الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    8 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: PR17007
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 04 فروری 2017 م

"اکھنڈ بھارت" کے منصوبے کو ختم کرو اور خلافت قائم کرو

پاکستان کے حکمران امریکی حکم پر بھارت کو مضبوط کرنے کے لیے جہادِ کشمیر کو ختم کررہے ہیں

 

مسلمان ہونے کے ناطے ہم 5 فروری، یوم کشمیر، کے دن مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں کی زبردست قربانیوں اور استقامت کو یاد اور سلام پیش کررہے ہیں ، تو اسی دوران پاکستان کے حکمران سات دہائیوں پر محیط مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو برباد اور پاکستان کی مسلم سرزمین سے الحاق کی خواہش کو دفن کرنے پر کام کررہے ہیں۔پاکستان کے حکمرانوں نے امریکی حکم اور بھارت کے مطالبے پر اُن تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیزی کردیں ہیں جو مقبوضہ کشمیر کو وحشیانہ ہندو قبضے سے نجات دلانے کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔ امریکہ پاکستان سےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہونے والے جہاد کو کچلنے کا ویسے ہی مطالبہ کرتا ہے جیسا کہ اُس نے اِس سے قبل پاکستان سےافغانستان میں صلیبی امریکی افواج کے خلاف ہونے والے جہاد کی حمایت سے دستبرداری کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سےموجودہ کاروائیاں عین بھارتی خواہشات کے مطابق ہے۔ 31 جنوری 2017 کو بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، “ممبئی حملے کے اصل ملزم اور پاکستان کی سرزمین سے بھارت میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والی تنظیموں کے خلاف صحیح معنوں میں سخت کاروائی سے یہ ثابت ہوگا کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں واقعی سنجیدہ ہے”۔ اور یقیناً امریکہ و بھارت مسلم سرزمین کی آزادی کے لیے ہونے والے جہاد کو “دہشت گردی” ہی قرار دے گا کیونکہ دنیا کی دو سب سے بڑی دہشت گرد ریاستیں ہونے کے ناطے وہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی مسلم طاقت ان کے مظالم اور نانصافیوں کے خلاف مزاحمت نہ کرے!

 

امریکی مطالبات کی پیروی کرنے سے پاکستان کمزور اور بھارت مضبوط ہوتا ہے۔ پہلے بھی خطے میں بھارت کو بالادست بنانے کے لیے امریکی ہدایت پر پاکستان کے حکمران افغانستان میں پاکستان دوست حکومت کی حمایت سے دستبردار ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں امریکہ نے افغانستان میں بھارت نواز حکومت قائم کی اور اس اقدام نے نہ صرف بھارت کو خطے میں مضبوط کیا بلکہ ساتھ ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اُسے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کردیا۔ اب ایک بار پھر امریکی ہدایات پر پاکستان کے حکمران مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی افواج کے خلاف ہونے والے جہاد کو کچلنے کے لیے کاروائیاں کررہے ہیں جو بھارت کو اس مشکل سے نجات دلا کر یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ “اکھنڈ بھارت” کی خواہش کو پورا کرنے کی راہ پر پیش قدمی کرسکے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمران اس قدر بے شرمی سے یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ جہاد کشمیر کے خلاف کاروائیاں پاکستان کے مفاد میں ہے اور آئی ۔ایس۔پی۔آر نے 31 جنوری 2017 کو یہ بیان دیا : “یہ ایک پالیسی فیصلہ ہےجو ریاست نے قومی مفاد میں لیا ہے”! حزب التحریر ولایہ پاکستان، پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت سے سوال کرتی ہے کہ کس طرح امریکی ہدایات پاکستان کا قومی مفاد ہے؟ افغانستان میں بھارت کی موجودگی پاکستان کے مفاد میں کیسے ہے؟ ان تنظیموں کے خلاف کاروائی، جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی افواج کو مفلوج کررکھا ہے، کس طرح پاکستان کا مفاد ہے؟ اور “باہمی اعتماد کی بحالی کے اقدامات” اور”معمول کے تعلقات” کی بحالی کے نام پر بھارت کو پہنچائے جانے والے فوائدجو “اکھنڈ بھارت” کے لیے راہ ہموار کررہے ہیں، کس طرح پاکستان کا مفاد ہوسکتا ہے؟

 

اس یومِ کشمیر پر حزب التحریر ولایہ پاکستان ، پاکستان کے مسلمانوں پر واضح کردینا چاہتی ہے کہ موجودہ بصیرت سے عاری امریکی ہدایات پر چلنے والی قیادت کے ہوتے ہوئے مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے سے کبھی آزاد نہیں ہوگا۔ صرف نبوت کے طریقے پر قائم خلافت راشدہ ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کی مسلم افواج اور مخلص مجاہدین کو جہاد کا حکم دے گی اور کشمیری مسلمانوں کے پاکستان کی مسلم سرزمین سے الحاق کے خواب کو پورا کرے گی۔ اور صرف خلیفہ راشد ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے “اکھنڈ بھارت” کے منصوبے کو ختم کرے گا اور پورے برصغیر پاک وہند پر اسلام کی بالادستی کو یقینی بنائے گا جیسا کہ اس سے قبل صدیوں تک اسلام ہی اس خطے میں غالب قوت تھا۔ جبکہ ہم کشمیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کررہے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم خلافت کے منصوبے کا ساتھ دینے کا عزم اور اعلان کریں تا کہ بل آخر اس سرزمین پر خلیفہ راشد کے ہاتھوں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا دین نافذ ہو جس کو لاکھوں شہداء نے اپنے خون سے سیراب کیا ہے اور جس کی یہ سرزمین حقدار بھی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ

“بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے”(مسلم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک