الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: PR17035
عیسوی تاریخ     جمعہ, 19 مئی 2017 م

بھارتی "ریمنڈڈیوس" کو مدد فراہم کردی گئی

اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش ہونا سیاسی خودکشی اور اسلام کی رُو سے بہت بڑا گناہ ہے

 

18 مئی2017 کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی “ریمنڈڈیوس” کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع جاری کردی جس کو پاکستان میں جاسوسی اور تخریبی کارروائیاں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف پورے پاکستان میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد باجوہ-نواز حکومت کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے یہ کہتے ہوئے عوامی غصے کو کم کرنے کی کوشش کی کہ حکم امتناعی کوئی آخری فیصلہ نہیں ہے۔ لیکن باجوہ-نواز حکومت کےپاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرنا ہی بذات خود اپنے پیر پر کلھاڑی مارنے کے مترادف تھا۔ یہ ایک سیاسی خودکشی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اقوام متحدہ اوراس کی عالمی عدالت انصاف طاغوت ، غیر اسلامی ادارہ ہے جس کی جانب فیصلے کے لیےرجوع کرنا اسلام کی رُو سے حرام ہے۔

 

اپنے معاملات کو اقوام متحدہ کے حوالے کرنا چاہے اس کا تعلق بھارتی جاسوس سے ہو یا مقبوضہ کشمیر سے ہویا مقبوضہ مسجد الاقصی سے ہو، بالکل بے کار ہے کیونکہ اس کی سیکیورٹی کونسل میں موجود ویٹو کی طاقت کے حامل پانچوں ممالک مسلمانوں کی شدید دشمن اور ان پر براہ راست حملہ آور ہیں۔ مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے، چاہے وہ اس کا عدالتی ادارہ عالمی عدالت انصاف ہو یا کوئی بھی دوسرا ادارہ ہو، کبھی بھی انصاف ہوتے نہیں دیکھا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جانب فیصلوں کے لیے رجوع کرنا ، جس میں عالمی عدالت انصاف بھی شامل ہے، حرام ہے کیونکہ یہ ایک غیر اسلامی ادارہ (طاغوت) ہے جو کفر کی بنیاد پر فیصلے دیتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُواْ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُواْ إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُواْ أَن يَكْفُرُواْ بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلاَلاً بَعِيدًا

"کیا آپ (ﷺ) نے نہیں دیکھا اُن لوگوں کو جو دعوی کرتے ہیں کہ ایمان لائے ہیں، اس پر جو آپ ﷺ کی طرف اور آپ ﷺ سے پہلے نازل ہوا، چاہتے ہیں کہ اپنے فیصلے طاغوت(غیر اللہ) کے پاس لے جائیں حالانکہ اِن کو حکم ہوچکا ہے کہ طاغوت کا انکار کردیں۔ شیطان چاہتا ہے کہ اِن کو بہکاکر دور جاڈالے"(النساء:60)۔

 

درحقیقت اقوام متحدہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کام بین الاقوامی قانون کا نفاذ ہے۔ سب سے پہلے صلیبیوں نے ریاستِ عثمانی خلافت کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون کی داغ بیل ڈالی تھی۔ مسلمانوں کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد 1648 میں یورپی عیسائی ریاستوں نے ویسٹ فیلیا میں ایک کانفرنس منعقد کی جس میں صلیبیوں نے نام نہاد “بین الاقوامی قانون” کی بنیاد رکھی۔ اس قانون کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کو غصب کرنا اور اسلام کی بالادستی کو روکنا تھا۔ اس بین الاقوامی قانون کے نفاذ کے لیے لیگ آف نیشنز حرکت میں آئی اور اس نے عثمانی خلافت کو تباہ کیا، اس پر قبضہ کیا اور آخر کار اس کے ٹکڑے کردیے۔ بین الاقوامی قانون کو نافذ کرنے کے لیے لیگ آف نیشنز کی جگہ اقوام متحدہ نے لی اور اُس نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ مسلم دنیا پچاس سے زائد چھوٹی بڑی ریاستوں میں منقسم رہے اور مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین امت کے جسم پر ایک بہتے ہوئے زخم کی مانند قائم رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے جسم پر مزید زخم لگائے جاتے رہیں۔

 

لیکن اس سب کے باوجود باجوہ-نواز حکومت مسلمانوں کے امور کو اقوام متحدہ کی قربان گاہ پر قربان کررہی ہے کیونکہ اس کا اتحاد امت مسلمہ کے خلاف مجرمانہ بین الاقوامی سازشیں کرنے والے ماسٹر مائینڈ، امریکہ کے ساتھ ہے۔ حکومت کا اقوام متحدہ کی عدالت سے رجوع کرنے کا مجرمانہ عمل اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اقوام متحدہ سے نِکلا جائے اور اس کی سازشوں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے رسول ﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اس کی دشمنی  کو بے نقاب کیا جائے۔ موجودہ حکمرانوں سے اب کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی اور اسی لیے پاکستان کے مسلمانوں پر لازم ہے کہ پوری قوت کے ساتھ نبوت کے طریقے پر دوبارہ ریاست خلافت کے قیام کے لیے کام کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اجازت سے خلافت، جو کہ امت کی ڈھال ہوتی ہے، دنیا کو تبدیل کرے گی، تحفظ و امن فراہم کرے گی اور مسلمانوں کے خون، مال اور عزت کی حرمت کی حفاظت کرے گی جیسا کہ وہ پہلے بھی صدیوں تک کرتی رہی تھی۔ وہ لوگوں کو ان کے حقوق دوبارہ دلوائے گی اور ان کے خلاف جرائم کرنے والوں کو سزائیں دے گی۔ اور ایسا صرف خلافت ہی کرسکتی ہے کیونکہ وہ اللہ کی وحی کی بنیاد ہر حکمرانی کرتی ہےجو مکمل اچھائی اور انصاف سے لبریز ہے۔ وہ اُس قانون کی بنیاد پر حکمرانی نہیں کرے گی جو مقامی امریکی ریڈ انڈینز کے قاتلوں، برطانوی قزاقوں، فرانس کے جنگی مجرموں، مشرقی ترکستان پر ظلم کرنے والے چین اور شام کے جابر کی حمایت کرنے والے روس کا بنایا ہوا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سچ کہا ہے،

 

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا

"آج میں نے تمہارے لیےتمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت مکمل کردی اور تمہارے لیے صرف اسلام کو بطور دین پسند کیا"(المائدہ:3)۔

 

افواج پاکستان کے مخلص افسران! باجوہ-نواز حکومت ہمیں ہندو رسیاست کے سامنے جھکانے کے لیے کام کررہی ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت کے دونوں بازو، سیاسی و عسکری، واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقا کے حکم پر اور اس کی خوشنودی کے حصول کے لیے مل کر اکھنڈ بھارت منصوبے کے لیے کام کررہے ہیں تا کہ بھارت کو خطے میں بالادست قوت بنایا جائے۔ اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا کہ ان کی اس غداری کو پلٹا نہ دیا جائے۔ حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں تا کہ بلا آخر ان حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکا جائے، نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ قائم ہو اور کشمیر کی آزادی اور بر صغیر پاک و ہند پر اسلام کی بالادستی قائم کرنے کے لیےآپ کو حرکت میں لایا جائے۔ اس رمضان ، جو کہ کامیابیوں کا مہینہ ہے، حزب التحریر کی پکار کا جواب دیں تا کہ یہ بات یقینی بن جائے کہ خلیفہ راشد اسلام کی بنیاد پر حکمرانی اور اس دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے آپ کی قیادت کرے۔

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

"اے اہل ایمان اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گااور تم کو ثابت قدم رکھے گا"(محمد:7)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک