الجمعة، 24 رجب 1446| 2025/01/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 14 فروری 2010 م

ایجنٹ حکمران 'ویلنٹائن ڈے ‘ کا کفر تہوار نوجوان نسل پر زبردستی ٹھونس رہے ہیں

مشرف کے قدموں پر چلتے ہوئے ''روشن خیال جمہوری حکمران‘‘مغربی کفریہ تہوار ویلنٹائن ڈے زبردستی پاکستان کے مسلمان نوجوانوں پر ٹھونس رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں مغربی ملٹی نیشنل کمپنیوں، مغرب زدہ ریسٹورنٹس اور میڈیا کو مرد و زن کے آزاداختلاط اور بے راہ روی پھیلانے کے اس پروگرام کو پروموٹ کرنے کا کھلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف آواز اٹھانے کو انتہا پسندی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ آج جبکہ ہمارے بیٹے اور بیٹیاں واضح طور پر اس تہوار کو بحیثیت مجموعی مسترد کر رہے ہیں تو حکومت کیوں مغرب زدہ حقیر اقلیت کو ہمارے نوجوانوں کے سامنے آئیڈیل بنا کر پیش کر رہی ہے؟ ویلنٹائن ڈے کی تاریخ دیکھی جائے یا اس سے قطع نظر کیا جائے، یہ واضح ہے کہ اس تہوار کا مسلمانوں کی تہذیب سے کوئی تعلق نہیں اور اسلام شادی کے ادارے کے ذریعے ہی مرد و زن کے تعلق کو استوار کرتا ہے توپھر اس اخلاق باختہ تہوار کو سرکاری ٹی وی اور سرکاری ریڈیو سے لے کر یونیورسٹیوں تک میں منانے کیلئے حکمران کیا دلیل رکھتے ہیں؟ آج مغربی ممالک میںویلنٹائن ڈے پر سٹوڈنٹ یونین طالب علموں میں مانع حمل اشیائ مفت تقسیم کرتی ہیں، شراب سستی کر دی جاتی ہے اور جنسی آزادی کا بازار گرم کر دیا جاتا ہے۔ یہی وہ معاشرت ہے جو ہمارے حکمران مغرب کی اندھی تقلید میں پاکستان میں عام کرنا چاہتے ہیں۔ اس جنسی بے راہ روی کے ثمرات آج ہم مغرب میں دیکھ سکتے ہیں جہاں بن باپ کے بچے منشیات، گینگز اور جرائم میں ملوث ہیں، ایڈز گھن کی طرح اس معاشرے کو چاٹ رہا ہے اور ہر چند منٹ میں ایک لڑکی کی آبرو ریزی کی جاتی ہے۔ ان سب سے بڑھ کر آخرت کا عذاب ہے جو ان شیطان کے پیروکاروں کا منتظر ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا:

﴿ولا تقربوا الزنی ِانًە كان فاحشة وساء سبیلا﴾

'' اور زنا کے قریب بھی نہ پھٹکو ، بے شک یہ انتہائی فحش اور برا عمل ہے اور﴿برائیوں کا﴾ راستہ‘‘ ﴿بنی اسرائیل : 32﴾

چنانچہ ہر وہ عمل جو زنا کی طرف لے جاتا ہو وہ بھی اس آیت کی رو سے حرام ہے۔ ویلنٹائن ڈے اور اس جیسے دیگر تہوار معاشرے کو بے راہ روی کے گڑھے کے دھانے تک پہنچانے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ہم تمام مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ حکومت کے ایما پر ہونے والے اس کفر تہوار کا بائیکاٹ کریں اور اس کے خلاف آواز بلند کریں۔ حزب التحریرحکومت کی جانب سے نوجوانوں پر اس ' کاری وار ‘ کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکمرانوں کو خبردار کرتی ہے کہ امت دن بدن اسلام کے قریب آ رہی ہے اور ان گھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کو اسلام سے دور کرنے کی تمام تر حکومتی کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ یہ امت جلد خلافت قائم کر کے اپنے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے والی ہے جس کے بعد یہ حکمران اور ان کے آقا ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔ یقیناًوہ دن ان حکمرانوں اور ان کے آقاؤں پر بہت بھاری ہو گا۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک