الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من رجب 1439هـ شمارہ نمبر: PR18027
عیسوی تاریخ     جمعہ, 13 اپریل 2018 م

 

صرف خلافت ہی پشتون مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی:

ان حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکو جنہوں نے امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ

  • میں کامیابی کے لیے مسلمانوں کے درمیان فتنہ پیدا کیا  

ایک کرپٹ پولیس آفیسر راؤ انوار کے ہاتھوں بے گناہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف پشتون قبائل غصےسے پھٹ پڑے اور اس کا اظہار پشتون تحفظ تحریک کے ذریعے کیا۔   9/11  کے بعد سے اب تک تقریباً دو دہائیاں گزرجانے کے بعد  بھی یہ مظاہرے عوام کی جانب سے امریکی ایجنٹوں کی ان پالیسیوں کو مسترد کرنے کا ثبوت ہیں   وہ پالیسیاں  جن کامقصد امریکہ کی تباہ کن” دہشت گردی کے خلاف جنگ” کو کامیابی سے آگے بڑھانا ہے۔ لیکن اس پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے کچھ نعرے افسوسناک ہیں کیونکہ ان کے ذریعے افواج پاکستان کے کردار پر انگلیاں اٹھائیں جارہی ہیں جبکہ  یہ انگلیاں پاکستان  کی فوجی اور سیاسی قیادت میں موجود غداروں کے خلاف اٹھنی چاہییں۔  یہ بہت ضروری ہے کہ مسلمانوں کا غصہ درست  لوگوں پرنکلے اور وہ موثر طور پرآگے بڑھیں ،لہٰذا  ہم پاکستان کے مسلمانوں کو مندرجہ ذیل امور پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں :

 

  معزز پشتون مسلمان اور افواج پاکستان  ، اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کے سامنے ایک  ہیں۔ پاکستان کے لوگ قبائلی مسلمانوں کے اس بہادرانہ کردار کے معترف اور مقروض ہیں جو انہوں نے کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کرانے میں ادا کیا تھا جسے آج ہم آزادکشمیر کہتے ہیں۔ پشتون قبائل اور افواج پاکستان  نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اس کو افغانستان سے ایسے بھاگنے پر مجبور کردیاتھا کہ پھر وہ واپس  کبھی لوٹنے کا تصور بھی نہ کرسکا۔  یہ وہ تاریخی کامیابی تھی جس نے امت کو اعتماد دیا اور اسلامی نشاۃ ثانیہ کی کوششوں کو جِلا بخشی اور پھر   یہ کوششیں مسلم دنیا میں مضبوط ہوتی چلی گئی۔

 

2۔ افغانستان پر حملے کے بعد امریکہ نے  اس بات کا ادراک کیا کہ قبائلی مسلمانوں اور افواج پاکستان کے درمیان موجود مضبوط رشتہ افغانستان میں اس کے قبضے کو دوام بخشنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ لہٰذا امریکہ نے فتنے کی آگ بھڑکائی تا کہ قبائل اور افواج کے درمیان موجود بھائی چارے  کے  رشتے کو کمزور کردیا جائے۔ یقیناً ٹرمپ کا موجودہ مطالبہ کہ پاکستان کی افواج بہادر قبائلی جنگجووں سے ناطہ توڑ لیں جو افغانستان میں امریکی قبضے کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں امریکہ کی قبائل اور افواجِ پاکستان کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی  پالیسی کے  عین مطابق ہے۔

 

3۔ قبائلی مسلمانوں اور افواج ِ پاکستان کے درمیان فتنے کی جنگ بھڑکانے کے لیے امریکہ نے اپنے ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے ذریعے پورے پاکستان میں بم دھماکے کروائے۔  بجائے اس کے کہ پاکستان کے حکمران سانپ کا سر  کچل دیتے  یعنی امریکی غیر سرکاری افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں  کو ملک بدر کرتے  جو  یہ بم دھماکے کروا  رہیں تھیں  ان حکمرانوں  نے امریکہ کے ساتھ مل کر ان   حملوں  کی ذمہ داری قبائل پر ڈال دی اورقبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز کے لیے اسے جواز بنایا اور اس طرح مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہی خلاف لا کھڑا کردیا گیا۔

 

4۔ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے مسلمانوں کے درمیان اس فتنے کی  جنگ کو اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کے لیے خوب بھڑکایا۔ انہوں نے افغانستان میں امریکی قبضے کے خلاف ہونے والے جہاد کوکچلنے کے لیے امریکہ کی معاونت کی۔  افغانستان میں امریکی قبضے کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کو مستحکم کرنے کے لیے ان غدار حکمرانوں  نے افغان جہاد کی حمایت کرنے والے ہر فرد کو سزا دینے کے لیے خوفناک ہتھکنڈے استعمال کیے جن میں اغوا، تشدد، قید، جبری گمشدگی اور قتل  کے ہتھکنڈے تک  استعمال کیےگئے۔ امریکہ کی اندھی اطاعت میں ان حکمرانوں  نےنہ ہماری افواج کی پروا کی اور نہ ہمارے لوگوں کی اور ان پر تباہی و بربادی مسلط کردی۔  تو کیا ہمارے غصے کا نشانہ صرف اور صرف   امریکی ایجنٹ حکمران نہیں ہونے چاہیے؟ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

  اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ

“کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نےاللہ کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا۔ اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا”(ابراہیم:28)۔

 

5۔ پشتون مسلمان آج جن مشکلات و مصائب کا شکار ہیں  اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ اسلام اور جہاد سے شدید محبت کرتے ہیں جو انہیں  افغانستان  میں امریکی قبضے کومسترد کرنے پر  ابھارتی ہے۔ اسلام و جہاد سے اس محبت کی وجہ سے  امریکہ نےانہیں پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے ذریعے سزا  دی۔ پشتون مسلمانوں کو  چاہیے کہ وہ اپنے دین کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور ان ایجنٹ حکمرانوں کو ہٹانے کومطالبہ کریں جنہوں نے صلیبی امریکیوں کے سامنے مسلمانوں کو تنہا چھوڑدیا ہے۔قبائل کو  چاہیے کہ وہ واضح طور اللہ کے قوانین کے نفاذکامطالبہ کریں جس کی وہ شدید خواہش رکھتے ہیں اور صرف ان قوانین کا نفاذ ہی انہیں امن، خوشحالی اور تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

 

6۔ افواج پاکستان کے افسران پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کے حکمرانوں  کو جو  امریکی ایجنٹ ہیں  اکھاڑ پھینکیں جنہوں نے افغانستان میں  امریکی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مسلمانوں کے  خون کو پانی کی طرح  بہا یا ہے ۔ ان افسران  کو چاہیے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کونصرۃ فراہم کریں۔ صرف اور صرف خلافت کے قیام کے بعد ہی    ہماری قیادت ایک ایسا خلیفہ راشدکرے گا  جو فوری طور پر امریکہ کے ساتھ اتحاد ختم کرے گا، امریکی سفارت خانہ اور اڈے بند کردے گا، تمام جبری گمشدہ افراد کو رہا کرے گا اور پاکستان کی افواج اور قبائلی مسلمانوں کو ہاتھ کی پانچ انگلیوں کی طرح امریکی صلیبیوں کے خلاف  یکجا کردے گا۔  پھر مسلمان  خلیفہ راشد کے پیچھے ایک صف میں کھڑے ہوجائیں گے جو صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اللہ کے رسول ﷺ کی پیروی کرے گا  اور یوں  فتنے کی آگ بجھائی  جائے گی اور کافر دشمن بھاگنے پر مجبور ہو  جائے گا۔   

 

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

” اور سب مل کر اللہ کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح اللہ تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ”(آل عمران: 103)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک