون اور انقلابیوں کی ان عظیم قربانیوں کو بھول جائیں گے۔۔۔لیکن ان کا یہ گمان اللہ کے اذ ن سے باطل ہے اور یہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور کانوں سے سنیں گے کہ یہ دھوکے میں پڑے تھے اور ان کی مکاری غارت ہوگئی

(وَمَا کَیْْدُ الْکَافِرِیْنَ إِلَّا فِیْ ضَلَالٍ)

''اور کافروں کی سازشیں گمراہی کے سوا کچھ نہیں‘‘(الغافر:25)۔

 

وہ یہ بھی بھول گئے یا اپنے آپ کو بھولنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ شام میں ایسے مضبوط جوان مرد ہیں جو اپنے رب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہدایت یافتہ ہیں،جن کے لیے رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہی اسوہ حسنہ ہے،جو ان سازشوں پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھے ہوئے۔ وہ نہ تو اس ظلم پر خاموش رہیں گے اور نہ ہی کبھی بھی اس مقدس خون اور جدوجہدکو بھولیں گے۔ وہ نہ تو بوڑھوں اور بچوں کی چیخ وپکار کو بھلادیں گے اورنہ ہی پاکباز خواتین،یتیموں اور بیواوں کی آہ وبکا کو نظر انداز کریں گے۔۔۔اس سرکش کے جرائم ان کی قوت میں اور اضافہ کر تے ہیں۔وہ امریکہ اور مغربی استعماری کفّار کے جرائم کبھی بھی نہیں بھولیں گے چاہے یہ قومی کونسل کی اصل حقیقت کو چھپانے کے لیے کتنے ہی جتن کرلیں۔بلکہ یہ تمام جرائم اور شیطانی چالیں ان کی جدو جہد کو تیز تر کررہی ہیں۔

(الَّذِیْنَ قَالَ لَہُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُواْ لَکُمْ فَاخْشَوْہُمْ فَزَادَہُمْ إِیْمَاناً وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل)

'' ان لوگوں سے جب لوگ یہ کہتے ہیں کہ لوگ تمہارے خلاف اکھٹے ہو چکے ہیں تم ان سے ڈرو تو یہ ان کے ایمان کو مزید مضبوط کرتا ہے اور کہتے ہیں کہ اللہ ہمارے لیے کا فی ہے اور بہترین کارساز ہے‘‘(ال عمران :173)


اسلام کے مسکن شام کے محترم لوگو اوراے مخلص انقلابیو:
سرکش بشار اور اس کے کارندے مایوسی کی اس حد کو پہنچ چکے ہیں جس سے نکلنااب ان کے لیے ممکن نہیں۔جس قدراس کاظلم بڑھ رہا ہے اس کے گردن کے گرد رسی اسی قدر سخت ہو تی جارہی ہے۔اس کے ساتھ لڑنے والے اس کے کارندے ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں،سوائے اس شخص کے جو آنکھوں اور دل کا اندھا ہو۔اب تو روس نے بھی ،جو امریکہ کے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہاتھا جس نے امریکہ کے ساتھ ایک ایجنٹ کی جگہ دوسرے ایجنٹ لانے پر اتفاق کرلیاتھا ، دوسروں کی طرح اپنے شہریوں کو شام سے نکالنا شروع کرچکا ہے کیونکہ اس کو یہ یقین ہو چکا ہے کہ اس سرکش کا اقتدار ختم ہو رہا ہے ۔یوں یہ سرکش بشاردنیاوی اور اخروی رسوائی کے داغ لیے سر کے بل کھائی میں گرے گا۔لیکن اے مخلص انقلابیو تم جس حق اور خیر پر ہو اس پر ثابت قدم رہو،عنقریب یا تھوڑی تاخیر کے ساتھ آنے والی اللہ کی مدد سے مطمئن رہو۔اللہ تعالی نے صرف اپنے رسولوں سے ہی مدد کا وعدہ نہیں فرمایا بلکہ مومنوں سے بھی وعدہ کیا ہے

(إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِیْنَ آمَنُوا فِیْ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَیَوْمَ یَقُومُ الْأَشْہَادُ)

''ہم ضرور اپنے رسولوں اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بھی مدد کریں گے‘‘(الغافر:51)۔


لہذااپنی قوت سے حق اور اہل حق کی مدد کرو،اللہ ،اس کے رسول ﷺاور مومنین کو نصرۃ فراہم کرو۔ خلافت اور اس کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو نصرۃ دو اورخلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکی حمائت کرو۔صرف اسی صورت میں اللہ عز وجل کے سامنے یہ چیزیں تمہاری گواہی دیں گی:وہ پاکیزہ خون جو بہا یا گیا ،وہ پاکدامن عورتیں جن کی عزتیں پامال کی گئیں،وہ خواتین جو بیوہ ہوگئیں،وہ بچے جو یتیم کیے گئے،وہ بوڑھے جن کی تذلیل کی گئی،حتی کہ وہ جانور جن کو ہلاک کیا گیا ۔یہ سب تمہارا ذکر بھلائی سے کریں گے،یہ خون اور جدوجہد رائیگاں اوربے کار نہیں جائیں گے ۔


اس سے بھی بڑھ کر اللہ کے فرشتے اللہ کے دین ،اس کے حاملین اور نبوت کے طرز پر قائم ہونے والی خلافت کی نصرت کرنے پرتم پر رشک کریں گے۔۔۔ تم دنیا میں بھی عزت مند اور آخرت میں اللہ کی مخلوق میں سب سے بہترین ہستی محمدﷺ ، ان کے خاندان، ان کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اس کے دین کے سچے اور کامیاب انصارکے ساتھ ہو گے۔۔۔ابن زرارہؓ،ابن حضیرؓ اور سعد بن معاذؓ جیسے رسول اللہ ﷺکے انصار کے ساتھ۔خاص کر یہ عظیم مہینہ ،ربیع الاول کا مہینہ ،جو کہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت،بعثت اور مدینہ کی طرف ہجرت کا مہینہ ہے،جس میں اسلام کی عظیم ریاست قائم ہو گئی تھی،اسی مہینے میں آپ ﷺ اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے تھے،جس کے بعد خلافت راشدہ خلافہ علی منہاج نبوۃ کی ابتداء ہوئی تھی۔۔۔پھر اس کے بعد مورثی خلافت کا دور آیا،اس خلافت کے بعد ''جابرانہ،،حکمتوں کا دور آگیا،جس میں آج ہم ہیں ،اسی کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ کا دور ہو گا،رسول اللہ ﷺ نے اپنی ایک صحیح حدیث میں جس کو امام احمد نے اپنی مسند میں اور الطیالسی نے اپنی مسند میں حذیفہ بن الیمانؓ سے روایت کی ہے ،بیان کیا ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

(تکون النبوۃ فیکم ما شاء اللّہ أن تکون ، ثم یر فعھا اللّہ إذا شاء أن یرفعھا۔ ثم تکون خلافۃ علی منھاج النبوۃ ، فتکون ما شاء اللّہ أن تکون، ثم یر فعھا إذا شاء أن یرفعھا ۔ ثم تکون ملکاً عاضاً، فتکون ما شاء اللّہ أن تکون ، ثم یرفعھاإذا شاء اللّہ أن یرفعھا۔ ثم تکون ملکاً جبریۃ، فتکون ما شاء اللّہ أن تکون ، ثم یر فعھا إذا شاء أن یرفعھا۔ ثم تکون خلافۃ علی منھاج النبوۃ، ثم سکت)

''نبوت تمہارے درمیان اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا پھر اللہ جب چاہے گا اس کو اٹھا لے گا،جس کے بعد نبوت کے طرز پر خلافت ہو گی جو اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا،اس کے بعد مورثی خلافت ہوگی وہ بھی اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا پھر اس کو بھی اٹھا لے گا جس کے بعد جابرانہ حکومتوں کا دور ہو گا اور وہ بھی اس وقت تک رہیں گی جب تک اللہ چاہے گا پھر ان کو بھی اٹھا لے گا جس کے بعد پھر نبوت کے طرز پر خلافت قائم ہو گی اور رسول اللہ ﷺ یہ فرماکر خاموش ہوگئے‘‘۔


اس لیے اللہ کے دین کی نصرت کے لیے دوڑو،خلافت کی جدوجہد کرنے والوں کی نصرت کے لیے جلدی کرو، حزب التحریرکی نصرت کی طرف لپکو،یوں انصار رضوان اللہ علیہم کی سیرت کو دہرایا جائے گا،اسلام اور اہل اسلام عزت مند ہو جائیں گے اور کفر اور اہل کفر ذلیل ہو جائیں گے،

((وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ))

'' اس دن مومنین خوشیاں منائیں گے اللہ کی مدد پر وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے،وہ زبرست اور مہربان ہے‘‘(الروم:5,4)

 

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : جمعرات, 24 جنوری 2013م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک