الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    1 من ذي الحجة 1445هـ شمارہ نمبر: 26 / 1445
عیسوی تاریخ     جمعرات, 09 مئی 2024 م

پریس ریلیز

*تیونس کی حکومت امریکہ کے ساتھ فوجی اتحاد میں شامل ہے؛

 

جو اصل میں فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے یہودی وجود کا مددگار ہے!*

 

(عربی سے ترجمہ)

     پیر، 29 اپریل 2024ء کو، تیونس اور امریکی فوج کے درمیان افریقن لائن (African Lion) 2024 کی مشترکہ فوجی مشق کی سرگرمیاں العوینۃ (El Aouina) کی فوجی بیس میں امریکی افریقہ کمانڈ کے تعاون سے منعقد کی گئیں۔ "African Lion Exercises" امریکی فوج کی سالانہ فوجی مشقیں ہیں جو شمالی افریقہ میں ہوتی ہیں، اور یہ مشقیں ہمارے ملک میں 22 اپریل 2024ء سے 10 مئی 2024ء تک منعقد ہو رہی ہیں۔

 

     اس سنگین خلاف ورزی کے تناظر میں، حزب التحریر / ولایہ تیونس کا میڈیا افس درج ذیل اعلان سے آگاہ کرتا ہے:

 

امریکہ، جسے ہمارے ملک میں تیونس کے حکمران لائے تھے، اب اپنی دشمنی کھلے عام ظاہر کر رہا ہے، یہی معاملہ برطانیہ اور یورپ کے ساتھ بھی ہے۔ وہ تو ہمارے ساتھ حقیقی حالت جنگ میں ہیں، برسوں سے وہ عراق، افغانستان، شام اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ آج بھی یہی لوگ فلسطین کے خلاف جاری جنگ کی سربراہی کر رہے ہیں جنہوں نے گھروں کو مسمار کیا، عورتوں اور بچوں کو ذبح کیا، اور حقیقتاً خون کی ندیاں بہا دیں۔

 

یہ AFRICOM جسے تیونس کے حکمرانوں نے ہمارے ملک میں متعارف کروایا ہے، امریکہ کا ہی ایک جارحیت پسند دشمن فوجی دستہ ہے، جس کا مقصد افریقی خطے کے اندر مداخلت کرنا ہے خاص طور پر اسلامی علاقوں میں۔ امریکہ نے ہی اس دستے کو قائم کیا تاکہ تمام اسلامی ممالک کا محاصرہ یقینی بنا سکے.

 

عسکری مشق 'افریقن لائن (African Lion)' مغربی مسلم ممالک کی سرحدوں، صحرائی علاقوں اور ہمسایہ اسلامی ممالک تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ اس مشق کے ذریعے دشمن فوج اس قابل ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی جغرافیائی صورتحال کے بارے میں اپنے فوجیوں اور لیڈران کو تربیت دے سکے۔ اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی مسلم فوج (مغربی علاقہ کی جانب سے) یہودی وجود پر حملہ آور نہ ہو سکے جبکہ یہودی وجود رفح شہر پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

 

اے تیونس کے لوگو ! بہادر مجاہدین کے وارثو :

     امریکہ اور یورپ، جو یہودی وجود کی اس کے جرائم میں مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں، ان کے ساتھ عسکری مشق 'افریقن لائن (African Lion)' میں شمولیت اصل میں جنگ کے دوران دشمن کے ساتھ اتحاد کرنے کے مترادف ہے۔ ان حکمرانوں نے فلسطینیوں کو قتل و غارت گری سے بچانے کے بجائے اپنے افسروں اور سپاہیوں کو دشمن کے ماتحت کر دیا ہے! اصل میں یہ امریکہ ہی ہے جو یہودی وجود کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کی قیادت کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف شمالی افریقہ میں امریکہ حکمرانوں کا سہارا لے کر زیادہ سے زیادہ طاقت اکٹھا کر رہا ہے تاکہ اپنے آپ کو مضبوط کرسکے اور یہ یقینی بنائے کہ مسلم افواج اپنے ان فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے لئے روانہ نہ ہوں جنہیں ذبح کیا جا رہا ہے اور پورا ملک ان کے سروں پر ڈھایا جا رہا ہے۔

 

معزز اہل قوت : یہ حکمران، بلکہ کٹھ پُتلی حکمران، اپنی زندگیوں کو ذلت میں ڈال چکے ہیں، اس لئے انہوں نے انہیں (اپنی جانوں کو) کم قیمت پر بیچ دیا ہے۔ انہوں نے انہیں اپنے لوگوں کے خون کے عوض بیچ دیا ہے۔ جہاں تک آپ کا تعلق ہے تو آپ آخر کب کوئی قدم اٹھائیں گے تاکہ اس ذلت سے خود کو اور ہمیں نجات دلا سکیں جو حکمرانوں نے ان فوجی مشقوں کے ذریعے ہم پر اور آپ پر مسلط کی ہے ؟

 

اور اگر آپ چاہیں تو، العزیز الجبار کے نازل کردہ کلام کو یاد کریں،

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾

’’اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو الله ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں، الله کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہ ڈریں یہ الله کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے‘‘ (سورة المائدة؛ 5:54)

 

 

ولایہ تیونس میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک