الجمعة، 29 ربيع الثاني 1446| 2024/11/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

یہ کانفرنسیں منعقد کررہے ہیں تا کہ قابض یہودی وجود سے تعلق قائم کرنے کے لیے درکار ماحول بنایا جائے

سوڈانی تنظیم برائے پولیٹیکل سائنس نے 13 سے 15 فروری 2017 تک وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے بین الاقوامی ہال میں وزیر خارجہ ابراہیم غندور کے تعاون اس ایک کانفرنس منعقد کی۔ یہ کانفرنس "سوڈان۔۔۔علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں" کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میں پڑھیں  گئی چار دستاویزات  یہودی وجود سے تعلقات  کے حوالے سے تھیں جو سرزمین اسراء پر قابض ہے۔ 

 

Read more...

بے ہنگم معاشرہ اور بے ڈھنگا لباس، ...

 ...لوگوں کے درمیان اللہ سبحانہ و تعالٰی کے قانون کے نفاذ سے ہی ٹھیک ہو گا نہ کہ کھوکھلی بیان بازی سے!!

صدر البشیر نے کہا ہے کہ خواتین کے فیشن سے معاشرے میں تنزلی کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے خواتین کےغیر مناسب فیشن پر اعتراض کیا اور لباس بنانے والے والوں کو  مناسب اور حیا دار لباس بنانے کی ہدایت دی! انہوں نے کہا کہ خواتین کا فیشن سوڈانی خاندانوں کے لیے جنون اور تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور انہوں نے ٹیکسٹائل کارخانوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی پسند پر اثر انداز ہونے کے لیے بہتر کردار ادا کریں۔۔۔۔یہ بیان اس موقع پر دیا گیا جب وہ بھاری کے صنعتی علاقے میں واقع  فوجی کپڑے بنانے والی سر فیکٹری کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب سے 8 جنوری 2017 ،اتوار کی صبح کوخطاب کر رہے تھے۔

Read more...

حزب التحریر ولایہ سوڈان کے وفد نے خرطوم میں پاکستانی سفارت خانے کو حزب التحریر ولایہ پاکستان کاجاری کردہ لیفلٹ حوالے کیا

پریس ریلیز
حزب التحریر ولایہ سوڈان کے وفد نے سوڈان میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا ،جس کی قیادت ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کے ترجمان ابراہیم عثمان ابو خلیل کررہے تھے۔ وفد میں ولایہ سوڈان میں حزب التحریر ولایہ کمیٹی کے رکن بھائی محی الدین بخاری اورولایہ سوڈان کی میڈیاآفس کے رکن بھائی یعقوب ابرہیم بھی شامل تھے۔ وفد نے حزب التحریر ولایہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لیفلٹ پاکستان کے سفارت خانے کے حوالے کیا جس کاعنوان تھا:
﴿وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلاَّ أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ﴾
یہ لوگ اُن ایمان والوں سے کسی چیز کا بدلہ نہیں لے رہے تھے سوائے یہ کہ وہ اللہ غالب لائقِ حمد کی ذات پر
ایمان لائے تھے (البروج: 8)
یہ وفد اس مہم کے سلسلے میں سفارت خانے گیا جو پوری دنیامیں "ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کورہاکرو" کے نام سے چلائی جارہی ہے ۔ جنہیں آج سے دوسال قبل 11مئی 2012 کو پاکستانی حکومت کے غنڈوں نے اغواکر لیا تھا۔انہیں آج تک نہ تو رہا کیا گیا ہے، نہ ہی یہ علوم ہے کہ انہیں کہا ں رکھا گیا ہے اور نہ ہی ان کوکسی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا۔
اس لیفلٹ میں پاکستان کے مسلمانوں کومخاطب کرکے ان پر یہ واضح کیاگیاہے کہ" نوید بٹ کیلئے کوئی افسوس یارنج یامایوسی نہیں ہے ،کیونکہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں، ایسے لوگوں کے ساتھ عنقریب نصرت ومدد کاوعدہ ہے ،اوریہ کہ یہ آزمائشیں مسلمانوں کے لئے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے امتحان ہے،جیساکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کاارشاد ہے:
﴿أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُم ط مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّ‌اءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّىٰ يَقُولَ الرَّ‌سُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَىٰ نَصْرُ‌ اللَّـهِ ط أَلَا إِنَّ نَصْرَ‌ اللَّـهِ قَرِ‌يبٌ﴾
"کیاتم یہ گمان کیے بیٹھے ہوکہ یونہی جنت میں داخل ہوجاؤگے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جوتم سے پہلے لوگوں پر آئے تھے ۔ انہیں بیماریاں اورمصیبتیں پہنچیں اوروہ یہاں تک جھنجوڑے گئے کہ رسول اوراس کے ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟ سن لو اللہ کی مدد قریب ہی ہے"( البقرہ: 214)

ہاں یقیناً رنج وغم اورافسوس ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو ظالم وجابر کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے اللہ کے حضور اپنی ذمہ داری کوپوراکرتے ہیں، بلکہ افسوس اورحسرت تو ان جابروں کے حصے میں آئے گی جودعوت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالتےرہتے ہیں۔
لیفلٹ میں پاکستان کےمسلح افواج میں موجود مخلص مسلمانوں کو خطاب کیاگیا اورانہیں کہاگیا ہے کہ " اسلام آج بھی ہماری رگوں میں دوڑتا ہے ، یہ ہماری زندگی کا اعلیٰ مقصد ہے اور ہم اسی کے لئے جیتے ہیں۔ اور آج، اس موقع پر، اسلام کے نفاذ کے لئے رسول اللہﷺ کا طریقہ کار نصرۃ کے حامل افراد سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ اس کے لیے نُصرۃ فراہم کریں اور آپ میں سے ہر شخص نُصرۃ فراہم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ سو تم راحیل ۔نواز حکومت کی صفوں میں موجود ان لوگوں کی دنیاوی زندگی کی خاطر اپنی آخرت کو برباد کرنے سے بچو کہ جواُس حلف سے پِھر چکے ہیں جو انہوں نے اٹھایا تھا اور تمھاری قیادت کو آلودہ کررہے ہیں۔ رسول اللہﷺ کے طریقہ کار پر چلتے ہوئے خلافت کے دوبارہ قیام کے لئےحزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرو، جوفقیہ اور مدبر سیاست دان شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت تلے سرگرمِ عمل ہے۔ وہ لوگ جو اب تک اس مقصد کے لئے آگے نہیں بڑھے، انہیں اب لازماً آگے آنا چاہیے کیونکہ خلافت کے قیام کا کام اپنے ابتدائی مرحلے میں نہیں بلکہ آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ لہٰذا آگے بڑھو اور اس بات کو جان لو کہ ہم پر کوئی بھی مشکل اور تکلیف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں آتی اور مؤمن اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرا کرتے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾
"کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ جبکہ اللہ ہی زیادہ مستحق ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو" (التوبۃ: 13)۔
خرطوم سفارت خانے کے ذمہ دار نے لیفلٹ کے اردو ،عربی اورانگریزی کی کاپیاں لے کر سفیر کودینے کاوعدہ کیا، جو کسی میٹنگ میں مصروف تھے اوراس نے حزب کااڈریس بھی طلب کیاتاکہ سفیر بعد میں حزب کے ساتھ رابطہ کرسکے۔
ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کے ترجمان

Read more...

کرائے پردی ہوئی پراپرٹی(جائد اد) پرکوئی زکوٰۃ نہں ۔۔۔۔۔۔۔۔ زکوٰۃ اس مال پرہے جس پرسال گزرجائے اوراس کانصاب بھی پوراہو

پریس ریلیز

اخبار(آخرلحظہ) شمارہ( 2572) کے مطابق ،خرطوم کے زکوٰۃ چیمبر اورعلاقائی عوامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان مشترکہ اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ کرائے پر دیے گئے رہائشی گھروں پر بھی زکوۃ لاگو کی جائےاور زکوٰۃ لینے کیلئے مکان کے مالکان سے بذات خود رابطہ کیا جائے تاکہ چیمبر کی منصوبہ بندی کے تحت محصولات میں اضافہ کیا جائے ۔
آئمہ اورعلماء اسلام کااس پراتفاق ہے کہ عبادات کے معاملات کا تعین صرف اور صرف وحی کرتی ہے اس میں اجتہاد نہیں کیاجاسکتا۔ کوئی بھی فریق ،خواہ کتنا ہی شرعی قانون کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو، عبادات کے احکام میں کمی بیشی کامجاز نہیں اور زکوٰۃ عبادت ہے اورارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے حوالے سے ہم شرعی حدود کی پابندی کریں۔ لوگوں سے کوئی بھی مال نہیں لیا جاسکتا جس کی اجازت اسلا م نے نہ دی ہو ، اس لئے کرایہ پر دئی ہوئی جائدادوں اورتنخواہوں وغیرہ ، جس پراسلام نے زکوٰۃ فرض نہیں کی ، زکوٰۃ نہیں لی جائے گی۔
اسلام نے ان اموال کوواضح طور پر بیان کیاہے ، جن پر زکوٰۃ فرض ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کاابہام نہیں چھوڑاگیا۔ زکوٰۃ مندرجہ ذیل اموال پرفرض کی گئی ہے:
1۔ مویشی جیسے اونٹ ،گائے اوربھیڑبکری: اس کی دلیل وہ حدیث ہے جس کوابوذررضی اللہ عنہ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا: «... مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ ولا بَقَرٍ ولا غَنَمٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهَا إِلَّا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا كَانَتْ وَأَسْمَنَهُ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا كُلَّمَا نَفِدَتْ أُخْرَاهَا عَادَتْ عَلَيْهِ أُولَاهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ»"۔۔۔ کوئی ایساشخص نہیں جو اونٹ، گائے اوربھیڑبکریوں کامالک ہواوران کی زکوٰۃ ادانہ کرے ، مگرقیامت کے دن یہ جانورانتہائی موٹے اورفربہ ہوکرآئیں گے ، اس کواپنے سینگوں سے ماریں گے اور اپنے کُھروں اورسُموں سے روندتے جائیں گے، آخری جانورکے گزرجانے کے فوراً بعد پہلاجانورآپہنچے گا، (یہ معاملہ جاری رہے گا) یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کیاجائے ۔" اس حدیث کو مسلم اوربخاری نے روایت کیاہے ۔
2۔ کھیتی اورپھل: اس کی دلیل اللہ سبحانہ وتعالیٰ کایہ قول ہے: وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ"کٹائی کے دن ا س کاحق( زکوٰۃ) دیدیاکرو" (الانعام:141)۔ یہ آیت لسانی نقطہ نظرسے عام ہے اوررسول اللہ ﷺ نے چاراصناف کے ساتھ اس کی تخصیص کی ہے جوابوموسیٰ اورمعاذبن جبل کی حدیث میں آئے ہیں، ان کوجب رسول اللہﷺ نے لوگوں کودین کاعلم سکھانے کیلئے یمن بھیجاتوان سے فرمایا «لا تأخذا الصدقة إلا من هذه الأربعة الشعير والحنطة والزبيب والتمر»، زکوٰۃ صرف ان چارمیں سے لیاکرو۔ جو، گندم، کشمش اورکھجور۔ بیہقیؒ نے کہاہے کہ اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں اوراس کی سند متصل ہے۔
3۔ سونااورچاندی: چاہے نقدی کی شکل میں ہویاغیرنقدی، ابوہریرۃ ضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا «مَا مِنْ صَاحِبِ ذَهَبٍ ولا فِضَّةٍ لَا يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا إِلَّا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ صُفِّحَتْ لَهُ صَفَائِحُ مِنْ نَارٍ فَأُحْمِيَ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَيُكْوَى بِهَا جَنْبُهُ وَجَبِينُهُ وَظَهْرُهُ كُلَّمَا بَرَدَتْ أُعِيدَتْ لَهُ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيَرَى سَبِيلَهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ...» رواه الخمسة إلا الترمذي۔"کوئی سونے یاچاندی کامالک ایسانہیں جو اس کی زکوٰۃ ادانہ کرے، مگر جب قیامت کادن ہوگاتواس کیلئے آگ کی پلیٹیں تیارکی جائیں گی پھر ان کوجہنم کی آگ میں گرم کردیاجائے گا، پھر اس کے پہلو، پیشانی اورپیٹھ کوان سے داغاجائے گا، جوں ہی یہ پلیٹیں ٹھنڈی پڑجائیں گی توان کودوبارہ گرم کیاجائے گا، یہ اس دن ہوگاجوپچاس ہزارسال کے برابرہے (اوریہ معاملہ اس کے ساتھ ہوتارہے گا) یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کیاجائے اس کے بعد ہی اسے اپناراستہ نظرآئے گایاتوجنت کی طرف یاجہنم کی طرف۔"
4۔ سامان تجارت: اس میں وہ تمام اشیاء داخل ہیں جن کونقدی کے علاوہ بقصدمنفعت تجارت اورخریدوفروخت کیلئے استعمال کیاجائے ، جیسے کھانے پینے کی اشیاء، ملبوسات، فرنیچراوردیگرمصنوعی سازوسامان، حیوانات ، معدنیات، جائیداداور تعمیرات میں سے وہ اشیاء جس کی خرید وفروخت کی جائے ۔ تجارتی سامان پر زکوٰۃ فرض ہے ، اس میں صحابہ کااختلاف نہیں ، «عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنْ الَّذِي نُعِدُّ لِلْبَيْعِ»"سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ نے کہا : امابعد ،پس رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اس سامان میں سے زکوٰۃ نکال دیاکریں جسے ہم نے فروخت کیلئے رکھاہو۔"
تویہ وہ متعین اموال ہیں جن پراسلام نے زکوٰۃ واجب کردی ہے ۔ان پر غور و فکر سے یہ پتہ چلتاہے کہ وہ رہائش گاہ جو کرائے پر دی گئی ہو،ان پرزکوٰۃ نہیں، بلکہ زکوٰۃ ایسے مال پرہے جس کانصاب پوراہواوراس پرسال بھی گزرجائے۔
اس لئے زکوٰۃ چیمبر کرائے پر دیے گئے گھروں پر زکوٰۃ وصول نہیں کرسکتی ۔کرائے پر دیے گئےرہائشی جائیدادوں سے زکوٰۃ لیناحرام ہے۔اس طرح یہ مال لینا حرام ہے بالکل ویسے ہی جیسے زکوۃ چیمبر کے دیگر محصولات اکٹھا کرنے کے لیے غیر شرعی طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے اور پھر انھیں خرچ بھی اس طرح سے نہیں کیا جاتا جیسا کہ شرع نے تعلیم دی ہے۔
ریاست خلافت جو اللہ کے اذن سے جلدہی دوبارہ لوٹنے والی ہے ، لوگوں سے صرف ان اموال کووصول کرے گی جن کواسلام نے فرض کردیاہے ، جس کی قرآن وسنت میں سے کوئی دلیل بھی موجود ہو۔ کیونکہ زکوٰۃ جوکہ اسلام کاایک رکن اورعبادت ہے، اس میں نصوص ہی کی پابندی کی جائے گی ،اللہ عزوجل کاارشادہے ولا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَذَا حلالٌ وَهَذَا حَرَامٌ لِتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لا يُفْلِحُونَ "اورجن چیزوں کے متعلق محض تمہاراجھوٹادعویٰ ہے،اُ ن کےمتعلق یوں نہ کہاکروکہ فلاں چیز حلال اورفلاں حرام ہے، جس کاحاصل یہ ہوگاکہ اللہ پرجھوٹی تہمت لگاؤگے، بلاشبہ جولوگ اللہ پرجھوٹ لگاتے ہیں وہ فلاح نہ پائیں گے۔" (النحل: 116)

ابرہیم عثمان (ابوخلیل)
ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کے ترجمان

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک