السبت، 09 ذو القعدة 1445| 2024/05/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ اردن

ہجری تاریخ    19 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: 18/38
عیسوی تاریخ     منگل, 16 مئی 2017 م

پریس ریلز

شام میں امریکہ کی گندی جنگ میں اردن کے ملوث ہونے کو روکو  

 

   شام اور اردن کے درمیان سرحدی علاقوں میں بم دھماکوں، ڈرون طیارو ں کے ذریعے نگرانی اور پھر ان طیاروں کا گرایاجانا، میڈیا کے ذریعے سخت سیاسی بیانات کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤکے بڑھنےکی نشاندہی کرتا ہے اور یہ ایک اور امریکی منصوبے کا حصّہ ہے جس میں وہ اردن کی مسلّح افواج کو شام کے مقدّس انقلاب کے خلاف نیزے کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ شام کے اس مقدّس انقلاب کو کچل کر اپنےعزائم پورے کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اسلام کے ذریعے مسلمانوں کو نشاطِ ثانیہ حاصل کرنے سے روک سکے۔ امریکہ جو کہ اسلام کا ازلی دشمن ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ شام پر اس کا ایجنٹ بشار ہی مسلّط رہے اور اسلام کو قائم کرنے کی کوشش کرنےوالوں سے برسرپیکار رہے، اور اس کام کوپوراکرنے میں اسےترکی اور دوسرے پڑوسی ممالک کی بھرپور مدد حاصل ہے۔شام میں امریکی عزائم اب مسلم دنیا میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، خاص طور پر جس طرح اس نے روس، ایران اور ترکی کو شام کی ظالم اور جابر حکومت کو بچانے کے لئے استعمال کیاہے۔

 

اے اردن کے مسلمانو، اے اردن کی فوج کے کمانڈرز اور افسران!

اب بھی وقت ہےکہ اپنے ملک اور عوام کو ایسی جنگ میں شامل ہونے سے بچا لو جو مسلمانوں کی نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ان پر ان کے دشمن امریکہ کی طرف سے مسلّط کردہ ہے،وہی امریکہ جو اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، جو تمہارے دشمن یہود کی مدد کرتا ہے، اور عراق، افغانستان اور صومالیہ میں تمہارے بھائیوں کو قتل کرتا ہے۔ اس وقت بھی شام میں اس کی قتل و غارتگری جاری ہے، کبھی روس کے ہاتھوں، کبھی ایران کے ہاتھوں، اور کبھی عربوں کے ہاتھوں، اور وہ اسلام کو روئےزمین سےاکھاڑپھینکنا چاہتا ہے جیسا کہ اس کے صدر ٹرمپ نے متعدد موقعوں پر کہا ہے۔

 

اے اردن کے مسلمانو، اے اردن کی فوج کے کمانڈرز اور افسران!

ملک کو بچا لو اس سے پہلے کہ حکومت امریکی ایماء پر اور اپنی کمزوری اور نہ اہلی کےذریعے اردن کو میدان جنگ بنا کر خاک و خون اور تباہی سے بھرے علاقوں میں شامل کردے۔ اردن کی حکومت امریکہ کے استعماری ارادوں میں اس کا بھر پور ساتھ دیناچاہتی ہے، اُس کی جنگوں کو امن و سلامتی کے نام پر لڑنا چاہتی ہے جس کو امریکہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کہتا ہے، جو کہ ٹرمپ کی خواہشات کے عین مطابق ہے، جب اس نے کہا: "... امریکہ اور اردن مل کر مشرق وسطیٰ میں بلکہ پوری دنیا میں امن لا سکتے ہیں، اور ہم ایسا ضرور کریں گے"۔

ملک کو بچا لو اس سے پہلے کہ اس کے لوگ امریکہ کے کہنے پر شام میں ایک غلیظ جنگ میں جھونک دیے جائیں یا امریکہ کے شام کے مسلمانوں کے خلاف عزائم کا حصّہ بن جائیں، جو ہمارے مسلمان بھائی ہیں،

 

﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ

"ایمان والے ہمارے بھائی ہیں"(الحجرات:10)۔

 

اسےبچا لو اس سے پہلے کہ پچھتاوے کا وقت بھی نہ رہے۔

اے مسلمانوں یاد رکھنا، اور مسلّح افواج میں اپنے بیٹوںاور بھائیوں کو بھی الله تعالیٰ کے یہ الفاظ یاد کروانا،

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ

" اے ایمان والو، یہود اور نصاریٰ کو اپنا دوست مت بناؤ،یہ دار اصل ایک دوسرےکے دوست ہیں، اور جو کوئی تم میں سے ان کا اتحادی ہے، وہ در اصل انہی میں سے ہے" (المائدہ :51) ۔

 

اور امریکہ الله اور اس کے رسول ﷺ اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔

 

ولایہ اردن میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ اردن
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jordan_mo@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک