الثلاثاء، 27 شوال 1445| 2024/05/07
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: PN15058
عیسوی تاریخ     منگل, 15 ستمبر 2015 م

تحفظ پاکستان ایکٹ کا مقصداسلام کی پکار کا گلا گھوٹنا ہے

کیا حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کو اسلام اور خلافت سے "تحفظ" کی ضرورت ہے

 

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت گرفتار انجینئرآغا طاہر کے گھر والوں نے اپنے وکیل کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرآغا طاہر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے شعبے میں گریجوٹ ہیں۔ انجینئر آغا طاہر کو حکومت نے 5 دسمبر 2014 کو لاہور میں تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا جہاں وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں مقیم تھے۔ تقریباً آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود نہ تو اعلیٰ عدالتیں انہیں ضمانت فراہم کر رہی ہیں اور نہ ہی حکومت مقدمہ چلانے میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک پاکستان میں خلافت کے قیام کے ذریعے اسلام کے نفاذ کا مطالبہ اور سیاسی جدوجہد کرنا جرم بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات باکل واضح ہے کہ حکومت برطانوی راج کی سنت کی پیروی کر رہی ہے جو مقبوضہ برصغیر پاک و ہند میں مخلص مسلمانوں کو محض ان کے سیاسی نظریات کی بنا پر طویل عرصے تک جیل میں قید رکھتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئر آغا طاہر کا ماضی بے داغ ہے اور حکومت جانتی ہے کہ اگر مقدمہ چلایا بھی جائے تو اس کے پاس آغا طاہر کو مجرم ثابت کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے اس ظلم کو ختم کرنے اور انجینئرآغا طاہر کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ان لوگوں کے خلاف مسلسل ہونے والےظلم و ستم کی مذمت کرتی ہے جو پاکستان میں اسلام کے نفاذ اور خلافت کے قیام کی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ حزب حکومت سے پوچھتی ہے کہ واقعی وہ یہ سمجھتی ہے کہ مسلمان اس بات کو قبول کرلیں گے کہ پاکستان کو اسلام اور اس کی ریاست خلافت سے "تحفظ" فراہم کرنے کی ضرورت ہے؟ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ہزاروں لوگوں کو کراچی سے پشاور تک پچھلے تقریباً ایک سال میں پابند سلاسل کر دینا اور پھر اس ایکٹ کے تحت اتنا وقت گزر جانے کے باوجود مناسب تعداد میں جج تعینات نہ کرنا بلکہ بعض شہروں میں تو سرے سے جج ہی تعینات نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نام نہاد دہشت گردی کو ختم کرنے کے نام پر دراصل اس کی غداریوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے والوں کی زبانوں کو کاٹ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن جیسے فرعون، نمرود اور قریش حق کی پکار کو اپنے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود ختم کرنے میں ناکام رہے تھے اسی طرح آج کے فرعون بھی اس دنیا اور آخرت دونوں جگہ نامراد ہی رہیں گے اور اللہ کا نور غالب آ کر رہے گا۔ لہٰذا حزب التحریر حکمرانوں کو خبردار کرتی ہے کہ فرعونوں کی پیروی چھوڑ دیں اور کم ازکم خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنے والوں کی راہ سے ہی ہٹ جائے۔ حقیقی تبدیلی کی راہ میں روکاٹ کے لئے وہ ہی کھڑا ہوگا جو بیوقوف ہوگا اور امت اس دنیا میں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ آخرت میں اسے معاف نہیں کریں گے۔

 

فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

"جو اس (محمد ﷺ) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنہ یا درد ناک عذاب میں مبتلا نہ ہو جائیں"(النور:63)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک