الجمعة، 09 شوال 1445| 2024/04/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    8 من جمادى الثانية 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 AH/034
عیسوی تاریخ     منگل, 07 مارچ 2017 م

 

پریس ریلیز

بین الاقوامی خواتین کانفرنس اور نمائش:"خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید " کی میزبانی مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر شعبہ خواتین، مسلمہ حزب التحریر انڈونیشیا کے تعاون سے کرے گی

 

11 مارچ بروز ہفتہ  مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر شعبہ خواتین، مسلمہ حزب التحریر انڈونیشیا کے تعاون سے جکارتہ انڈونیشیا میں ایک اہم بین الاقوامی خواتین کی کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ اس کا نفرنس کا عنوان ہے:"خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید "۔ اس کانفرنس کے ذریعے مسلم دنیا کو درپیش موجودہ تعلیمی بحران اور اس سے نکلنے کے حل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کانفرنس میں فلسطین، ترکی، تیونس، خلیجی ممالک، ملیشیا، برطانیہ، ہالینڈ اور انڈونیشیا سے خواتین مقرر ین شرکت فرمائیں گیں۔ اس کانفرنس میں تقریباً 1700 معزز خواتین شرکت فرمائیں گیں جن میں اساتذہ، لکچرار، دانشور اور تعلیمی ماہرین شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء میں یونیورسٹی  کے طلباء، طالب علم رہنما، کمیونیٹی رہنما، صحافی اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے۔   اس کانفرنس میں تقاریر، پینل بات چیت اور مختلف نمائندگان اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی مسائل اور  ناکامیوں کے حوالے سے  مشاہدات بیان کریں گے۔  اس کانفرنس کو  عربی، انگریزی اور بھاشا انڈونیشیامیں بین الاقوامی ناظرین کے لیے براہ راست پیش کیا جائے گا۔ اس کانفرنس سے پہلے جمعہ 10 مارچ کو ایک زبردست نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کچھ اہم معاملات کو پیش کیا جائے گا جن کے متعلق کانفرنس میں بات چیت کی جائے گی۔ ان اہم معاملات میں خلافت کی تعلیمی پالیسی اور نصاب  شامل ہیں۔ امید ہے کہ نمائش میں انڈو نیشیا بھر سے لوگ شرکت کریں گے ۔ یہ کانفرنس اور نمائش تین ہفتوں پر محیط عالمی مہم کے اختتام پر منعقد کی جارہی ہے جس میں مسلم دنیا میں تعلیم کی زبوں حالی  کو بیان کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ کس طرح  خلافت  اس بحران سے مسلم دنیا کو نکالے گی اور عالمی معیار کا تعلیمی نظام مہیا کرے گی۔ کانفرنس میں جن امور پر بات چیت کی جائے گی وہ یہ ہیں: تعلیم کا حقیقی ہدف کیا ہونا چاہیے؛ مسلم دنیا میں تعلیم کو سیکولر کرنے کی موجودہ زبردست مہم؛ مسلم دنیامیں تعلیمی بحران کی وجوہات؛ خلافت کا تعلیمی وژن اور کس طرح وہ سنہری نسل اور تہذیب کو پیدا کرے گی؛ خلافت کس طرح عالمی معیار کا تعلیمی نظام کھڑا کرے گی؛ اسلامی حکومت میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے حقوق؛ اورموجودہ دور میں جب  خلافت نہیں ہے تو کس طرح اسلامی تعلیم فراہم کی جائے۔

 

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ اس وقت مسلم دنیا شدید تعلیمی بحران کا شکار ہے۔ مسلم دنیا میں تعلیم کی یہ زبوں حالی ماضی کی صورتحال سے یکسر مختلف ہے جب خلافت کی  اسلامی حکومت کی زیر سایہ ان علاقوں میں تعلیم  کے حصول اور اس کی ترویج پر اس قدر توجہ دی گئی تھی کہ اسلامی ریاست دنیا میں علم کے حصول کا مرکز بن گئی تھی۔ تعلیم پر بھر پور توجہ دینے کا یہ نتیجہ تھا کہ بہت بڑی تعداد میں علماء، سائنسدان پیدا ہوئے ، نئے حقائق کی تسخیر اور  ایجادات  ہوئیں، اور ایسی تہذیب پیدا ہوئی جو دنیا کی سپر پاور بن گئی۔ اس کانفرنس اور نمائش کا مقصد  عالمی سطح پر مسلمانوں کو اس بات کی دعوت دینا ہے کہ  تعلیم اور سائنس کے اُس سنہری دور کے اجرا کے لیے نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے کام کریں جو ایک ایسی زبردست تہذیب کی  تعمیر کرے گی  جو  اسلام کے نظریہ حیات اور انصاف کے ذریعے دنیا کی رہنمائی کرے گی۔

 

کانفرنس جيدانغ پراجوريت، بالاج سودرمان جے آئی، ڈاکٹر سوہارتو نمبر 268 جکارتہ میں 11 مارچ بروز ہفتہ صبح 8 بجے شروع ہو گی۔ نمائش جيدانغ پرویرا، بالاج سودرمان جے آئی، ڈاکٹر سوہارتو نمر 268 میں 10 مارچ بروز جمعہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہو گی۔ ایک پریس کانفرنس ، دوپہر 12 بجے کانفرنس کے دن جيدانغ پراجوريت، بالاج سودرمان کے وی آئی پی کمرے میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس اور نمائش میں صرف خواتین شرکت کریں گی لیکن مرد صحافی حضرات پریس کانفرنس میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس

 

مہم کے متعلق ان صفحات سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں: https://goo.gl/g9Wt2Bاورwww.facebook.com/WomenandShariah۔

مہم کی ویڈیو اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے: https://youtu.be/BorFxTAjG_c۔

کانفرنس کی براہ راست نشریات اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے: https://youtu.be/KwHEyQztPc4۔

کانفرنس کو انگریزی میں اس لنک پر (11بجےGMT؛صبح 4بجے مدینہ ٹائم)دیکھا جا سکتا ہے: https://youtu.be/3bHHhxgJC3g۔

کانفرنس و نمائش  سے متعلق مزید معلومات اور  پریس  کے نمائندگان کے اندراج کے لیے اس لنک پر رابطہ ریں:This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

 

ڈاکٹر نظرین نواز

ڈائریکٹر شعبہ خواتین مرکزی میڈیا آفس

حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک