الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 24 جنوری 2015 م

روس میں رسُول اللہ ﷺ کی نُصرت کے لئے ایک اور سرگرمی

23 جنوری 2015 کو روس کے مسلمان محج قلعہ کی مرکزی مسجد میں اکٹھے ہوئے اور فرانسیسی جریدے میں رسول اللہﷺ اور امت مسلمہ کے بارے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی۔  انگوشیا اور چیچنیا میں ہوئے مظاہروں کے بعد داغستان میں  یہ تیسری سرگرمی تھی۔

شمالی قفقازکی ریاستوںمیں ہونے والی سرگرمیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ روس میں بسنے والے مسلمان اپنے دین اور عقیدے سے انتہائی مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ اس حقیقت کی ایک بڑی مثال چیچنیا میں  انسانوں کا  ٹھاٹیں مارتا سیلاب تھا ، جہاں  سرکاری اتھارٹیوں نے اس ریلی کے دن  چھٹی کا اعلان کرکے  اس میں مسلمانوں کی شرکت کے لئے تمام تر انتظامات کئے بلکہ اتھارٹیز نے لوگوں کو دعوت دی کہ جس کے لئے ممکن ہو  اس میں شرکت کر ے۔   اخباری رپورٹوں کے مطابق  گروزنی میں شرکاء کی تعداد دس لاکھ تھی اور ان میں وہ  مسلمانوں بھی شامل تھے جو روس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔ یہ امر مسلمانوں کے اندر اسلامی جذبات کی مضبوطی اور پختگی  کا ثبوت ہے۔   اگر اس قسم کی اجتماعات پر دوسرے مواقع پر پابندی نہ لگائی گئی ہوتی  تو ہم دیکھتے کس طرح مسلمان ایک دوسرے کی مدد و حمایت میں اس وقت بھی باہر نکلتے جب اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگائی گئی ، اور اسلامی ثقافت پر مبنی کتابوں کو ممنوعہ قراردیا گیا ، اور وہ دعوت کے حاملین پر جھوٹے الزامات تھوپنے  کی اسلام دشمن روسی پالیسیوں  کے خلاف  مشتعل ہوجاتے۔

مگر اس دفعہ حالات مختلف تھے کیونکہ  اسلام دشمن جذبات  مغربی ریاستوں سے پھوٹ پڑے تھےاور ہم جانتے ہیں کہ تازہ ترین حالات میں مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات  کشیدہ  ہیں، چنانچہ روس نے اس صورتحال کا فائدہ اُٹھایا۔ سب سے پہلے تواس نے یہ ظاہر کرنا چاہا کہ  گویا مغرب کے خلاف مسلمانوں کے جذبات کا دفاع کرنے والا وہی ہے۔  اس کے  علاوہ یہ بھی کہ  اس باہمی عمل کا ملکی صورتحال کی بہتری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گےجہاں مسلمان مختلف اتھارٹیوں کی جانب سے تسلسل  کے ساتھ دباؤ کا سامنا کرنے سے تنگ آچکے ہیں۔  ریلی میں موجود مقررین میں سے سرکاری ذمہ داروں نے  گستاخانہ خاکوں  سے  اپنی نفرت  کے اظہار کے ساتھ ساتھ  روس کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی بھی کوشش کی بلکہ اس سے بڑھ کر روس کو وہ مقام دیا جو اس کے لائق نہیں تھا۔ انہوں نے  مسلسل  اس بات پر زور دیا کہ "روس نے مسلمانوں کے حق میں مثالی حالات پیدا کئے ہیں"۔  مگر دوسرے جانب سے روس کے اندر بسنے والے 20 ملین مسلمانوں کی تذلیل پر  خاموشی اختیار کرنے پر وہاں کی اتھارٹیز کو یہ  خوف دامن گیر ہے کہ کہیں موجودہ سیاسی حالات میں  کہیں اچانک ناپسندیدہ مظاہروں کا سلسلہ نہ شروع ہو جائے۔   چنانچہ چیچنیاکے صدر رمضان قدیروف نے واضح کہا کہ "مسلمانوں کے لئے یہ بالکل ممکن نہیں کہ انہیں روس میں حالات کو خراب کرنے کے لئے استعمال کیا جائے، یقیناً ہم نےہمیشہ سے روس کاقابل ِاعتماد دفاع کیا ہے اور آج بھی ہم اپنے ملک پر کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں"۔  یقیناً روسی اتھارٹیز اپنی مرضی کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو ناپسند کرتی ہیں کیونکہ   یہ ممکن ہے کہ اگر مظاہروں کا سلسلہ چل نکلا تواس سے عوام میں موجود شدید عدم اطمینان ظاہر ہوجائے گا اور ملک کا استحکام متاثر ہوگا۔ اس لئے اتھارٹیز کی جانب سے اس اجتماع کا انتظام ایک ضروری اقدام تھا  جو مغرب کے ساتھ کشیدہ صورتحال  اور خراب سیاسی ماحول کا تقاضا تھا۔

اس سے قبل روس میں"دینی اتھارٹیز" کی شخصیات "روس میں ماڈرن  اسلام " کی طرف دعوت دینے پر مجبور تھیں ۔ آج انہیں کہنا پڑ ا کہ رسول کریم ﷺ کی بے حرمتی دنیا  کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی بے حرمتی  ہے۔  یہ اس بات کی دلیل ہے کہ "دینی شخصیات " اچھی طرح جانتی ہیں کہ اسلام سب کا ایک ہے، یہ وطنیت اور قومیتوں کا تابع نہیں ۔  مگر عام حالات میں اس قسم کی باتیں کہنے  کی اجازت نہیں ہوتی ۔ اب کئی سیاسی اور عوامی شخصیات  نے بھی حقائق کواصل نام دینے شروع کیا ، جیسے انگوشیامیں منعقد کی گئی  ریلی کے اختتامی بیان میں مغربی حکومتوں کو "تخریب کار" کا لقب دیا گیااور یہ کہ یہ حکومتیں"مذاہب کے درمیان تعلقات کشیدہ بنانے " میں مصروف ہیں۔    جمہوریہ انگوشیا کے صدر یونس بک اوکوروف نے کہاکہ "مسلمانوں کے نزدیک تمام لوگوں سے زیادہ قابلِ احترام ہستی حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ کارٹونز کی اشاعت اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ اس انتہا پسندی کا مظہر ہے جسے کچھ یورپی ریاستیں استعمال کرتی ہیں "۔  بہت سے لوگوں نے شروع میں اس واقعہ کی سرکاری  خبر پر سوالات اٹھائے اور ا س کو اشتعال اور کسی اور مقصد کے لئے راستہ ہموار کرنے کا کام قرار دیا۔  یوں موجودہ سیاسی صورتحال نے لوگوں کو  مغربی اقدار کے بارے میں کھل کر بات کرنے اور اسلام مخالف مغربی پالیسی کی اصل حقیقت کو بے نقاب کرنے پر اُبھارا کیونکہ انہیں اپنی بات میں کریملن کے روایتی موقف کی مخالفت کا خوف نہیں تھا۔

جہاں تک مسلمانوں کی بات ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ تو نبی کریم ﷺ کی ناموس کے دفاع کے لئے حرکت میں آئے۔   ذمہ داروں نے  اسلام کو وطنیت اور قومیت کے ساتھ خلط ملط کرنے کی  کتنی ہی کوشش کی مگر یہ  واضح تھا کہ عوام کا ہدف ایک تھا یعنی: رسول اللہﷺ کے ساتھ محبت وعقیدت کا اظہار اور آپ ﷺ کی   حرمت کی حفاظت ۔   یہ بات ان ریلیوں کے اندر مسلمانوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،  اپنی وحدت کے بارے میں گفتگوکرنے ،  اپنے دین کے حوالے سے غیرت کے اظہاراوراشرف المخلوقات حضرت محمد ﷺ کی عزت وناموس کے دفاع  کے عزم سے باآسانی معلوم ہوتی ہے ۔  ان ریلیوں کے دوران انہوں نے رسول ﷺ کے ساتھ اپنی محبت اور ان  کے ساتھ گہری عقیدت  اور اپنے دین کے ساتھ گہرے جذبات کا اظہار کیا۔   دفاعِ اسلام کی یہ استعداد ان کے اندر اتفاقاً نہیں آئی بلکہ  اس کی بنیاد ہمیشہ سے اسلامی عقیدہ رہا ہے جس پر ہر مسلمان ایک اعلی ٰ اقدار کی حیثیت سے ایمان رکھتا ہے۔ بے شک امت کا مفاد اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کسی بھی توہین وتحقیر کا واقعہ بغیر تنقید  کےاور اس کے بارے میں فکر مندی کے بغیر نہ چھوڑا جائے ۔ ہم شایدتب ہی ان لوگوں میں سے ہوجائیں گے جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : «خِيَارُ أُمَّتِي أَوَّلُهَا وَآخِرُهَا، وَبَيْنَ ذَلِكَ ثَبَجٌ أَعْوَجُ لَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ». "میری  امت کے بہترین لوگ اس کے پہلے اور آخری زمانے کے لوگ ہیں، اس کے درمیان بے ڈول  اور ٹیڑھے لوگ ہیں ،ان کا اور میرا کوئی تعلق نہیں"۔

روسی  اتھارٹیز  کے لئے ضروری ہے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات وافکار میں وحدت کو بھانپ لیں اور انہیں اس حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ مسلمان ہر گز اپنے عقیدے سے الگ نہیں ہوسکتے۔   اور اگر روس حقیقی طور پر ملک کے اندر مذاہب کے درمیان  امن وسلامتی،  اطمینان اور سکون کا متمنی ہے تو اس کے لئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اپنی رائے اور موقف بدلنا پڑے گااور انہیں پر امن طریقے سے شعائر اسلام پر عمل کرنے کا حق دینا ہوگا۔

 

روس میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک