الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    11 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 41 / 1442
عیسوی تاریخ     منگل, 22 جون 2021 م

پریس ریلیز

حزب التحریر ولایہ تیونس کے وفد نے تیونس میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا

 

                  بروز پیر، 10 ذی القعد 1442 ہجری بمطابق 21 جون 2021، حزب التحریر ولایہ تیونس کے ایک وفد نے تیونس میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ یہ وفد ان افراد پر مشتمل تھا:

      الاسعد العجیلی، حزب التحریر ولایہ تیونس میں میڈیا آفس کے سربراہ

      استاد یاسین بن یحیی،  حزب التحریر ولایہ تیونس میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے چیرمین

      استاد حبیب الحجاجی، حزب التحریر ولایہ تیونس میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن

 

      اس وفد نے حزب التحریر کی پریس اسٹیٹمنٹ تیونس میں پاکستان کے سفارت خانے کے حوالے کی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ حزب التحریر ولایہ پاکستان کے ترجمان انجینئر نوید بٹ کی جبری گمشدگی کو ختم کیا جائے، جنہیں نو سال قبل پاکستان کی انٹیلی جنس نے اغوا کرلیا تھا اور آج کے دن تک اُن کے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں ہے۔  2012 سے آج کے دن  تک آنے والی ہر پاکستان کی حکومت نے نوید بٹ کے متعلق کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے اور صورتحال اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس نے  اُن کے گھر الوں کو یہ دھمکی دی کہ اگر نوید بٹ نے حزب التحریر کی سیاسی سرگرمیوں سے خود کو علیحدہ نہ کیا تو انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 

      حزب التحریر کے اراکین نے تیونس میں پاکستان کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ  بھی کیا اور مختلف نعرے بلند کیے جس میں یہ نعرہ بھی تھا کہ:"نوید بٹ، نو سال سے جبری گمشدہ"۔ اس مظاہرے کے دوران ولایہ تیونس میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سربراہ نے ایک تقریر بھی کی جس میں انہوں نے نوید بٹ کا تعارف پیش کیا ، اور وہ بنیادی وجوہات بیان کیں جن کی وجہ سے انہیں اغوا کیا گیا۔ انہوں نے افواج پاکستان اور پاکستان کے سفارت خانوں میں موجود مخلص افسران سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کے متعلقہ لوگوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ انجینئر نوید بٹ کو رہا کریں۔ اس کے علاوہ انہوں امت کی اہم قوتوں خصوصاً میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب التحریر کی نوید بٹ کی رہائی کی مہم میں شریک ہوں  تا کہ اپنے بیوی بچوں سے ان کی جدائی کا خاتمہ ہوجائے۔

 

      اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿وَإِنِ اسْتَنْصَرُوکُمْ فِی الدِّینِ فَعَلَیْکُمُ النَّصْرُ

"اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر مدد دینا واجب ہے"(الانفال، 8:72)۔

 

ہمارے نبیﷺ نے فرمایا،

«الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ»

"مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی مددکرنا چھوڑتا ہے"(مسلم)۔ 

 

ولایہ تیونس میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک