الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من ذي القعدة 1439هـ شمارہ نمبر: PR18050
عیسوی تاریخ     بدھ, 01 اگست 2018 م
  • رومانہ بہن کو رہا کرو:
  • یقیناً یہ امریکی راج ہی ہے جہاں ایک مومن خاتو ن کورات کے  پچھلے پہر ان کے گھر سے صرف اس وجہ سے اغوا کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ میرا رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے

30جولائی 2018 کی علی الصّبح  انٹیلی جنس  اہلکاروں نے بہن رومانہ حسین کواغواکرلیا جو کہ ایک معزز، مشہور ومعروف اسلام کی معلمہ ہیں۔ رومانہ بہن چار بچوں کی والدہ اور سینٹ جوزف کالج سے سائیکولوجی اور فلسفے میں گریجویٹ ہیں اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ انہیں کراچی میں ان کے گھر سے  اس بنا پر اغوا کیا گیا کہ اُن کے گھر سے حزب التحریر کی کتابیں بر آمد ہوئیں۔انٹیلی جنس کے غنڈوں نے نہ تو گھر کی چار دیواری کے تقدس کو مد نظر رکھا اور نہ ہی اس بات کی پرواہ کی  کہ رومانہ بہن کے چار بچے اپنی والدہ کی دیکھ بھال سے محروم کر دئے گئے ۔  معزز رومانہ بہن کی اغوا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔ اس قسم کی شرمناک  حرکات قریش کے جابر و ظالم کیا کرتے تھے جنہیں عورتوں کی حرمت اور تقدس کا کوئی خیال نہ تھا یہاں تک کہ انہوں نے سمیہ ؓکو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کر کے رسول اللہ ﷺ کی امت کی پہلی  شہید بنادیا ۔  بہن رومانہ کے خلاف یہ مذموم حرکت امریکیوں کے احکامات کے مطابق ہے جو کہ  پاکستانی حکومتوں کے اصل آقا ہیں۔ یہ حکومتیں انتخابات کے ذریعے یا فوجی بغاوتوں اور نرم بغاوتوں کے ذریعے آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ان کے امریکی آقاؤں کے احکامات پر عمل درآمد جاری و ساری رہتا ہے۔ اور یہ مذموم حرکت اس  بات کو ثابت کرتی ہے  کہ انتخابات کے بعد نہ تو کوئی “نیا پاکستان” بن رہا ہے اور نہ ہی کوئی “مدینہ کی ریاست” وجود میں آ رہی ہے۔  اور جب ایک مومن خاتون اپنے دین کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہوتو اس بات پر مہرِ تصدیق ثبت ہوجاتی ہے کہ پاکستان میں امریکی راج  ہی برقرار ہے ۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان نئے حکمرانوں کے سامنے  اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے الفاظ دہراتی ہے کہ شاید یہ اس سے سبق حاصل کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

“بے شک جنہوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور عورتوں کو ، پھر توبہ نہ کی،ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے”(البروج:10)۔ 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

ومن عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة

“جوکوئی اللہ  کے دوستوں کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے وہ اللہ کو اپنا دشمن پائے گا “(حاکم نے اسے صحیح بیان کیا ہے اور معاذ بن جبل سے روایت کیا ہے)۔

اور حدیث قدسی ہے ،

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

“رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے،’جو کوئی میرے دوست کو نقصان پہنچاتا ہے، میں اس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتا ہوں’۔۔۔”(بخاری)۔

لہٰذا حزب التحریر مطالبہ کرتی ہے کہ نئے حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ڈریں، اس کھلے غلط کام کی اصلاح کریں اور بہن رومانہ حسین کو فوراً رہا کروائیں تا کہ ان کی اپنے بچوں سے جدائی ختم ہو اور وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کےذریعے اسلامی طرزِ زندگی کی بحالی کی پر امن جدوجہد کو جاری رکھ سکیں۔  اور اگر نئے حکمران بھی امریکی آقاؤں کے غلام کے طور پر کام کرنے پر اصرار کرتے ہیں ، تو وہ یہ جان لیں کہ وہ اپنے سے پہلے گزرے جابروں کے انجام سے سبق نہ لے کر اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

أفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

“سو کیا انہوں نے زمین میں سیر و سیاحت نہیں کی کہ وہ دیکھتے کہ اُن لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے گزر گئے، وہ اِن لوگوں سے (تعداد میں بھی) بہت زیادہ تھے اور طاقت میں (بھی) سخت تر تھے اور نشانات کے لحاظ سے (بھی) جو (وہ) زمین میں چھوڑ گئے ہیں (کہیں بڑھ کر تھے) مگر جو کچھ وہ کمایا کرتے تھے اُن کے کسی کام نہ آیا”(غافر:82)۔

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک