السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش

ہجری تاریخ    18 من صـفر الخير 1440هـ شمارہ نمبر: 03 / 1440
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 27 اکتوبر 2018 م
  • پریس ریلیز
    غدار حسینہ نے بنگلادیشی بندرگاہیں بھارتی تجارت کے لیے کھول دیں
    اس طرح آنے والے انتخابات سے قبل بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے  


حسینہ حکومت نے 25 اکتوبر 2018 کو بھارت کے ساتھ ایک اور غدارانہ معاہدہ کیا جس کے تحت اُسے اجازت دی گئی ہے کہ وہ مونگلا اور چٹاگانگ کی بندرگاہیں استعمال کرسکتا  ہے تا کہ اس کی اشیاء بنگلادیش کے ذریعے بھارت کی شمال مشر قی ریاستوں تک پہنچ سکیں۔ یہ معاہدہ ایک ایسے و قت پر کیا گیا ہے جب ان بندرگاہوں پر مناسب انفراسٹرکچر  نہ ہونے کی وجہ سے بنگلادیشی بحری کمپنیوں کو نئے کنٹینر جہاز چلانے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن عوامی لیگ  حکومت نے یہ ریاست مخالف معاہدہ صرف اس لیے کیا ہے تا کہ  آنے والے انتخابات کے ذریعےایک بار پھر ا قتدار میں آنے کو یقینی بنایا جائے۔  پہلے ہی اس حکومت نے بنگلادیش کی سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے  دشمنوں کو راہداری کی سہولت  اور بھارت کو ہمارے اسٹریٹیجک تیل و گیس کے شعبے تک رسائی فراہم کردی ہوئی ہے، اور اب درحقیقت ہمارے ملک کی لیے درکار انفراسٹرکچر کی ضروریات کو نظر انداز کر کے بھارتی معاشی مفادات کے لیے انفراسٹرکچر بنارہی ہے۔ یہ غدار حکومت اپنے آ قا کی خوشنودی کے لیے ہر طرح سے کوشش کررہی ہے۔ موجودہ صورتحال سے عوامی لیگ اور بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی مایوس کن اور بے کار سیاست واضح ہوتی ہے جس کا مقصد صرف کافر استعماری طاقتوں  اور ان کے علا قائی اتحادیوں  کےمفادات کو ملک کی لوگوں کی قیمت پر  پورا کرنا ہے۔


اے لوگو! عوامی لیگ کی دھوکہ دہی پرمبنی سیاست نے بنگلادیش کو مشرک بھارت کی چراہگاہ بنادیا ہے جو ہماری جیو اسٹریٹیجک محل و و قوع کو استعمال کر کے خطے میں اپنی بالادستی کے قیام کے لیے تیار ہے اور ہمارے اسٹریٹیجک  وسائل اور سیاسی پوزیشن کو اپنے معاشی اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ بی این پی اور جاتیا اوکیا فرنٹ بھی ملک کے موجودہ  مسائل کا حل نہیں ہے کیونکہ ان کی سیاست بھی کافر استعماری طا قتوں کے بنائے گئے سیاسی اصولوں کے تحت ہی ہے اور وہ بھی ان کافر استعماری طا قتوں کی اس کوشش میں ان کی معاونت کرتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے بدبودار حکمرانی کے نظام کے ذریعے بنگلادیش کے معاملات پر اثرورسوخ بر قرار رکھ سکیں۔ حزب التحریر آپ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ عوامی لیگ، بی این پی اور اوکیا فرنٹ  کی کمزور ہوتی سیاست کو مسترد کردیں جو کافر استعماری طا قتوں کے ایجنٹ ہیں۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حزب التحریر کی مخلص قیادت کے تحت متحد ہوجائیں اور نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام کی جدوجہد کا حصہ بن جائیں جو امت کے زبردست وسائل کو ایک ریاست میں یکجا کرکے امریکا-برطانیہ-بھارت کے شیطانی گٹھ جوڑ  کا خاتمہ کردے گی۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،


﴿وَلَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً﴾
"اور اللہ کافروں کو ایمان والوں پر کوئی اختیار نہیں دیتا"(النساء:141)
                       
ولایہ بنگلادیش میں حزب التحریر کامیڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ بنگلادیش
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.khilafat.org
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک