الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
نیدر لینڈ

ہجری تاریخ    1 من رجب 1444هـ شمارہ نمبر: 09 / 1444
عیسوی تاریخ     پیر, 23 جنوری 2023 م

پریس ریلیز

قرآن کو جلانا برسوں پرانی اسلام مخالف پالیسی کا اظہار ہے

 

ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے باہر ایک مظاہرے کے دوران اسلام مخالف پیگیڈا گروپ کے رہنما نے قرآن پاک کو پھاڑ ا، روندا اور آگ لگا دی۔ یہ تمام مظالم دی ہیگ کے میئر کی رضامندی اور پولیس کی نگرانی اور تحفظ میں ہوئے۔ سوال یہ ہے کہ ہمیں اس عمل کو کس طرح دیکھنا چاہئے؟ کیا یہ ایک احمق شخص کا عمل ہے یا اس میں اور بھی کچھ ہے؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک میں اس طرح کے انتہائی جارحانہ اور احمقانہ اقدامات تیزی سے عام ہو رہے ہیں۔ اس معاملے کا اندازہ لگانے کے لئے کچھ حالیہ واقعات یہ ہیں:

 

  • گزشتہ ہفتے انتہائی دائیں بازو کی ڈنمارک سویڈش اسلام مخالف جماعت اسٹریم کرس (ٹائٹ کورس) نے قرآن پاک کو نشانہ بنایا۔ سویڈن میں ایک مظاہرے کے دوران قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔
  • ·2022 میں ناروے میں انتہا پسند گروپ سیان کے ایک مظاہرے کے دوران، جو ناروے کی اسلامائزیشن کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا۔
  • ·2020ء میں اسکینڈینیویا کے مختلف ممالک میں قرآن پاک کو پھاڑ کر، تھوک کر اور لات مار کر اس کی سرعام بے حرمتی کی گئی۔
  • ·2018 میں، میکرون نے ایک منشور شائع کرنے کی ہمت بھی کی جس پر اس سمیت 300 ممتاز دانشوروں اور سیاست دانوں نے دستخط کیے تھے، جس میں انہوں نے دلیل دی تھی کہ قرآن تشدد کو ہوا دیتا ہے اور قرآن کی آیات کو حذف کیا جانا چاہئے۔

قرآن پاک پر یہ تمام نمائشی حملے حکام کی رضامندی اور پولیس کی نگرانی میں ہوئے۔ ناروے کے وزیر اعظم نے مظاہرین کے قرآن کی بے حرمتی کے حق کا دفاع کیا اور آج سویڈش حکام اور دی ہیگ کے میئر اسلام کے خلاف مظاہرہ کرنے اور قرآن کی بے حرمتی کے حق کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہ فرض کرنا بے وقوفی ہوگی کہ اللہ کی کتاب پر حملے صرف چند احمق افراد سے منسوب کیا جائے، کیونکہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات حکام کی اجازت اور حمایت سے ہی ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغربی ممالک کی دہائیوں سے جاری اسلام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ماحول میں اسلام مخالف جذبات پروان چڑھتے ہیں۔

 

لہٰذا اسلام اور قرآن پر حملے بند نہیں ہوں گے۔ اس لئے ہمیں اپنی آواز بلند اور واضح طور پر سنانی چاہیے۔ اگر ہم اہلِ ایمان کی حیثیت سے اللہ کی کتاب کے لیے کھڑے نہ ہوئے، جسے ہم انسانیت کے لیے آخری ہدایت، اللہ کا کلام اور حق و باطل کے درمیان تمیز کرنے والا سمجھتے ہیں تو پھر یہ کون کرے گا؟ خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے!

 

اللہ کی کتاب کے لئے کھڑے ہونا نہ صرف ایک دینی فریضہ ہے بلکہ ایک مطلق ضرورت بھی ہے کیونکہ غیر فعال رویہ اور خاموشی صرف اسلام کے دشمنوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور انہیں اس فتنے کو جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔

 

لہٰذا ہمیں بڑی تعداد میں اُٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور تمام مہذب اور جائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے یہ واضح کرنا چاہیے کہ ہم ہمیشہ اسلام اور اسلام کے تقدس کے لیے کھڑے رہیں گے۔ اس سے یہواضح اشارہ ملے گا کہ ہماری رواداری کی حدود کہاں ہیں اور ساتھ ہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو اس بات کا ثبوت بھی ملے گا کہ ہم مومن اور اس کی کتاب کے پیروکار ہیں۔

 

اوکے پالا

ہالینڈ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
نیدر لینڈ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 0031 (0) 611860521
www.hizb-ut-tahrir.nl
E-Mail: okay.pala@hizb-ut-tahrir.nl

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک