الإثنين، 20 رجب 1446| 2025/01/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من ربيع الاول 1438هـ شمارہ نمبر: PR16073
عیسوی تاریخ     منگل, 13 دسمبر 2016 م

ربیع الاول کے انعامات

فوجی کمانڈروں سے نصرۃ ملنے کے بعد اسلامی ریاست

کے قیام کے لیےربیع الاول میں ہجرت کی گئی تھی

 

پوری مسلم دنیا میں مسلمان ربیع الاول کے مہینے کی اہمیت کو پورے اخلاص اور جوش وجذبے سے اجاگر کررہے ہیں ۔ پاکستان کے مسلمان بھی اس ماہ مبارک کو پُرجوش طریقے سے منا رہے ہیں اور پورے پاکستان میں خوبصورت تقاریب منعقد کیں جارہی ہیں جن میں رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ ربیع الاول کے مہینے میں صرف رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کا تحفہ ہی نہیں دیا گیا بلکہ اس مہینے میں ہی انہیں آخری نبی کے منصب پر بھی فائز کیا گیا اور پوری انسانیت کے لیے رحمت بنادیا گیا۔ اسی طرح ربیع الاول کے مہینے میں محمد ﷺ کو صرف نبوت ہی نہیں ملی بلکہ انہیں حکومت بھی ملی جب وہ ہجرت کرکے 12 ربیع الاول کو مدینہ پہنچے اور مدینہ کے حکمران بن گئے۔ الطبری نے اپنی تاریخ “رسولوں اور حکمرانوں کی تاریخ”میں لکھا ہے کہ،

 

حَدَّثَنَا ابْنُ حُمَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قال قدم رسول الله صلى الله عليه و سلم الْمَدِينَةَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ، لاثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ شَهْرِ رَبِيعٍ الأَوَّلِ

“ہم نے ابن حامد سے سنا کہ انہوں نے کہا : ہم نے سلامہ سے سنا، انہوں نے ابن اسحاق سے اور انہوں نےالظہری سے سنا کہ انہوں نے کہا : رسول اللہ پیر 12 ربیع الاول کی رات مدینہ پہنچے تھے”۔

 

تو ایک ایسے وقت میں جب کفار اور اسلامی امت کے درمیان کشمکش اس قدر شدید ہوگئی ہے کہ اسلام کی کامیابی کا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، حزب التحریرولایہ پاکستان مسلمانوں کو بلعموم یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ وہ دیکھیں اور غور کریں کہ کس طرح رسول اللہ ﷺ نے آرام و سکون کی پروا کیے بغیر اسلام کی دعوت پہنچائی، شدید ترین مشکلات کا صبر کے ساتھ سامنا کیا، حکمت اور دانائی کے ساتھ خطاب فرمایا، روحوں کو کفر کی بدعنوانی سے پاک کرکے انسانوں کے پہاڑوں ، صحابہ (رض) کی صورت میں عظیم امت کی مضبوط بنیاد رکھی۔ لہٰذا جیسے جیسے کامیابی قریب آتی جارہی ہے مسلمانوں کو اپنی کوششوں میں بھی اضافہ اور تیزی لانی چاہیے اور اس بات سے قطع نظر کہ جابر حکمران کفار کے کہنے پر کتنا ہی ظلم و ستم کیوں نہ کریں اسلام کی دعوت کا جو حق ہے اس کو مکمل طور پر ادا کرنا ہے۔

 

ایک ایسے وقت میں جب جابر حکمران اپنے ظلم میں تمام حدیں پار کرچکے ہیں، حزب التحریرولایہ پاکستان افواج میں موجود مسلمانوں کو خصوصاً یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ کس طرح ان کے آباؤاجداد، معزز انصار (رض) نے جابروں کے منصوبوں کو انہی پر پلٹ دیا تھا۔ یقیناً رسول اللہ ﷺ کے وقت میں ظالموں نے تکبر کیا اور ان کی دعوت کو مسترد کردیا تھا، ان کے دل ان کے کفر نے سخت اور بند کردیے تھے۔ وہ اپنے اختیار کو رسول اللہ ﷺ اور ان تمام لوگوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے لیے استعمال کرتے تھے جنہوں نے اسلام کو قبول کرلیا تھا۔ انہوں نے اسلام کے پیغام اور رسول اللہ ﷺ کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلائیں، رسول اللہ ﷺ اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کیا ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ کچھ صحابہ اس تشدد سے شہید تک ہوگئے۔ یہی وہ سخت ترین وقت تھا کہ جب بنی خزرج اور بنی الاوس کے فوجی کمانڈرز آگے آئے اور بیعت عقبہ ثانی کے ذریعے رسول اللہﷺ کو نصرۃ دی۔ اور یہی وہ بیعت تھی جس نے مکّہ کے جبر سے نکل کر رسول اللہ ﷺ کی ہجرت کے ذریعے مدینہ میں اسلام کی حکمرانی کی بنیاد ڈالی اور اس وقت کے جابروں کے منصوبوں کو انہی پر الٹا دیا۔ تو افواج میں موجود مسلمانوں کو آج حرکت میں آنا چاہیے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے واپسی کے لیے نصرۃ فراہم کریں ، جابروں کو ان کی گردنوں سے پکڑ لیں ، کفار کو خوفزدہ کردیں اور اسلام اور مسلمانوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

 

﴿وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

“اس روز مسلمان شادمان ہوں گے ، اللہ کی مدد سے، وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے، اصل غالب اور مہربان وہی ہے”(الروم:5-4)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک