الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 28 نومبر 2010 م

امریکی افواج کی موجودگی امت سے غداری ہے

کوئٹہ میں ۱۲ کور کے ہیڈکواٹر میں امریکی فوج کے نمائندوں کی موجودگی اورسی۔آئی۔اے کے کارندوں کو کام کرنے کی اجازت دینا امت سے غداری اور پاکستان کی خودمختاری پر کاری ضرب ہے۔حکمرانوں نے دشمن کو فوج جیسے حساس ترین ادارے میں داخل کروا کرایک کھلی غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ پاکستانی فوج میں امریکی فوج کی موجودگی کا مقصد افواج پاکستان کو مائیکرو مینج کرتے ہوئے اس کو پاکستان کے عوام کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ سوات سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن کی آگ پہلے قبائلی علاقوں اوراب کوئٹہ تک پھیلانے کے لیے امریکی دہشت گردوں کو سی۔آئی۔اے کے روپ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل سی۔آئی۔اے اور بلیک واٹر کی پاکستان میں موجودگی کا نتیجہ پاکستان میں مساجد،مزارات،مارکیٹوں اور فوجی قافلوں پر بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی صورت میں نکلا ہے۔اس واقع پر حکمرانوں کی تردیدایک سفید جھوٹ اور امت کودھوکا دینے کی کوشش ہے ۔ امریکہ کے خوف سے ''پہلے پاکستان‘‘کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت نے پاکستان کو جنگ کے شعلوں میں دکھیل دیا ہے ۔ بظاہر امریکی جنگ کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے لیکن اس جنگ کے نام پرپاکستان میں سفارت خانے اور سفارتی عملے میں توسیع،امریکی افواج کی موجودگی،سی۔آئی۔اے کے ایجنٹوں کے ویزوں میں اضافہ اور اسٹریٹیجک مذاکرات کے ذریعے امریکہ کا پاکستان میں عمل دخل کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ پاکستان کو امریکی جنگ کی آگ سے محفوظ رکھنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان فوری طور پر اس امریکی جنگ سے علیحدہ ہوجائے اور امریکہ سے ہر قسم کا تعاون ختم کردے۔ اگر پاکستان نے اسلام کے مطابق کردار ادا کیا ہوتا کہ مسلمان مشکل میں اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑتا، تو نہ صرف افغانستان اور پاکستان کے لاکھوں مسلمان اس امریکی جنگ کا ایندھن بننے سے بچ جاتے بلکہ پاکستان عدم استحکام کا شکاربھی نہیں ہوتا ۔حزب التحریرافواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی کہ کیا وہ اس وقت اٹھیں گے جب عراق کی طرح پاکستان کی طاقتور فوج کوتباہ کرکے پاکستان کو ایک امریکی کالونی میں تبدیل کردیا جائے گا۔حزب ان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس غداری کے خاتمے کے لیے فوری طور پر حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے مدد و نصرت فراہم کریں تا کہ ان غدار حکمرانوں کو ان کی غداری کا مزہ چکھایا جاسکے اور پاکستان کی سرزمین کو امریکیوں کی نجاست سے پاک بھی کیا جاسکے۔


شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک