السبت، 09 ذو القعدة 1445| 2024/05/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

عزیز افواجِ پاکستان !

 

آج میں غزہ میں جاری نسل کشی اور غیر قانونی قبضے کا دکھ لئے بوجھل دل کے ساتھ آپ سے مخاطب ہوں جس نے ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اب ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم کا شکار بنا رکھا ہے۔ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان مظالم نے انصاف کے تقاضوں کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں۔

 

اِن ناانصافیوں کے پیشِ نظر بحیثیتِ امت، ہم پر لازم ہے کہ ہم متحد ہو کر عملی اقدامات کریں۔ آپ کے ہتھیاروں کے رکھے گئے نام جو کہ اسلامی تاریخ کے جلال اور فخر کا اظہار ہیں، اور طاقت، عظمت اور عزت کی علامت کے طور پر موجود ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ان طاقتور ناموں کو ان ظالموں کے خلاف آزادی کے عظیم مقصد کے ساتھ جوڑ دیا جائے جو ہمارے فلسطینی بھائیوں کو مسلسل اذیتیں پہنچا رہے ہیں۔

 

الخالد : اس جنگی ٹینک کا نام "الخالد" رکھا گیا ہے، اس بہادر صحابی کے نام پر جنہوں نے کٹھن ترین وقت میں بھی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ کتابُ الجہاد میں ابن مبارک نے بیان کیا ہے کہ خالد بن ولیدؓ نے فرمایا:]مَا مِنْ لَيْلَةٍ يُهْدَى إِلَيَّ فِيهَا عَرُوسٌ أَنَا لَهَا مُحِبٌّ، أَوْ أُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْبَرْدِ كَثِيرَةِ الْجَلِيدِ فِي سَرِيَّةٍ أُصَبِّحُ فِيهَا الْعَدُوَّ[۔ "اللہ کی قسم، اگر کسی رات میری محبوب دلہن میرے سامنے ہو، یا اگرمجھے ایک خوبصورت لڑکے کی پیدائش کی خوشخبری ملے، تو یہ رات مجھے اس سرد اور برفانی رات سے زیادہ محبوب نہیں کہ جس میں مجھے مجاہدین کی جماعت کے ساتھ مل کر اللہ کے دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے صبح تک انتظار کرنا پڑے"۔

 

اس ہستی کے نام پر رکھے گئے آپ کے ٹینک پاکستان کی تپتی ہوئی گرمی میں پسینے سے تنگ آ چکے ہیں۔ وہ اپنے دشمن کے انتظار میں غزہ کی سرد راتوں کو ترستے ہیں۔ خالدؓ کے جذبے کو اپنا رہنماء بنا لیں اور محتاجوں کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کریں۔

AF-40-8-1 : آرمرڈ پرسنل کیریئرز کا نام الفہد ہے، جسے شکاری چیتے سے تشبیہ دی گئی ہے، اب انہیں مظلوموں کا محافظ بننا چاہیے، انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کا مسلسل پیچھا کرنا چاہیے۔ اُٹھیں کہ الفہد عزم کے ساتھ گرجتے ہوئے حرکت میں آئے اور مقبوضہ علاقوں کو انصاف دلائے۔

 

برق نامی لیزر گائیڈڈ میزائل : جس کا مطلب ہے بجلی؛ جو تیزی سے حملہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے، اور فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرنے والوں کو فیصلہ کن طور پر ختم کر سکتی ہے۔ اُٹھیں اور برق کو آزادی اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے مزاحمت کا راستہ روشن کرنے کے لئے استعمال کریں۔

 

قصواء : وہ ٹرانسپورٹ گاڑیاں جن کا نام ہمارے پیارے نبی ﷺ کی اونٹنی قصواء کے نام پر رکھا گیا ہے، ان کو فلسطین میں ہماری امت کے مصائب کے لیے انتہائی ضروری گولہ بارود اور امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اُٹھیں کہ آپ کا قصواء امید، یکجہتی، اور بے پناہ مشکلات میں پھنسے مظلوموں کی حمایت کی سواری بنے۔

 

بغیر پائلٹ کا ڈرون، براق :اس جانور سے منسلک ہے جو ہمارے نبی محمدﷺ کو اسراء کے سفر پر لے کر گیا تھا۔ اُٹھو اور براق کی طاقت کو آزاد چھوڑ دو کہ وہ غزہ کی ہواؤں میں اڑتے ہوئے مظلوموں کے لیے تحفظ اور انصاف کی ڈھال فراہم کریں۔

 

الضرار ٹینک: کا نام ایک بہادر اور تخلیقی جنگجو ضرار بن الازوارؓ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اُٹھو کہ الضرار کو غزہ کے دفاع، قبضے کے خاتمے اور عوام پر ہونے والے ظلم کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے نصب کیا جائے۔ اُٹھو اور اس کے غیظ و غضب کی زنجیروں کو انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کھول دو۔

 

ابابیل ویپن سسٹم: جوہری صلاحیت کے حامل اس بیلسٹک میزائل کا نام اُن پرندوں کے جھنڈ کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے کعبہ کی حفاظت کرتے ہوئے ابرہہ کی فوج کو تباہ کر دیا تھا، جو مصیبت پر قابو پانے کی صلاحت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ابابیل کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ قبضے کی دیواروں کو گرا دیں اور غزہ کے ان مکانات کو پھر سے آباد کریں جن میں کبھی خوبصورت سبزہ زار پھلتے پھولتے تھے۔

 

اس تاریک صورتِ حال میں، آپ کے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد کی گرج دار طاقت اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل سسٹم نصر (حمایت اور فتح) کی زبردست صلاحیتوں کو ناجائز غاصب کو ایک غضب ناک پیغام دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اُٹھو کہ رعد کی گرج ان کی بنیادوں کو ہلا دے، اور نصر غزہ کی آزادی کی حمایت اور فتح کی صبح لے کر آئے۔

 

اے پاک فوج!

دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ یہ وقت ہے کہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ وفاداریاں ختم کی جائیں اور متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کو اولین ترجیح دیں۔ تاریخ میں ہمارا ذکر ہمارے الفاظ میں نہیں بلکہ مظلوموں کو انصاف اور آزادی دلانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ہوگا۔

 

آئیں مل کر غزہ میں جاری نسل کشی اور ناجائز قبضے کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، حق کے لیے لڑیں، اور اس عظیم امت کی آزادی، امن اور انصاف کی جدوجہد میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دیں۔

 

متحد دلوں کے ساتھ،

آپ کا دعاگو بھائی

حافظ اسامہ علی خان، ولایہ پاکستان

Last modified onجمعرات, 28 دسمبر 2023 18:20

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک