الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    3 من محرم 1438هـ شمارہ نمبر: PN16061
عیسوی تاریخ     منگل, 04 اکتوبر 2016 م

ریاست خلافت میں محصولات اور اخراجات

حزب التحریرکی کتاب”ریاست خلافت کے اموال” کا اردو ترجمہ جاری کردیا گیا

 

حزب التحریرولایہ پاکستان نے حزب التحریرکی جانب سے اسلام کے مالیاتی نظام پر لکھی گئی مفصل کتاب “ریاست خلافت کے اموال ” کا اردو ترجمہ جاری کردیا ہے۔ اس کتاب میں ‘ریاستِ خلافت کے اموال’ اوراس کے احکامات کو زیر بحث لایا گیا ہے ، ان اموال کے ذرائع آمدن، اور ان کی اقسام پر مفصل بات کی گئی ہے اور یہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ اموال کن اشیاءپر وصول کیے جاتے ہیں،کن لوگوں سے وصول کیے جاتے ہیں، ان کے وصول کرنےکے اوقات، ان کے وصول کرنے کی کیفیت، اور اس شعبۂ کا بیان جس کے تحت یہ اموال محفوظ رکھے جاتے ہیں، اسی طرح ان کے مستحقین اور خرچ کرنے کےشعبوں کو بیان کیا گیاہے۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے رسول محمد ﷺ کے ذریعے اسلام کو زندگی کے نظام اورسارے عالم کے لیے پیغام کے طورپرنازل کیا ہے۔اس لیے ایک ایسی ریاست ناگزیر ہے جو اسلام کو نافذ کرے اورساری دنیاکے لیے اس کے پیغام کی فکری علمبر دار بنے۔ اسلام نے اس ریاست کو “ریاستِ خلافت ” قرار دے کر اس کی امتیازی شکل اور منفردطرز کو متعین کیا، جو دنیا میں موجوددیگر تمام ریاستوں کی اشکال سے یکسر مختلف ہے،یہ اختلاف ان ستونوں میں بھی ظاہر ہے جس پر وہ قائم ہوتی ہے،اوراپنے اس ڈھانچے کے لحاظ سے بھی جس سے اس کی تشکیل ہوتی ہے،اپنے دستور اور قوانین میں جو کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے ماخوذ ہیں، جن کی پابندی ،نفاذ اور اس کے احکام پر عمل کرناخلیفہ اورامت پر فرض ہے،کیونکہ یہ اللہ کی شریعت میں سے ہے، نہ کہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین ۔ اسلام نے امت کے اُمور کی دیکھ بھال کو ریاستِ خلافت کے سپرد کر دیا ہے،اس کو ریاست میں موصول ہونے والے اموال اور ان کو خرچ کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے،تاکہ وہ نسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیراپنے شہریوں کے امورامور کی دیکھ بھال اور دعوت کی علمبردار بننے کے قابل ہو۔ شرعی دلائل نے ریاست کی آمدن کے ذرائع ، ان کے انواع اور ان کے حصول کی کیفیت کو بیان کردیا ہے۔ اسی طر ح ان اموال کے مستحقین اور ان شعبۂجات کو واضح کر دیا ہے جن میں یہ اموال خرچ کیے جاتے ہیں۔

 

ریاستِ خلافت میں اموال کے احکامات کتاب اور سنت سے اخذ کیے گئے ہیں، اس کے لیے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین،تابعینؒ اور تبع تابعینؒ کے اقوال کو بھی پرکھا گیا ہے، ائمہ مجتہدین کے اقوال کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے، پھر اس رائے کو اختیار کیا گیا ہے جس کو دلیل کے اعتبار سے ترجیح حاصل ہو، کیونکہ احکام شرعیہ کو غلبۂ ظن کی بنیاد پر اخذ کیا جاتا ہے، اس میں عقائد کی طرح قطعی اور یقینی کی شرط نہیں ہوتی۔

 

اُن اردو بولنے والے مسلمانوں کے لئے جو جلد ہی آنے والی ریاست خلافت(انشاء اللہ) کے محصولات اور اخراجات کے نظام کو جاننا اور سمجھنا چاہتے ہیں ، یہ کتاب ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ اس لنک سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے:

http://pk.tl/1mBF

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک