الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ملائیشیا

ہجری تاریخ    6 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: HTM/PR/03/1438
عیسوی تاریخ     جمعہ, 03 فروری 2017 م

  جے اے آئی ایس نے ہتک عزت سے مساجد کے منبروں کو داغدار کر دیا

 

حزب التحریر کی ویب سائٹس کو بند کرنے کیاپنی کوششوں کے فوراً بعد سیلینگور کے اسلامی مذہبی محکمہ( جے اے آئی ایس) نے آج پھر اپنے اختیارات کا استعمال کیا  اورحزب التحریر کی ساکھ کوخراب کرنے کی مزید کوشش کی۔ اس مرتبہ، جے اے آئی ایس نےحزب التحریر پر ایک بھٹکےہوئے گمراہ گروہ کا الزاملگانے کے لیے سیلینگور  میں مساجد کے منبر کو استعمال کر کے انہیں داغدار کیا۔جمعہ کا خطبہ جس کا عنوان تھا “ گمراہی کے سمندر میں ڈوبا ہوا“ جس کو جے اے آئی ایس نے تیار کیا،کو سیلینگور کی تمام مساجد میں آج خطیبوں نے پڑھا۔ خطبے میں حزب التحریر کو بھٹکے ہوئے گروہوں میں سے ایک دکھایا گیا ، جیسا کہ شیعہ، قادیانی، ملہ ابراہیم اور چند مزید۔

 

یہ خطبہ ،جو حزب التحریر کو ایک بھٹکی ہوئی تحریک کے طور پر دیکھاتا ہے، اس وقت تیار کیا گیا جبکہ ایک عدالتی نظر ثانی کیس شاہ عالم کی شریعہ کورٹ میں ابھی چل رہا ہے۔ یہاں حزب التحریر نے عدالت سے رجوع کیا ہے  کہ سیلینگور کے مفتی کو اور سیلینگور(جے ایف ایس) کی فتویٰ کمیٹی کو انحراف کا فتوٰی واپس لینے کا کہا جائے جو کہ حزب التحریر کے خلاف جاری کیا گیا۔ مفتی اور جے ایف ایس کے علاوہ، حزب التحریر نے سیلینگور اسلامی مذہبی کونسل (ایم اے آئی ایس) اور سیلینگور اسلامی مذہبی ادارہ (جے اے آئی ایس) کو بھی کیس میں مدعی علیہ قرار دیا۔ جے اے آئی ایس کی جانب سے آج خطبے کے اجراء کے بعد مذکورہ مذہبی ادارے نے نہ صرف شرعی عدالت کی ہتک کی ہے جو کہ اس مقدمے کی سماعت کررہی ہے بلکہ جے اے آئی ایس نے سیلنگور کی مساجد کے منبروں سے  الزام تراشی کروا کر بہتان تراشی کے بیج بوئے ہیں۔حزب التحریر پہلے ہی اس فتوٰی کا ایک باقاعدہ جواب دے چکی ہے،اور ابھی تک سیلینگور مذہبی حکامکی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا بلکہ انہوں نے الزام تراشی کے سلسلے کو جاری رکھا ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے۔

 

اے سیلینگور کے مذہبی حکام! اپنے ہاتھ میں موجود اس طاقت کو جھوٹ اور بدنامی کے لیے اس وقت تک استعمالکرو جب تک اس زمین پر موجود ہر دروازے تک نہ پہنچ جائے! تم اسی کی خواہش رکھتے ہو، اس لیے اس کو جاری رکھو اور ہم تمہارے معاملے کو اللہ سبحانہ و تعا لٰی پر چھوڑتے ہیں!حزب التحریر پہلے بھی آپکو یاد کرواتی رہی ہے اور اب بھی  یاددہانی جاری رکھے گی۔ اللہ ہماری نصیحت کی وجہ سے آپ کے دلوں میں نرمی پیدا کر دے،اس سے پہلے کہ آپ لوٹ کر اس کے پاس جائیں کہ اس کے بعد تو پچھتاوا کسی کامنہیں آتا۔وہ جو سن لیتے ہیں خوش قسمت ہیں اور وہ جن کے دل پتھروں کی طرح سخت ہیں ختم ہو جائیں گے!

 

اے عزیز خطیبو، کوئی خطبہ دینے سے پہلے، جو آپ نمازیوں  کو سنائیں، اسکے مواد کی سچائی کو جان لیں تاکہ اس مبارک ادارے کو عزت خراب کرنے کے لیے  استعمال نہ کیا جائے جو اللہ کے غضب کو دعوت دے۔ اگر آپ حزب التحریر کے متعلق علم نہیں رکھتے تو اللہ آپ کو آپ کی لا علمی میں پھیلائی گئی بات پر معاف کر دے۔ البتہ اگر آپ حق جانتے ہیں کہ حزب التحریر ایک بھٹکی ہوئی جماعت نہیں ہے جیسا کہ جے اے آئی ایس نے اس کو بدنامکرنے کی کوشش کی، تو پھر ہمت پیدا کر کے سچ بولیں چاہے اس سچ کی آپ کو کوئی قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ،

 

قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا

“سچ بولو چاہے یہ تلخ ہی ہو“ ( البیھقی)۔  

 

آپ وہ علماء ہیں جنہیں صرف اللہ کا خوف ہونا چاہیے، اور صرف اللہ کی رضا کے لیے خطبہ دینا چاہیے، نہ تو لوگوں کی خوشی کے لیے اور نہ ہی ان کے خوف سے ڈر کر۔ حزب التحریرکے بارے میں سچ بولیں اگر آپ سچ جانتے ہیں، اور اگر آپ حزب التحریر کے متعلق نہیں جانتے تو اس کے متعلق پڑھیں ۔یقیناً  جو ہتک کر رہے ہیں واضح ہے اور جن کی ہتک ہو رہی ہے وہ بھی واضح ہے، ایسا واضح جیسا کہ دوپہر کا سورج۔۔

 

عبد الحکیم عثمان

ملائیشیا میں حزب التحریر کے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ملائیشیا
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Khilafah Center, 47-1, Jalan 7/7A, Seksyen 7, 43650 Bandar Baru Bangi, Selangor.
تلفون: 03-8920 1614
hizbut-tahrir.org.my
فاكس: 03-8920 1614
E-Mail: info@hizbut-tahrir.org.my

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک