الجمعة، 23 شوال 1445| 2024/05/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
فلسطين

ہجری تاریخ    3 من جمادى الأولى 1445هـ شمارہ نمبر: 09 / 1445
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 نومبر 2023 م

پریس ریلیز

اے مسلح افواج! زخموں کا علاج  اس طرح کیا جاتا ہے، کہ فیلڈ ہسپتال قائم کرنے سے پہلے ٹینک روانہ کیے جائیں!

 

(عربی سے ترجمہ)

 

ویب سائٹس اور میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ اردن کی مسلح افواج کی جانب سے نابلس میں ایک موبائل فیلڈ ہسپتال بھجوایا گیا ہے اورمغربی کنارے کے لوگوں کی "ثابت قدمی" کو مزید مستحکم  کرنے کے لیے اسے طبی خدمات کی فراہمی کے لیے فعال کردیا گیا ہے۔

 

اردن کی مسلح افواج سے تو یہ امید کی جا رہی تھی کہ فلسطین میں اپنے لوگوں کی فریاد رسی کے لیے آئیں گی، اوریہ داد رسی فلسطین کو آزاد کروانے کے  اعلان کی صورت میں  ہوگی، کہ جس سے سرحدیں مٹ جائیں اور خاردار تاروں کو اکھاڑ پھینک کر، یہودی دشمن کے وجود سے اس کو پاک کردیا جائے۔ اور ان سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ اردنی افواج لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتی اپنے ٹینکوں کے ساتھ داخل ہوں، تاکہ وہ الاقصیٰ کو نجس یہودیوں کی غلاظت سے اور بابرکت سرزمین کو ان کے کرتوتوں سے پاک کریں، نہ کہ یہودیوں سے اجازت لے کر داخل ہوں اور ان کی برچھیوں اور بندوقوں کے سائے میں آئیں، کیونکہ یہ باوقار لوگوں کے شایان شان نہیں ہے!

 

یہ ضروری تھا، بلکہ واجب تھا کہ اردن کی فوج کا داخل ہونا اس نامراد دشمن کو بھگانے، درندگی کو جڑ سے اکھاڑنے اور مسلسل خونریزی کو روکنے کے لیے ہوتا کیونکہ اردن کی افواج الاقصیٰ کے اردگرد کے علاقوں کی افواج میں سب سے زیادہ اس کےقریب ہیں، اور وہی اس کام کے لیے زیادہ لائق ہیں۔ کیونکہ اردن رباط (چھاؤنی) کی سرزمین ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہ گھٹیا دشمن کو جواب دینے کے لیے داخل ہوں اور ارض مبارک پر مسلسل بہنے والے خون کا بنیاد سے سدباب کر دیں، بجائے یہ کہ جارحیت کے اسباب موجود رہیں جبکہ اس کےاثرات سے نمٹا جائے اور فقط زخموں کا علاج کیا جائے،جب کہ یہودی وجود کے جبر و سفاکیت کی مشین مسلسل چلتی رہے۔

 

فلسطین کے لوگوں کے زخموں کا علاج اس طرح ہوگا کہ مسلح افواج اس کو آزاد  کرنے کے عزم کے ساتھ داخل ہوں، اسپتالوں کے ساتھ ٹینک ہوں، اور جنگجوہیروز ڈاکٹروں کے سامنے چلیں۔ اردن کی فوج  کا غدار اس فوج کی جیسی تصویر کشی کرتا ہے، یہ فوج اس کے برعکس سب کچھ کرسکتی ہے اگر اس کی نیت اللہ کے لیے مخلص اور پختہ ہو۔ تو ہم سب کا دشمن یہودی وجود مکڑی کے جالے کی طرح بزدل اور کمزور ہے۔ یہ دشمن کمزوروں، بے بسوں اور بے گھروں کے خلاف تو شیر ہے لیکن مجاہدین کے ایک معمولی سے گروہ کے مقابلے میں، جن کے پاس مناسب فوجی ساز و سامان بھی نہیں ہے، بے نقاب ہوچکا ہے۔ تو اگر اردنی فوج ایکشن لیتی اور ان کے پاس دشمن کے ساتھ لڑنے کا تجربہ بھی ہے اور یروشلم کی دیواریں انہیں اچھی طرح جانتی ہیں، تو دشمن کا کیا حال ہوتا، جبکہ ان کے پیچھے اردن کےبہادر لوگ بھی ہوتے اور ان کے پیچھے پوری امت کھڑی ہوتی۔ اور ان کے ساتھ اللہ بھی ہوتا، اور وہ سب سے بہترین مددگار ہے۔

 

ارض ِ مبارک فلسطین میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
فلسطين
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.pal-tahrir.info
E-Mail: info@pal-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک