الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    13 من صـفر الخير 1438هـ شمارہ نمبر: PR16069
عیسوی تاریخ     اتوار, 13 نومبر 2016 م

درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکہ

افغانستان میں امریکہ و بھارت کی موجودگی کی قیمت پاکستان کے مسلمان اپنے خون سے ادا کررہے ہیں

 

12 نومبر 2016بروز ہفتہ کراچی سے 250 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکے میں 52 افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اس وحشیانہ بم دھماکے کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور مقتولین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

 

اگست 2016 سے لے کر اب تک بلوچستان میں ہونے والا یہ تیسرا بڑا سانحہ ہے جس میں درجنوں لوگ بے دردی سے قتل کردیے گئے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی راحیل-نواز حکومت نے پاک-چین معاشی راہداری (سی پیک) کے مخالف یعنی بھارت کو اس کا ذمہ دار قرار دے کر جیسے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری سے سبکدوشی اختیار کر لی اور قوم کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان سانحات پر صبر کر لے۔ لیکن حزب التحریر حکمرانوں سے یہ سوال کرتی ہے کہ اگر بھارت ہی ان سانحات کا ذمہ دار ہے تو پھر اس سے تعلقات کیوں منقطع نہیں کیے جاتے اور اسلام کے حکم کے مطابق اس سے جارحانہ طریقے سے کیوں نمٹا نہیں جاتا؟ اور اگر بھارت یہ سب کچھ افغانستان میں بیٹھ کر کررہا ہے تو امریکہ سے تعلق کیوں فوراًختم نہیں کیا جاتا جس نے پاکستان کے ازلی دشمن کو ہماری پیٹھ میں چھرا گھوپنے کے لیے افغانستان کے دروازے اس پر کھول دیے ہیں ؟

 

لیکن مسلمان یہ دیکھ رہے ہیں کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور سے لے کر کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر ہونے والے حملے تک سانحات کی بھر پور تفتیش نہیں کی جاتی، غفلت کے مرتکب سیاسی ، فوجی و غیر فوجی اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی اور ہمیشہ ان سانحات کو پاکستان اور خطے میں امریکی مفاد کے لیے جاری اسلام کے خلاف فتنے کی جنگ کے شعلوں کو مزید تیز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مسلمان یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ راحیل-نواز حکومت ان تمام سانحات کا الزام بھارت پر براہ راست اور امریکہ پر بل واستہ لگانے کے باوجود اب بھی دن رات افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور سیاسی و فوجی حمایت امریکہ کو فراہم کررہی ہے جس نے بھارت کو افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

 

یہ سانحات اس وقت تک نہیں رک سکتے جب تک اسلام اور مسلمانوں کے دشمن امریکہ و بھارت کو افغانستان سے نکال نہیں دیا جاتا۔ لیکن یہ کام راحیل-نواز حکومت کبھی نہیں کرے گی کیونکہ وہ مسلمانوں کو امریکہ کی اطاعت پر مجبور کرنے کے لیے تو شیر ہے لیکن مسلمانوں کے دشمن امریکہ و بھارت کے سامنے بھیگی بلی ہے۔ لہٰذا پاکستان کے مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ پاکستان میں خلافت کے قیام کی جدوجہد میں حزب التحریر کی کوشش کا حصہ بن جائیں ۔ اورپھر خلیفہ راشد امریکہ و بھارت سے تعلق توڑ کر خطے سے انہیں نکال باہر کرنے کے لیے افواج کو حرکت میں لائے گا اور خطے کو اس کا امن و استحکام واپس لوٹادے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

 

وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ للَّهِ

“اور ان سے لڑو جب تک کہ فتنہ نہ مٹ جائے اور اللہ کا دین غالب نہ آجائے”(ابقرۃ:193)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک