الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من محرم 1440هـ شمارہ نمبر: PR18060
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 22 ستمبر 2018 م

 کیا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات اور مسلمانوں سے محبت کو چین پر قربان کردیا جائے؟

لاکھوں ایغوری مسلمانوں کو چین نے قید کررکھا ہے تا کہ وہ اسلامی شعائر سے دستبردار ہوجائیں اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت چین کو سی پیک کو جاری رکھنے کی یقین دہانیاں کرارہی ہے

 

30 اگست 2018 کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کمیٹی کے ماہرین نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایغور مسلمانوں کو رہا کریں جنہیں  مبینہ طورپرچینی  حکومت  نے”انسداد دہشت گردی“ کے نام پر سیاسی تعلیم نو کے کیمپوں میں قید کررکھا ہے۔ اس کمیٹی کے تخمینوں کے مطابق 10لاکھ کے قریب ایغوری مسلمانوں کو مغربی صوبہ سنکیانگ کے غیر قانونی قید خانوں میں رکھا گیا ہے۔ ان قید خانوں کے ایک سابق قیدی کے مطابق مسلمانوں کو وہاں سور کا گوشت کھانے اور شراب پینے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ ان کے مذہب میں حرام ہیں۔

یہ کوئی پہلی خبر نہیں ہے جو مقبوضہ مشرقی ترکستان میں ایغور مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کے مظالم کو بیان کررہی ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ چینی حکام مسلمانوں کورمضان کے روزے نہیں رکھنے دیتے، داڑھی پر پابندی لگاتے ہیں، خواتین کو حجاب کے استعمال سے روکتے ہیں ، زبردستی اسقاط حمل پر مجبور کرتے ہیں اور نوجوانوں کو مساجد جانے سے روکتے ہیں ۔ پچھلے چند عشروں سے امریکہ کی اسلام کے خلاف جنگ، جسے وہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار دیتا ہے، نے  چین کو یہ موقع فراہم کردیا ہے کہ وہ ایغوری مسلمانوں کے خلاف  مظالم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر انجام دے ۔ جب بھی چین میں مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کے مظالم کی خبریں آتی ہیں تو پاکستان کے مسلمان شدید بے چین ہو جاتے ہیں۔  اس سے قبل جب 2017 میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی بدھسٹ حکومت نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے  اور وہ لاکھوں کی تعداد میں ہجرت  پر مجبور ہو گئے تو چینی حکومت نے مظلوم مسلمانوں کی جگہ ظالم میانمار کی حمایت کی تھی اورپاکستان کے مسلمان حیران تھے  کہ چین ایسا کیوں کررہا ہے۔  درحقیقت چین کی حکومت کا نظریہ ، آئیڈیالوجی بھی ایک باطل نظریہ ہے اور ہر باطل نظریے کی علمبردار حکومت مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے کیونکہ  مسلمان ،اسلام جو کہ نظریہ حق  ہے،کے علمبردار  ہیں جو باطل  نظریے  کا مخالف اور اس کو پاش پاش کردیتا ہے۔

 

 

لیکن اس تمام  ترصورتحال میں پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کا رویہ اور طرز عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔  جب ایک جانب چین ایغوری مسلمانوں پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو مسلم دنیا کی سب سے طاقتور آرمی کا سربراہ  چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے مل کر سی پیک کی حفاظت کی یقین دہانیاں کرارہاہے اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات کر کے مشرقی ترکستان میں مسلمانوں پرعائد پابندیوں میں نرمی کی گذارش کررہا ہے اور ساتھ ہی سی پیک کو قومی اہمیت کا منصوبہ قرار دے رہا ہے۔ کیا پاکستان کے مسلمان چین اور اس کے سی پیک کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے رسول ﷺ کے احکامات سے منہ موڑ لیں؟ کیا پاکستان کے مسلمان چین اور سی پیک کے لیے ایغوری مسلمانوں کو چین کے مظالم کی بھینٹ چڑھتا خاموشی سے دیکھتے رہیں؟ کیا  ایسا کر کے ہم دنیا  میں ترقی اور آخرت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے سامنےسرخرو ہو سکیں گے؟   اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاء مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ لِلّهِ جَمِيعًا

”جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب اللہ ہی کی ہے“(النساء:139)۔

 

موجودہ سیاسی و فوجی  قیادت ذہنی غلامی کاشکار ہے جو تمام تر مادی و معاشی طاقت رکھنے کے باوجود اسلامی عقیدے کی طاقت سے محروم ہے اور دوسروں کی طاقت پر انحصار کرنے کو اپنی بقاء کے لیےلازمی سمجھتی ہے۔ کیا مسلمان کا عقیدہ   اس کی سب سے بڑی طاقت نہیں ہے؟ جب تک مسلمانوں نے اپنے عقیدے پر بھروسہ کیا تو تعداد میں کم ہونے کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمنوں پر کامیابی حاصل کی، اور اس چین کی تو بات ہی کیا کرنی۔ جب خلافت موجود تھی تو مسلم کمانڈر قتیبہ بن مسلم البھیلی  چین کی سرحد پرپہنچے تو چین کا شہنشاہ ان کی آمد کا سن کر خوفزدہ ہوگیا اور جلدی جلدی ایک وفد چین کی مٹی کے ساتھ ان کے پاس بھیجا تا کہ  وہ چین کی سرزمین پر اپنے   قدم رکھنے کی قسم کو پورا کرسکیں اور جزیہ کی ادائیگی کو  بھی قبول کرلیا۔تو پاکستان کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس بزدل اور کمزور سیاسی و فوجی   قیادت کو مسترد کردیں  اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں حزب التحریر کا ساتھ دیں تا کہ ہمارا خون، وسائل اور ہتھیار ہمارے دشمنوں،ملحدوں، مشرکین اور اہل کتاب کے منصوبوں کے لیے  نہیں بلکہ اسلام کی بالادستی اور مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے استعمال ہوں۔

وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ

”اگر یہ دین کے بارے میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد لازم ہے“(الانفال:72)۔

               ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک