الخميس، 30 ربيع الأول 1446| 2024/10/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

خطے سے ہر طرح کی امریکی موجودگی کا خاتمہ کرو دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کی دہلیز پر کیانی و شریف حکومت گاجر و لاٹھی کی پالیسی کی ذریعے امریکہ کو اڈے فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے

وزیر اعظم نواز شریف بلوچستان کے تباہ کن زلزے کے نتیجے میں ہلاک ،زخمی اور بے گھر ہونے والوں کی بحالی کی مہم کی سربراہی کرنے کی بجائے پاکستان کے تحفظ کے خاتمے کے لیے سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ جمعہ 27ستمبر2013کو نواز شریف نےمغربی استعماری طاقتوں کی لونڈی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے خطاب کیا اور کیانی و شریف حکومت کی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قبائلی مسلمانوں سے مذاکرات کریں گے جو پچھلے بارہ سالوں سے افغانستان میں قابض امریکی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ کیانی و شریف حکومت جہاں کی صورت میں "گاجر" کی پیشکش کررہی ہے وہیں ان لوگوں کےخلاف فوجی آپریشن کی "لاٹھی" بھی پکڑے ہوئے ہے جو مذاکرات کی اس اچانک شدید خواہش میں خطر ے کو بھانپ رہے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ امریکہ ہی ہے جو کیانی و شریف حکومت کو کبھی "گاجر" تو کبھی "لاٹھی " اٹھانے کا حکم جاری کرتا ہے اور دونوں باتوں کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے۔ امریکہ محدود انخلاء کے بعد افغانستان میں اڈوں کو حاصل کرنے کے لیے دن رات ایک کررہا ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ غیر ملکی لوگوں کو رکھا جائے گا۔ اگرچہ امریکی ایجنٹ حامد کرزئی نے امریکہ کو ان نوں(9) اڈوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے لیکن امریکہ ایک ایسے معاہدے کی شدید خواہش رکھتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے غیر قانونی فوائد کو "حلال" قرار دلواسکے ۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان قبائلی علاقوں اور دیگر علاقوں کے مسلمانوں سے یہ کہتی ہے کہ وہ ان اڈوں کی فراہمی کے خلاف آواز بلند کریں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہونے والے مذاکرات اور فوجی آپریشنز کو مسترد کردیں۔ ہم کیوں اس گناہ کے بوجھ کو اپنے سر لیں جس کے ذریعے ایک بڑی صلیبی قوت کو پاکستان کی دہلیز پر بٹھا کر پاکستان کی سیکیورٹی نظر انداز کردیا جائے؟ اللہ سبحانہ و تعالی نے مسلمانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ گناہ اور ظلم کے معاملات میں تعاون کریں ۔ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں :

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلاَ تَعَاوَنُوا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ "

اور اچھی باتوں اور تقوی کے معاملات میں تعاون کرو اور گناہ اور ظلم میں تعاون مت کرو اور اللہ سے ڈرو کیونکہ بے شک اللہ سزا دینے میں دیر نہیں کرتے" (المائدہ:2)۔
جہاں تک خیر اور تقوی کی بات ہے تو یہ صرف خلافت راشدہ ہی کے ذریعے حاصل ہوسکتا ہے جو دشمن کی افواج کے خلاف مسلم افواج اور مجاہدین کی قیادت ، ایک یکجا قوت کی صورت میں کرے گی۔ صرف اُسی وقت مسلمانوں کی طاقت خطے میں موجود امریکی موجودگی کے خاتمے کا باعث بنے گی چاہے وہ اڈوں اور قونصل خانوں کی شکل میں ہو یا امریکی افواج اور اُن کی نجی افواج کی شکل میں ہو۔ لہذا حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان سے پاکستان میں خلافت کے فوری قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے جس کی قیادت مشہور فقیہ اور رہنما شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کررہے ہیں۔

 

Read more...

جمہوریت کا بہترین انتقام :بجلی و پیٹرول کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا بجلی وپیٹرول امت کی ملکیت ہیں جو انھیں خلافت ہی واپس دلائے گی

پاکستان کے عوام ابھی بلوچستان کے زلزلے سے ہی نہ سنبھلے تھے کہ "عوامی" و "جمہوری"کیانی و شریف حکومت نے آئی۔ایم۔ایف اور اپنے امریکی آقاؤں کی ہدایت پر بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔یہ کمر توڑ اضافے کسی بھی صورت ایک گھرانے کے لیے معاشی ڈرون حملے سے کم نہیں جو پہلے ہی مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ لہذا آمریت اور جمہوریت دونوں ہی استعماری طاقتوں اور اس اُن کے اداروں کے لیے عوام کا خون چوستے ہیں۔ حزب التحریر نےولایہ پاکستان میں 29مارچ 2013کو ایک لیفلٹ جاری کیا تھا جس کا عنوان " مؤمن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا" تھا۔ اس لیفلٹ کے ذریعے حزب نے عوام کو 11مئی 2013کو ہونے والے انتخابات سے وابستہ کی گئی اُمیدوں سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ "پاکستان کے مسلمان موجودہ نظام کے ہاتھوں دو مرتبہ نہیں بلکہ بے شمار دفعہ ڈسے جاچکے ہیں۔ ہر مرتبہ فوجی بغاوت یا انتخابات کے بعد کچھ نئے چہرے سامنے آتے ہیں اور لوگ پچھلے حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہیں۔ لیکن کچھ ہی عرصہ گزرتا ہے کہ یہ نئے حکمران پہلے والوں سے زیادہ بھیانک اور خوفناک نظر آنے لگتے ہیں"۔لہذا حزب التحریر ایک بار پھر عوام الناس اور اہل دانش پر واضح کردینا چاہتی ہے کہ جمہوریت و آمریت دونوں ہی سرمایہ دارانہ نظام کو نافذ کرتے ہیں جس میں اہل اقتدار اور اور ان کے امریکی آقاؤں کے مفادات کا ہی تحفظ ہوتا ہے۔
حزب التحریر عوام الناس اور اہل دانش کو مزید یہ بھی بتا نا چاہتی ہے کہ بجلی، گیس اور پیٹرول میں آئے دن کے اضافوں اور مہنگائی سے صرف اور صرف ریاست خلافت ہی نجات دلاسکتی ہے کیونکہ خلافت میں یہ وسائل عوامی ملکیت ہوتے ہیں اور ان کا فائدہ عوام کو پہنچایا جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ((المسلمون شرکاء فی ثلاث الماء والکلاء والنار))" تمام مسلمان تین چیزوں میں شریک ہیں: پانی،چراگاہیں اور آگ(توانائی)"(ابوداود)۔لہذا خلافت نہ تو عوامی اثاثوں پر ٹیکس لگاسکتی ہے اور نہ ہی ان کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرسکتی ہے جس کے نتیجے میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوجائیں جیسا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے پوری مسلم دنیا ایسا ہی ہورہا ہے ۔
لہذا حزب التحریر عوام الناس اور اہل دانش سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کفریہ جمہوری سرمایہ دارانہ نظام سے منہ موڑ کر خلافت کے قیام کوعمل میں لائیں ۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے تو دنیا میں تو ہماری زندگی تنگ سے تنگ تر ہوتی ہی رہے گی اور اس کے ساتھ ہی ہماری آخرت بھی خراب ہوجائے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں (وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِى فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكاً وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ ٱلْقِيامَةِ أَعْمَىٰ)"اور جو میری یاد(قرآن) سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی اور ہم قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھائیں گے"(طہ:124)۔
حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ لوگوں کو بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور معاشی بدحالی سے نجات دلائیں۔اللہ سبحانہ و تعالی کی رضا کے لیے وہ مسلمانوں ، عورتوں، بچوں ،بوڑھوں اور جوانوں سے منسلک اپنی ذمہ داری کو ادا کریں۔اور اب وہ ضروراس مسلم سرزمین پر خلافت کے فوری قیام کے لیے امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کو نصرۃ دیں ۔

شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

مسلم دنیا میں اردو بولنے والوں کے لیے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی اردو ویب سائٹ

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی ایک اردو ویب سائٹ ہے جس کو www.hizb-ut-tahrir.info کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی امت میں اردو بولنے ، لکھنے اور سمجھنے والےکروڑوں مسلمانوں کے لئے یہ اردو ویب سائٹ معلومات حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس ویب سائٹ پر پوری مسلم دنیا میں خلافت کے قیام کے لیے کام کرنے والی جماعت حزب التحریر کی انڈونیشیا سے لے کر مراکش تک مختلف ولایات کی جانب سے جاری کی گئیں پریس ریلیزز اور لیفلٹ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر مسلم دنیا میں حزب التحریر کی خلافت کے قیام کی زبردست جدوجہد کے حوالے سے تحریریں ،تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس ویب سائٹ کے ذریعے حزب التحریر کے امیر،مشہور رہنما اور فقیہ، شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ سے سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔
یقیناً اردو زبان کی موجودگی خلافت کا تحفہ ہے کیونکہ یہ زبان ریاستِ خلافت کی مسلم افواج کی فوجی چھاؤنیوں میں وجود میں آئی تھی جن میں ترکی، فارس، عرب اور برِصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے مسلمان موجود ہوتے تھے۔درحقیقت لفظ اردو ترک زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "لشکر" کے ہیں۔ آج کے دن تک اردو کا رسمُ الخط، اس کےالفاظ اور طرزِ تحریر قرآن اور خلافت کی سرکاری زبان عربی پر بے حد انحصار کرتی ہے۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان اردو زبان استعمال کرنے والے صحافیوں، میڈیا اور سوشل میڈیا کو اس بات کی دعوت دیتی ہے کہ وہ حزب التحریر کی جدوجہد اور کام سے مسلسل آگاہی کے لیےاس بہترین ویب سائٹ کو استعمال کریں۔

 

 

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

Read more...

آل پارٹیز کانفرنس :امریکی راج کو برقرار رکھنے کی کوشش امریکہ کےہاتھوں ہماری خودمختاری کی دھجیاں اڑانے کے لیےکیانی و شریف حکومت نے مزید وقت حاصل کرلیا

9ستمبر2013 کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اور اس میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان میں امریکی راج کو مزید دوام بخشنے کی ایک اور کوشش ہی ثابت ہوئی۔ ایک طرف تو قرارداد یہ اعلان کرتی ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ کیا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری سے ماضی کی طرح کھیلتا بھی رہے۔ اس قرارداد میں ڈرون حملوں کی مذمت کی گئ جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان تن تنہا امریکہ کے ڈرون پروگرام کو تباہ و برباد کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ اس بات کے باوجود کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے مسلمانوں کو اپنے معاملات کو کفار کے پاس لے جانے سے منع فرمایا ہے اور یہ کہ اقوام متحدہ استعماری طاقتوں کی آلہ کار ہے جس کو امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے جب چاہتا ہے استعمال کرتا ہے اور جب چاہتا ہے نظر انداز کردیتا ہے ،اس کانفرنس نے ڈرون حملوں کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ اِسی طرح اس قرارداد میں اُن لوگوں سے مذاکرات کرنے کی بات کی گئی ہے جو امریکیوں سے لڑ رہے ہیں جس کا مقصد صرف انخلاء کے دھوکے میں افغانستان میں امریکیوں کے لیے مستقل فوجی اڈوں کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔
یہ کانفرنس درحقیقت پاکستان کو اِس امریکی جنگ سے نکالنے کے لیےنہیں بلکہ اِس جنگ کو مزید دوام بخشنے کا باعث ثابت ہوئی کیونکہ کانفرنس میں یہ کہا گیا کہ "دہشگردی کے خلاف جنگ کے طریقہ کار اور وسائل کا فیصلہ خود کرینگے"۔افسوس کہ وہ جماعتیں جو عوام کے سامنےدن رات اِس امریکی جنگ سے پاکستان کو نکالنے کا مطالبہ کرتی رہتی ہیں انھوں نے بھی اس قرارداد پر دستخط کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ امریکہ مخالف عوام کے جذبات کو محض اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ لہذا ایک بار پھر یہ ثابت ہواہے کہ جمہوری نظام میں کوئی بھی حکمران بن جائے وہ ہمیشہ امریکہ اور استعماری طاقتوں کے مفادات کا ہی تحفظ کرتا ہے۔
اس کانفرنس میں افغانستان میں صلیبیوں کی زندگی کو برقرا رکھنے والی نیٹو سپلائی لائن کی بندش کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جووحشی مغربی افواج کے لیے ہتھیار، شراب اور سور کے گوشت کی فراہمی کا باعث ہے۔ نہ اس کانفرنس میں ملک سے امریکہ کے فوجی، انٹیلی جنس اور نجی فوجی اہلکاروں کی ملک بدری کا مطالبہ کیا گیا جو پاکستان میں امریکی جنگ کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اور نہ ہی اس کانفرنس میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی بندش کا ٖفیصلہ کیا گیا جہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبے بنائے جاتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے کیانی و شریف حکومت کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان تمام جماعتوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اگر اُن کی عوام میں کوئی نیک نامی رہ گئی ہے تو اُسےپاکستان کو تباہ کرنے پر تلے، امریکہ اور اس کے ایجنٹوں ،کو مزید وقت فراہم کر کے مت ضائع کریں۔ اب وقت آچکا ہے کہ آپ بھی کھل کر ملک میں امریکی راج کی نگہبان جمہوریت کے خاتمے کا مطالبہ کریں اور خلافت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں۔ ایک ایسے وقت میں جب امت اسلام اور اس کی حکمرانی کا مطالبہ کررہی ہے اور خلافت کی واپسی کے آثار بھی واضع ہیں ، اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو وہ وقت دور نہیں جب امت آپ کو بھی غدار حکمرانوں کے ساتھیوں کے حوالے سے ہی یاد کرے گی۔ اور اگر آپ میں کوئی شرم و حیا نہیں تو پھر آپ کا جو جی میں آئے کریئے!

 

Read more...

آئی.ایم.ایف کا پاکستان کے لیے بجٹ 2013/14 آئی.ایم.ایف کے بجٹ کو جمہوریت کا تڑکا لگا کر اسے اپنا بجٹ قرار نہیں دیا جاسکتا

حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے لیے آئی.ایم.ایف کے بجٹ کو بے نقاب کرنے کی مہم کے سلسلے میں، پاکستان کے صنعتی اور مالیاتی مرکز کراچی کے اہل رائے حضرات کو اس بجٹ کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی۔ یہ اجتماع حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سے خلافت کے قیام کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو بچانے کے سلسلے میں شروع کی گئی مہم کا ایک حصہ تھا۔ اس مہم کے دوران لیفلٹ کی تقسیم، ایک کتاب کا اجرأ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ خلافت کس طرح پاکستان کی معیشت کو دوبارہ زندہ کرے گی، وفود، پریس بریفنگز اور عوامی رابطہ مہم انجام دی گئی ہے۔

اجتماع سے پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان، شہزاد شیخ نے خطاب کیا اور اس بات کو بے نقاب کیا کہ کس طرح کیانی و شریف حکومت نے پاکستان کی معیشت کو موجودہ مالی سال میں مزید تباہ برباد کرنے کے لیے آئی.ایم.ایف کے تجویز کردہ نسخے کو من و عن نافذ کیا ہے۔ اس تباہ کن نسخے میں معاشی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے کمر توڑ ٹیکسوں، توانائی کے شعبے کو مفلوج کرنے لیے مزید نجکاری اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور خسارے کو پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لینے کا مشورہ دیا گیا ہے جو خوفناک افراط زرکی بنیادی وجہ ہے۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ پہلے ہی کیانی و شریف حکومت امت اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے خود کو گھیرے میں پاتی ہے اور لوگ آئی.ایم.ایف کی غلامی کرنے کی مذمت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب التحریر وزیر خزانہ کی اس تو جیع کی مذمت کرتی ہے اور اس کو ایک مذاق قرار دیتی ہے کہ کیونکہ جمہوریت نے آئی.ایم.ایف کے مطالبات کو منظور کر لیا ہے اس لیے اب یہ ایک مقامی اور ہمارا اپنا تجویز کردہ بجٹ ہے۔ حکومت کس طرح یہ دعوا کرسکتی ہے کہ جمہوریت نے آئی.ایم.ایف کی حرام تجاویز کو لوگوں کے لیے حلال بنا دیا ہے؟ حکومت کس طرح یہ دعوا کرسکتی ہے جبکہ عوام کی عظیم اکثریت جمہوریت کو ملک کے لیے ایک برائی تصور کرتی ہے اور شریعت کو ملک کے قانون کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے؟ انھوں نے مزید کہا کہ کیانی و شریف حکومت لوگوں کی خواہشات اور ضروریات سے بالکل لاتعلق ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ہنی مون پیریڈ کیانی وزرداری حکومت کے مقابلے میں بہت جلد ختم ہوگیا ہے۔

انجینئر شہزاد شیخ نے حاضرین کو حزب کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی تاکہ پاکستان کی مسلم سرزمین پر خلافت کے قیام کو ممکن بنایا جائے۔

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

 

Read more...

کیمرون کی پاکستان اور افغانستان میں شر انگیزی برطانیہ کی حیثیت امریکہ کے لئے شکاری کتے سے زیادہ نہیں، جس کی سلطنت کی واپسی محض ایک خواب ہے

برطانوی وزیراعظم کیمرون، رات کے سناٹے میں چوروں کی طرح، بغیر کسی اعلان کے افغانستان میں جا گھسا۔ اپنی جان کے خوف سے اجلت میں اپنی صلیبی افواج کا معائنہ کیا، مزاکرات پر زور دینے کے لئے امریکی کٹھ پتلی کرزئی سے ملاقات کی اور مزید شرانگیزی کے لئے پاکستان کا رخ کیا۔ کیانی و شریف حکومت نے اسے اُلٹے پائوں رسوا لوٹانے کی بجائے اس صلیبی مجرم کو ایک طاقتور ترین مسلم ریاست کے پروٹوکول سے نوازا۔ حزب التحریر پوچھتی ہے کہ آخر کس احسان مندی اور پاس داری کے عوض یہ پروٹوکول دیا گیا؟

برطانیہ وہ استعماری قوم ہے جس نے اس خطے پر صدیوں پر محیط مسلم حکمرانی پر اپنے وحشیانہ حملوں کے ذریعے قبضہ کیا تھا۔ برطانیہ نے اس خطے پر شریعت کے نفاذ کا خاتمہ کیا کہ جس کے نتیجہ میں یہ خطہ ایک شدید قحط میں مبتلا ہوا جس سے لاکھوں لوگ جان بحق ہو گئے، مسلم کسان مقروض اور بے زمین ہو گئے جبکہ یہی مسلم سرزمین کبھی دنیا کو خوارک کی فراہمی کا اہم ترین ذریعہ تھی۔ حکومتِ برطانیہ نے پھر اس مسلم سرزمین کی دولت نچوڑنے اور اس کی مسلم آبادی میں موجود مزاحمت کو کچلنے کے لیے، جس نے اس کے خلاف جہاد کا اعلان کیا اور پھر خلافت کے انہدام کے خلاف برطانوی اقدام کی مزاحمت کی، اس پر ایک طفیلی کیڑے کی طرح برا جمان ہو گئی۔ کیا برطانیہ کے ان احسانات کے بدلے ہم اس کے احسان مند ہیں؟

جہاں تک دنیا میں برطانیہ کی عزت کا تعلق ہے تو اس کے لیے برطانیہ کی حقیقت جاننے کی ضرورت ہے۔ اس خطے کی تقسیم کے بعد، ایوب خان کے دور سے پاکستان میں برطانوی اثر و رسوخ امریکہ کی وجہ سے بہت کم رہ گیا ہے اور پھر افغانستان میں بھی اس کا اثر و رسوخ برطانوی ایجنٹ ظاہر شاہ کی معزولی کے بعد سے تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ اب برطانیہ کی حیثیت امریکہ کے لئے ایک شکاری کتے سے زیادہ نہیں جو امریکہ کے بچے کچے شکار کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے جس پر امریکہ اپنا ہاتھ صاف کر چکا ہوتا ہے۔ کسی بڑے کردار کو ادا کرنے کے لئے نہ تو برطانیہ کے پاس اختیار ہے اور نہ تدبیر۔ اس کے عوام مادہ پرست سرمایہ دارانہ نظام میں بہک چکے ہیں جہاں بے راہ روی اور کھیل تماشا کسی بھی سنجیدہ کام پر متقدم ہے۔ کس طرح برطانوی اکابرین X-boxes کے کھانوں، i-Phones اور شراب نوشی کی لت چھڑا کر اپنے عوام کو میدان جنگ کی سختیاں جھیلنے اور انہی اکابرین کے عیش و عشرت کے لئے جان لٹانے پر راغب کر یں گے۔

 

اے مسلح افواج میں موجود مسلمانو! دیکھو کس بے شرمی اور حمیت سے عاری کیانی و شریف حکومت امریکہ اور اس کے شکاری کتے برطانیہ کو تعظیم و تحسین سے نواز رہے ہیں۔ تم کب تک اپنے دین، اپنی تاریخ اور اپنے ورثہ کی توہین کی اجازت دیتے رہو گے؟ تم کب تک اپنے اوپر مسلط ان حکمرانوں کو اجازت دیتے رہو گے کہ وہ سیدنا محمد ﷺ کی اس قوم پر اس مکروہ اور بد بخت استعمارکے غلبہ کو جاری رکھیں۔ امیر شیخ عطاء ابن خلیل ابو ارشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کو نصرة دو تاکہ امریکی راج کو بھی اسی قبر میں دفن کیا جا سکے جہاں برطانوی راج دفن ہے۔

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک