الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    24 من رجب 1444هـ شمارہ نمبر: 18 / 1444
عیسوی تاریخ     بدھ, 15 فروری 2023 م

پریس ریلیز

سالانہ خلافت کانفرنس 2023 عیسوی

 

          حزب التحریرولایہ تیونس اپنی سالانہ خلافت کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے جس کا عنوان ہے:

 

جدید ریاست کا خاتمہ اور ریاستِ خلافت کے علاوہ کوئی نجات نہیں

 

     کانفرنس میں دانشور، مفکرین اور ماہرین شرکت کریں گے اور اس میں چار تقاریر ہوں گی ، جو کہ درج ذیل ہیں:

 

پہلی تقریر: تمام سطحوں پر جدیدیت اور جمہوریت کی ریاست کی ناکامی۔

 

دوسری تقریر: ریاست خلافت دنیا کو سرمایہ داری اور جمہوریت کے جبر سے نجات دلائے گی۔

 

تیسری تقریر: حزب التحریر اور خلافت۔

 

• چوتھی تقریر: خلافت کو کیسے قائم کیا جائے اور اس کے قیام کی خبریں۔

 

     ان شاء اللہ یہ کانفرنس 5 شعبان 1444 ہجری بمطابق 25 فروری 2023 عیسوی بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے سیمینار کے مقام لا سوکرہ - آریانہ جنکشن، تیونس (دارالحکومت) میں منعقد ہوگی۔ ان شاء اللہ یہ الواقیہ ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

 

     ہم ولایہ تیونس میں حزب التحریرکا میڈیا آفس مسلمانوں کو بالعموم اور میڈیا کے افراد، سیاست دانوں اور ماہرین کو بالخصوص تیونس اور باقی مسلم ممالک میں اس کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کرتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ اس کو میڈیا کورج دیں ۔

 

     اللہ سے دعا ہے کہ یہ کانفرنس تمام جہانوں کے لیے بصیرت اور رہنمائی کا باعث ہو۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے:

 

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اسۡتَجِيۡبُوۡا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوۡلِ اِذَا دَعَاكُمۡ لِمَا يُحۡيِيۡكُمۡۚ

"اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کے بلانے پر حاضر ہو (ف۴۰) جب رسول تمہیں اس چیز کے لیے بلائیں جو تمہیں زندگی بخشے گی۔"(الانفال، 8:24)

 

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ تیونس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک