الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    11 من شوال 1439هـ شمارہ نمبر: PR18042
عیسوی تاریخ     پیر, 25 جون 2018 م

 

گیس کی قیمت میں اضافہ مفلوج ہوتی معیشت کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا

  • خلافت میں گیس عوامی ملکیت ہوگی اور اس قیمت پردی جائے گی جس سے معیشت کا پہیہ تیزی سے چلے

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 46 فیصد اضافے کی تجویز وفاقی حکومت کو  دی ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے گھریلو  اور تجارتی صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 186 فیصد جبکہ صنعتی، سیمنٹ، سی این جی، پاور اور تجارتی شعبوں کے لیے  27 سے 31 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافے  کے لیے مالیاتی سال 19-2018  میں گیس کی دوکمپنیوں کی محاصل کی ضروریات  اور مختلف منصوبوں کی تکمیل اور انتظامی امور چلانے کے لیے درکار وسائل کوجوازبنایا گیا ہے۔

 

 حزب التحریر ولایہ پاکستان گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی پُرزور مخالفت اور اسے مسترد کرتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب گھریلو صارف روپے کی تیزی سے گرتی قدر کی وجہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا چلاجا رہا ہے اور  پاکستان کا صنعتی اور زرعی شعبہ پہلے سے ہی اس بات کی دہائیاں دے رہا ہے کہ پیداواری لاگت زیادہ ہونے سے ان کی اشیاء مہنگی اور دوسرے ممالک سےمقابلہ کرنے کی استعداد کھوتی جا رہیں ہیں گیس کی قیمت میں اضافہ معیشت کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ پاکستان میں آنے والی ہر سیاسی و فوجی حکومت نے بجلی و گیس کی قیمت میں سرمایہ دارانہ معیشت کے تقاضوں کو جوازبنا کر   اضافہ ہی کیا ہے، اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کی کہ 2018 کے انتخابات کے بعد جو بھی اقتدار میں آئےگا وہ بھی اس روایت کو برقرار رکھے گا کیونکہ جمہوریت کی داعی جماعتوں کے پاس سرمایہ دارانہ معاشی نظام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

 

پاکستان کے مسلمانوں کو  اور پاکستان کی معیشت کو نظام خلافت کی ضرورت ہے جو اسلام کے حکم کے تحت گیس کو عوامی ملکیت قرار دے گی۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا، 

 

«الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّارِ»

”مسلمان تین چیزوں میں شریک ہیں: پانی، چراہگاہیں اور آگ “(احمد)۔ 

  

اس حدیث میںآگ“ سے مراد توانائی کی وہ تمام اقسام ہیں جو صنعتوں ، مشینوں اور پلانٹس میں بطور ایندھن استعمال ہوتی ہیں جس میں گیس بھی شامل ہے۔۔ لہٰذا اسلام نے گیس کو عوامی ملکیت قرار دیا ہے اور ریاست پر لازم کیا ہے کہ وہ عوام کے وکیل کی حیثیت سے اس کا نظام سنبھالے اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد کو عوام تک پہنچائے۔ لہٰذا نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی خلافت گیس کو گھریلو، تجارتی،صنعتی اور زرعی صارفین تک اس قیمت پرپہنچائے گی جو ان کے لیے بوجھ نہ ہو بلکہ معیشت کا پہیہتیزی سے چلانے کاباعث بنے اور سستی اشیاء کی پیداوار کو یقینی بنائے۔ لیکن یہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب جمہوریت کو ترک کر کے نظام خلافت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ آج نظام خلافت کا قیام ہمارے لیے صرف ایک دینی حکم کی بجاآوری  ہی نہیں ہے بلکہ ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے بھی ناگزیر ہوچکا ہے۔ اور  یقیناً اللہ اور اس کے رسول ﷺکی پیروی کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔

 

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوۤاْ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُواْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

”مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں“(نور:51)

 

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک