الإثنين، 11 ذو القعدة 1445| 2024/05/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

انشاء اللہ ،غداروں کے دن اب گِنے جا چکے ہیں


آج 15مارچ 2012ء کومغرب کے بعد حکومتی غنڈوں نیحزب التحریرکے اسلام کی خاطر منعقد ایک درس پر چھاپہ مارا اور 15سے زیادہ حاضرین کو گرفتار کر لیا۔ ان غدار حکمرانوں نے یہ گھناؤنا عمل اس وقت سرانجام دیا جب یہ حکمران نیٹو کی سپلائی لائن کو زمینی راستے سے بحال کرنے جا رہے ہیں اور فضائی راستے سے یہ سپلائی لائن پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ اور یہ اقدام ان حکمرانوں نے اس وقت اٹھایا ہے ،جب حزب التحریرنے ایک شدیدسیاسی مہم چلا ئی جس میں حزب نے پاکستانی فوج میں سے امریکہ کے خلاف آواز اٹھانے والے ہر مخلص افسر کی چھانٹی کرنے کے گھٹیاامریکی منصوبے کو بے نقاب کیا۔ حزب التحریرنے اس مہم میں ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کئے جن کا عنوان تھا :'' غدار حکمران امریکی راج کو بچانے کیلئے فوج میں سے مخلص افسران کی چھانٹی کر رہے ہیں‘‘۔ اس مہم کے دوران پورے ملک میں درجنوں بیانات اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے،جن میں ہزاروں لوگوں کو افواجِ پاکستان کے خلاف جاری امریکی جنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ جس جنگ کا مقصد خلافت کے قیام کو روکنا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے حزب کی اس مہم نے عسکری اور سیاسی قیادت میں موجودغداروں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ان غداروں کو مسلمانوں کے سامنے کسی بھی عزت و وقار سے محروم کر دیا۔ اس سیاسی مہم نے مسلح افواج میں موجود مخلص افسران کو اس امر پر ابھارا کہ وہ ان غداروں کو گلے سے پکڑلیں اور امت کے ہاتھوں انہیں وہ سزا دلوائیں جس کے وہ حق دار ہیں۔


امت، مسلح افواج اور ملک سے غداری کے خلاف اپنی صفائی میں کوئی بہانہ نہ ملنے پراِن غداروں نے اسلام کے اُن داعیوں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیا ہے جو کہتے ہیں کہ ہمارا رب صرف اللہ ہے۔ ان غداروں کاحالیہ اقدام کوئی پہلا ظالمانہ قدم نہیں بلکہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کے غدار حکمران حزب التحریرکے شباب کو اغوا کر رہے ہیں ،انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور انہیں دھمکا رہے ہیں۔ اپنے ان خبیث اقدامات میں پاکستان کے حکمرانوں نے ہر حد کو عبور کیا ہے ،انہوں نے حزب کی خواتین کو ان کے شیر خواربچوں سمیت گرفتار کیا،حزب کے شباب کے والدوں کو اغوا کیا، کمپنی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر حزب کے شباب کو نوکریوں سے بے دخل کیا ، عدالت میں حزب کے شباب کی ضمانت دینے والوں کو دھمکایا اورحزب کے شباب کو لوہے کی سلاخوں اور تاروں سے اس حد تک تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کی کمر کے مہرے ناکارہ ہو گئے یا انکے بازو کندھو ں سے نکل گئے۔ اپنی دیگر تمام غداریوں کی مانند پاکستان کے حکمران یہ اقدامات بھی اپنے آقا امریکہ کے کہنے پر اٹھا رہے ہیں۔ وہ امریکہ جو اوپر سے لے کر نیچے تک انہیں آڈر جاری کر تا ہے، ہر پالیسی ڈکٹیٹ کرا تا ہے اور ہر ڈالر اپنی مرضی سے خرچ کرواتا ہے۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

غدارحکمران ،خواہ وہ فوجی قیادت میں موجود ہوں یا پھر سیاسی قیادت میں، ہم میں سے نہیں اور ہم ان میں سے نہیں ہیں۔ یہ غدار پوری امت کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں، انشاء اللہ جلد ہی انہیں ہٹایا جائے گا۔ جس طرح ایک شخص کہ جس کا خاتمہ نزدیک ہو بے چینی اور اضطراب میں ہاتھ پاؤں مارتا ہے ، یہ غدار حکمران بھی ہر اس شخص کے پیچھے لپکتے ہیں جو ان کے آقا امریکہ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ یہ غدار حکمران اللہ کی اس شدید وارننگ سے غافل ہیں جو رسول اللہ ا نے اس حدیثِ قدسی میں بیان کی ہے:

((قا ل رسول اللہ ﷺ ان اللہ قال من عادی لی ولیا فقد اذنتہ بالحرب))

''رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے کہ جس نے میرے دوست سے دشمنی کی ،میں اس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتاہوں‘‘ (بخاری)۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

ایسے حکومتی اقدامات مومنین کے عزم اور کوششوں میں مزید اضافہ ہی کرتے ہیں اور اللہ کے وعدے اور مدد ونصرت پر ان کا ایمان مزید بڑھ جاتا ہے۔ اللہ کے اذن سے حزب التحریرکے شباب اسی طرح کھڑے رہیں گے جس طرح وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے اسلامی دنیا کے جابر حکمرانوں کے سامنے ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ اور وہ صبر و استقامت کے ساتھ اللہ الحی و القیوم کی بندگی کی طرف بلاتے رہیں گے، اوروہ اپنی اِس کوشش میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈریں گے ، یہاں تک کہ اللہ اپنا وعدہ پورا کر دے۔

(رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِين)

''اے میرے رب ، مجھے شریرلوگوں پر فتح عطا فرما ‘‘(العنکبوت:30)


اے مسلح افواج میں موجود مخلص افسران!

حزب التحریرکے شباب اللہ کے ساتھ اپنے کیے ہوئے وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔ اب آپ کی باری ہے کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں۔ یہی وہ وقت ہے اے بھائیو کہ آپ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکو نصرۃ دیں، جو مومنین کے دلوں کوراحت دے گی اور انہیں ظالموں پر غالب کرے گی اور اُس دن غدارظالم حسرت زدہ ہو جائیں گے۔

(وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ)

''اور ظالم جلد ہی جان لیں گے کہ وہ کسی کروٹ گرنے والے ہیں ‘‘(الشعراء: 227)

 

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : جمعرات, 15 مارچ 2012م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک