الخميس، 23 رجب 1446| 2025/01/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 04 فروری 2010 م

عافیہ صدیقی کے فیصلے پر حز ب التحریر کے ملک گیر مظاہرے عافیہ صدیقی اور اس جیسی کئی بہنوں کا بدلہ صرف خلافت ہی چکا سکتی ہے

امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کو پانچ سال تک ٹارچر کرنے اور اس کے بچے چھیننے کے بعد اب اسے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں مجرم بھی قرار دے دیا ہے۔ ہلاکو خان اور فرعون کو مات دینے والی امریکی حکومت سے انصاف کی توقع کرنا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ گواہوں کے متضاد بیانات کے باوجود جیوری نے تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستان کی عفت مآب بیٹی عافیہ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ عافیہ کو ایک ایسے اقدام قتل میں 60 سال تک سزا ہو سکتی ہے جس میں کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا الٹا عافیہ کے پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔ اس ظلم میں امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے غدار حکمران برابر کے شریک ہیں۔ کوئی یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا کہ آخر وہ پاکستان سے بگرام کے بدنام زمانہ جیل کیسے پہنچی؟ اسے کس کے حکم پراپنے تین بچوں سمیت اغوا کیا گیا؟ وہ پانچ سال تک کہاںرہی؟ اس کے دیگر دو بچے کہاں ہیں وغیرہ۔ پاکستان کے جمہوری حکمران بھی اس طرح کے زر خرید، گونگے بہرے اور غدار غلام ہیں جیسے کہ ان سے قبل آمر حکمران تھے۔ ہمیں جمہوریت کے سہانے سپنے دکھانے والے آخر آج کہاں دفن ہو گئے ہیں؛ یہ ہے وہ ظلم جو سرمایہ دارانہ جمہوریت کی معراج ہے۔ جہاں اپنی اکثریت کو خوش کرنے کے لئے معصوموں کو بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ عافیہ کے ساتھ ہونے والا ظلم کچھ نیا نہیں۔ بلکہ ابو غریب میں محصور بہنوں کی داستانیں تو شاید اس سے بھی زیادہ ہولناک اور دل دھلا دینے والی ہیں۔ لیکن ہمارے غدار حکمران آج بھی پکڑ پکڑ کر مسلمان بیٹیاں اور بیٹے ان بھیڑیوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ حز ب التحریرامت کو بتا دینا چاہتی ہے کہ عافیہ صدیقی اور اس جیسی دیگر بہنوں کو منت سماجت کر کے دشمن سے چھڑایا نہیں جاسکتا بلکہ اس کے لئے وہ کرنا ہو تا ہے جو محمد بن قاسم (رح) اور معتصم باللہ نے کیا تھا یعنی خلافت کی فوجوں کے ذریعے کفار سے جہاد۔ آج بھی ہمیں خلافت قائم کرتے ہوئے اپنی فوجوں کو متحرک کرنا ہوگا۔ پھر دیکھیں کہ امریکہ اس خطے سے پکڑے جانے والے امریکی فوجیوں کے بدلے عافیہ سمیت تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو اپنے زندانوں سے کیسے رہا نہیں کرتا۔ حز ب التحریر افواج پاکستان کو پکارتی ہے کہ تم کب تک اپنی بہنوں کی عزت کو پامال ہوتے دیکھتے رہو گے؟ اٹھو اور اپنی بہنوں کے سروں پر چادریں رکھو، انہیں کافروں کی غلیظ قید سے آزادی دلوائو۔ ان کی حفاظت کے لئے شہادت قبول کرو، بخدا یہ اس دنیا اور آخرت کی کامیابی ہوگی۔ تم جانتے ہو کہ یہ سب کچھ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک یہ غدار حکمران تمہارے سروں پر مسلط ہیں۔ چنانچہ حز ب التحریر کو خلافت کے قیام کے لئے نصرت فراہم کرو اور ان غداروں کو اس کفر نظام سمیت اکھاڑ پھینکو۔ عافیہ صدیقی کو گھر لانے کا یہی واحد قابل عمل اور فوری طریقہ ہے۔


اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف حز ب التحریر نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ۔ مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر تحریر تھا: ''اے افواجِ پاکستان! قیام خلافت کا بیڑا اٹھائو، عافیہ پر ظلم کا بدلہ چکائو‘‘۔ مظاہرین نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ خلافت کے قیام کے لئے مدد و نصرت فراہم کریں تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو بذریعہ منظم جہاد روکا جاسکے۔

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک