السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: PR17025
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 22 اپریل 2017 م

راحیل فوجی اتحاد کی سربراہی امریکی بالادستی کے لیے کررہا ہے

41 مسلم ممالک کی افواج کےاتحاد کو مقبوضہ کشمیر، مسجد الاقصی اور شام کی آزادی کے لیے حرکت میں کیوں نہیں لایا گیا؟!!!

 

ریٹائرڈ آرمی چیف ، جنرل راحیل شریف 41 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ اس حوالے سے 21 اپریل 2017 کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے محتاط بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے “قانونی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے بعد فوجی اتحاد کی سربراہی کرنے کی اجازت دی ہے”۔ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے حکومت نے فوجی اتحاد کے حوالے سے ہونے والی بحث کو صرف اس نقطے پر مرکوز رکھا کہ کیا راحیل کو فوجی اتحاد کی سربراہی کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ لیکن فوجی اتحاد کا مسئلہ صرف اس کی سربراہی تک محدود نہیں ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ اس کے بنانے کا مقصدکیا ہے، یہ کہاں کارروائیاں کرے گی اور کہاں   اسے کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی!

 

لہٰذا ہم حکومت سے پوچھتے ہیں آخر اس فوجی اتحاد کو آج کے حقیقی “دہشت گردوں”، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج، مسجد الاقصی اور اس کی مبارک سرزمین پر قابض یہودی وجود اور  شام میں کیمیائی حملے کرنے والی مجرم بشار حکومت، کے خلاف حرکت میں کیوں نہیں لایا گیا؟ چونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ حکومت اپنے ذہن سے کچھ نہیں سوچتی بلکہ اپنے آقا امریکہ کے احکامات پر چلتی ہے ، تو ہم اس سوال کا وا ضح جواب دیتے ہیں کہ سعودی فوجی اتحاد اسلام اور مسلمانوں کے لیے تو بالکل بھی نہیں بنا۔اس فوجی اتحادکا اصل مقصد ،مشرق وسطی میں امریکہ کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے اسےآخری ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہے جس کو اپنی بقاء کے حوالے سےاسلامی تبدیلی کی چلنے والی لہروں سے خطرہ لاحق ہے ، اسلام اور مسلمانوں کا نام تو اس فوجی اتحاد کے اصل مقصد پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اس فوجی اتحاد کا مقصد مسلم دنیامیں امریکہ کی بالادستی کو لاحق کسی بھی خطرے کو “دہشت گردی” قرار دے کر اس سے لڑنا ہے۔ تو درحقیقت اس سعودی فوجی اتحاد کی نگاہ میں جو قابض افواج سے مقبوضہ کشمیر میں لڑتے ہیں، یا جو فلسطین میں یہودی وجود سے لڑتے ہیں، یا بشار حکومت سے لڑتے ہیں، وہ” دہشت گرد” ہیں۔ اور جو اس فوجی اتحاد کا اصل سربراہ ہے، سعودی حکومت کا آقا، امریکہ، تو وہ کبھی بھی امت محمد ﷺ کی مسلم افواج کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اپنی بندوقوں ، توپوں اور میزائلوں کا رخ ہندو ریاست، یہودی وجود اور بشار حکومت کی جانب کردیں۔

 

افواج پاکستان کے مخلص افسران! حزب التحریر آپ میں موجود خیر کو جانتی ہے کیونکہ آپ کے سینے اللہ سبحانہ و تعالیٰ ، اس کے رسول ﷺ اور ایمان والوں کی محبت سے لب ریز ہیں۔ حزب جانتی ہے کہ آپ افغانستان پر امریکی قبضے ا ور اس بات سے پریشان ہیں جب امریکہ اپنے قومی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے آپ سے مطالبے کرتا ہے جو اس کی بزدل افواج نہیں کرسکتیں، اور اب اپنے مطالبوں کو آپ سے منوانے کے لیے امریکہ فضاء سے”بموں کے ماں” کو زمین پر دے مارتا ہے تا کہ آپ خوفزدہ ہو جائیں۔ حزب جانتی ہے کہ آپ “تحمل” کی پالیسی پر سخت غصے میں ہیں جبکہ ہندو مشرک افواج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے خلاف کھلی جنگ لڑ رہی ہیں ، انہیں بے عزت، قتل، زخمی اور اندھا کررہی ہیں۔ حزب جانتی ہے کہ آگر آپ کو مسجد الاقصی کی آزادی کے لیے حرکت میں لایا جائے، جس پر نجس یہودی وجود کا قبضہ آپ کو غضبناک کرتا ہے، تو آپ کا دل اور پورا وجود جوش جذبے سے بھر جائیں گے۔ اور حزب جانتی ہے کہ شام اور یمن میں بیرونی مداخلت پر آپ کا خون غصے سے جوش مارتا ہے، جس کی وجہ سے مسلمان شدید مصائب کا سامنا کررہے ہیں اور ان مصائب سے عورتیں، بچے اور بوڑھے تک شدید متاثر ہورہے ہیں۔

 

چونکہ ہم آپ کو اور آپ میں موجود خیر کوجانتے ہیں، اس لیے حزب التحریر آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ امت محمد ﷺ کی صورتحال کو تبدیل کردیں ۔ ہم آپ سے یہ مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کیو نکہ آپ اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، آپ ہی وہ شیر ہیں جن کو زنجیریں ڈالی ہوئی ہیں اور اب انہیں ہر صورت توڑنا ہے۔ ان زنجیروں کو خود اپنے ہاتھوں سے کاٹ ڈالیں اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو اس کے امیر، شیخ عطاء بن خلیل ابو الراشتہ کی قیادت میں نصرۃ فراہم کریں جو ایک مشہور فقیہ اور ذہین رہنما ہیں۔ ان زنجیروں کو خود اپنے ہاتھوں سے کاٹ ڈالیں تا آپ لڑنے کے لیے آزاد ہو جائیں، شہادت حاصل کریں اور ان لوگوں کے خلاف فاتح بن کر سامنے آئیں جو بہت عرصے سے مسلمانوں کو  تباہ برباد کررہے ہیں۔ توڑ ڈالیں زنجیروں کو، بھائیوں تو ڑ ڈالیں ان زنجیروں کو جنہوں نے ذلت و رسوائی ہی دی ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے مدد فراہم کریں اور خلیفہ راشد کی قیادت میں کامیابی کے لیے چل پڑیں۔

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ * وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ * ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

“اے ایمان والو! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ رمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا۔ اور جو لوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکت ہو، اللہ ان کے اعمال غارت کردے گا۔ یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے پس اللہ تعالیٰ نے (بھی) ان کے اعمال ضائع کردیے”(محمد:9-7)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک