الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من ربيع الثاني 1437هـ شمارہ نمبر: PR16008
عیسوی تاریخ     پیر, 01 فروری 2016 م

 یونیورسٹیوں میں اسلام کی دعوت و ترویج پر پابندی

نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں اسلام کی ہر آواز کو خاموش کردینے کا منصوبہ ہے 

30جنوری 2016 بروز ہفتہ پاکستان کے تقریباً ہر اخبار نے اس خبر کو شائع کیا کہ حکومت پنجاب نے یونیورسٹیوں میں اسلام کی دعوت و تبلیغ کی سرگرمیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت اب تبلیغی جماعت کو بھی ان اداروں میں  دعوت و تبلیغ کے کام سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں میں موجود مساجد اور ان کے آس پاس کی مساجد کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ خطبات کی ادائیگی سے قبل ان کی منظوری حاصل کریں ۔

یہ حزب التحریر ہی تھی جس نے 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول کے المناک واقع کے بعد راحیل-نواز حکومت کے نیشنل ایکشن پلان کو یکم جنوری 2015 کو اپنےایک لیفلٹ کے ذریعے اس عنوان سے بے نقاب کیا تھا:"قومی ایکشن پلان کا مقصد پاکستان میں امریکی راج کو مستحکم کرنا ہے" اور اس لیفلٹ میں حزب التحریر نے پاکستان کے مسلمانوں کو خبردار کیا تھا کہ " حکومت "دہشت گردی کے ہمدردوں" کو روکنے کے نام پر ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے کہ جن کے ذریعےمسلمانوں کی زبانوں کو خاموش کر دیا جائے۔پس کوئی بھی  مسلمان جو امریکی راج کے خلاف آواز بلند کرتا ہے یا لوگوں کو اسلام کے کامل نفاذ کی دعوت دیتا ہے یا کفار کی قابض افواج کے  خلاف جہاد کی مدح وتعریف کرتا ہے  تو اب اسکے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا اور اس پر میڈیا کے دروازے بند کیے جائیں گے"۔ پھر دوبارہ یہ حزب ہی تھی جس نے 23 اپریل 2015 کو "پاکستان میں اسلام کو کچلنے کی امریکی مہم" کے نام سے لیفلٹ جاری کیا اور پاکستان کے مسلمانوں کو آگاہ کیا کہ،" امریکی ایجنٹ پاکستانی میڈیا ، فیس بُک سمیت دیگر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اسلامی افکار و جذبات کے اظہار کو بھی کچل رہے ہیں اور "نفرت آمیز تقاریر اور مواد"، "انتہاء پسندی" اور "اسلام ازم "کہہ کر اسلامی خیالات کوبدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  اور دوسری طرف وہ ہزاروں مخلص علما ءاور سیاست دانوں کو پکڑ رہے ہیں جو افغانستان میں امریکی قبضے کے خلاف جہاد کی بات کرتے ہیں یا پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے سرگرمِ عمل ہیں"۔ اور پھر 8 جنوری 2016 کو حزب التحریر نے راحیل-نواز حکومت کی اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کو بے نقاب کرنے لئے ایک لیفلٹ"اوبامہ نے اسلام کو کچلنے کا حکم دیا اور پاکستان کے حکمرانوں نے سن کر اطاعت کی" جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ،" اے پاکستان کے مسلمانو! "نیشنل ایکشن پلان" کے جھنڈے تلے ہمارے حکمرانوں نے اسلام کے خلاف مغربی صلیبیوں سے اتحاد کرلیا ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خبردار کیا ہے کہ، وَلَن تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنْ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ "یہود و نصاری ہر گز آپ سے راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کے مذہب کی پیروی نہ کریں۔  آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے۔ اور اگر باوجود اس کے کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے پھر ان کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اور نہ مددگار(البقرۃ:120)"۔

لہٰذا نیشنل ایکشن پلان کے اعلان کے بعد سے اب تک راحیل-نواز حکومت نے ہزاروں مخلص مسلمانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔اور اب یہ حکومت اسلام اور اس کی حکمرانی کی بحالی کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو، چاہے اس کا تعلق کسی بھی جانب سے ہو ، خاموش کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ حزب تمام مسلمانوں ، اسلامی جماعتوں اور تنظیموں سے یہی کہتی ہے کہ وہ حکمرانوں اور ان کے غنڈوں کے دباو کے سامنے قطعی طور پر نہ جھکیں بلکہ مکمل استقامت کے ساتھ ان کے سامنے ڈٹ جائیں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس قسم کی سختی ہمارے لئے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے ایک آزمائش ہے۔ اگر ہم حکمرانوں کے دباؤ کے سامنے جھک گئے اور ناکام ہو گئے تو اس کے باوجود بھی اللہ سبحانہ و تعالیٰ تو اپنے نور کو مکمل کر کے ہی رہیں گے لیکن ہم دنیا  اور آخرت میں ذلیل و رسوا ہوجائیں گے۔ اس وقت ان حکمرانوں اور ان کےپیغامات لانے والے گماشتوں کو وہی جواب دینا چاہیے جو رسول اللہﷺ نے اُس پیغام کے جواب میں دیا تھا جو انہیں ان کی چچا ابو طالب کے ذریعے پہنچایا گیا تھا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا، والله لو وضعوا الشمس في يميني والقمر في يساري، ما تركت هذا الأمر حتى يظهره الله أو أهلك في طلبه "اللہ کی قسم  اگر وہ میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاند رکھ دیں  کہ میں اس دعوت سے دستبردار ہو جاؤں، تو میں اس وقت تک اس سے دستبردار نہیں ہوں گا جب تک اللہ مجھے کامیاب نہ  کردیں یا مجھے موت نہ آجائے "۔

افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران ! کیا آپ کو اب بھی کوئی شک و شبہ رہ گیا ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار راحیل اورنواز کی قیادت میں امریکہ کے حکم پر اسلام کو مٹانے کے منصوبے پر  عمل پیرا ہیں؟ اگر آپ نے ان کا ہاتھ نہیں روکا تو یاد رکھیں آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ پر کتنا ہی ایمان کیوں نہ رکھتے ہوں قیامت کے دن ان غداروں کے سامنے آپ کی بے عملی پر آپ کا سخت محاسبہ ہو گا اور آپ کا یہ بہانہ  قبول نہیں کیا جائے گا کہ ان غداروں نے آپ کو گمراہ کیا تھا ۔ لہٰذا آگے بڑھیں ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے رسولﷺ اور مومنین سے غداری کرنے والوں کو سختی سے پکڑ لیں ، نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرہ فراہم کریں ، دنیا  و آخرت کی کامیابی سمیٹ لیں اور اپنی قیادت میں موجود غداروں کو آپ کو تباہ برباد کرنے کا موقع مت فراہم کریں ۔  

وَقَالُواْ رَبَّنَآ إِنَّآ أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَأَضَلُّونَا ٱلسَّبِيلَاْ

"اور وہ جہنمی کہیں گے ،اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے بڑوں کی اطاعت کی تو انہوں نے ہمیں سیدھی راہ سے گمراہ کیا"(الاحزاب:67)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک