الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    21 من ذي الحجة 1441هـ شمارہ نمبر: 87 / 1441
عیسوی تاریخ     منگل, 11 اگست 2020 م

پریس ریلیز

مغربی سیاسی نظرئیےپر قائم  نیا افغان سیٹ اپ افغان مجاہد عوام کے بجائے امریکہ کی فتح ہو گی، جس کیلئے باجوہ عمران حکومت کلیدی مدد مہیا کر رہی ہے

 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 7 اگست کو اپنے ٹویٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے افغان امن اور علاقائی استحکام  کے حوالے سے فون کال پر مفید گفتگو ہوئی۔ میں ہمارے مشترکہ اہداف اور شراکت داری بڑھانے کیلئے پرامید ہو۔“  تاہم سیاسی عقل و شعور رکھنے والے لوگوں کو “افغان امن” اور “علاقائی استحکام” جیسے خوبصورت الفاظ  دھوکا نہیں دے سکتے نہ ہی یہ الفاظ مغربی سیاسی نظرئیے پر   نئے افغانی سیٹ اپ کے قیام کے زہریلے منصوبوں کو چھپا سکتے ہیں۔ مسلم دنیا میں مغرب کا سب سے بڑا سٹریٹیجک مفاد انسانی خودمختاری پر مبنی وہ سیاسی ڈھانچہ ہے جس میں ویسٹ فیلین نظریات کی بنیاد پر ‘قومی ریاستوں’ کا قیام، انسانی خودمختاری  پر مبنی قانون سازی خواہ وہ آمریت ہو یا جمہوریت،  لبرل سوشل آرڈر، سرمایہ دارانہ معاشی نظام، مغربی عدالتی نظام اور مغرب کے دائرے میں گھومتی خارجہ پالیسی وغیرہ شامل ہےاور مغرب اس ڈھانچے کو مسلم عوام میں مقبول بنانے کیلئے بقدر ضرورت اس پر اسلام کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے تاکہ اس نظام کی ‘عوامی انشورنس’ کی جا سکے۔  اس سٹریٹیجک مفاد کومحفوظ  بنانے کیلئے برطانیہ اور فرانس نے پچھلی صدی کی چالیس اور پچاس کی دہائی میں مسلم دنیا سے بتدریج  اپنی فوجیں باہر نکالیں،  اور اپنا نظام کامیابی سے مسلم دنیا میں مضبوطی سے پیوست کر دیا ، جس کے باعث 60 اور ستر سالوں کی “آزادیوں” کے باوجود یہ ممالک مغربی کی کاسہ لیسی اور ان کے مفادات کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ اور آج امریکہ افغانستان میں یہی عمل دہرا رہا ہے ۔ امریکہ اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ افغان مزاحمت افغانستان میں امریکی ایجنٹوں کے ساتھ شراکت اقتدار کے ذریعے اسلام کے اہداف پر کمپرومائز کرتے ہوئے مغربی سیاسی نظرئیے کو قبول کر لے۔ اور اس کیلئے  امریکی ڈکٹیشن پر پاکستان حکومت افغان مزاحمت کو “Carrot and Stick” اپروچ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر لائی اور اس ہدف پر مجبور کیا۔  جس کا “کریڈٹ” کئی بار آئی ایس پی آر  کے ترجمان اور حکومت پاکستان نے لیا۔

 

آخر کیا وجہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ،امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد، امریکی ایجنٹ باجوہ-عمران حکومت سمیت دیگر اسلام دشمنی پر متفق قیادتوں نے افغان مزاحمت کے “5000 خطرناک جنگجووں” کی رہائی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا؟  وہ لوگ جو شریعت کے مطالبے کا جواب لاٹھی، گولی ، ڈرون اور B-52 بمبار سے دیتے  ہیں، کیوں “بین الافغان ڈائیلاگ” اور سیز فائر کیلئے بے تاب ہیں؟  اس کی وجہ واضح ہے، افغانستان کے  امریکی ایجنٹوں کے ساتھ شراکت اقتدار دراصل افغان مزاحمت، شریعت کی حاکمیت اور غلبہ اسلام کے ہدف کی موت ہے۔ یہ امریکہ کی اسٹریٹیجک فتح اور میدان جنگ میں ہاری ہوئی جنگ کے منہ سے فتح کشید کرنے کے مترادف ہے۔  یہ تین دہائیوں کے لاکھوں شہیدوں اور غازیوں کے خون سے خیانت ہے خواہ یہ سادہ لوحی میں کیا جائے یا جان بوجھ کر۔ امریکہ علاقائی ممالک کی مدد سے نئے افغان سیٹ اپ کو مفادات اور “علاقائی روابط ” کے ایسے جال میں پھنسانا چاہتا ہے جس کے ذریعے نئے افغان سیٹ اپ کو امریکی غلبے پر مبنی انٹرنیشنل آرڈر کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ایک غیر اہم ملک بنا دیا جائے ، جو مغرب کیلئے خام مال کی ایک منڈی اور سرمایہ کاری کے نام پر معاشی استحصال اور لوٹ مار کے نئے مواقع فراہم کر سکے اور جہاں امریکہ سکیورٹی اسسٹنس (Security assistance)کے نام پر طویل مدتی فوجی موجودگی اور اڈے قائم رکھ سکے !!!

 

پاکستان اور افغان عوام پر لازم ہے کہ  نام نہاد “افغان امن منصوبے” کو مسترد کر دیں۔ پاکستان کی افواج اور انٹیلی جنس پر بھی لازم ہے کہ وہ اس منصوبے کو ایجنٹ قیادت کے منہ پر پلٹ دیں ، اور پاکستان میں خلافت کے قیام کے ذریعے صدیوں کے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں گُندھے پاکستان اور افغانستان کو ایک  خلافت میں پرو کر مڈل ایسٹ اور وسط ایشیا کی جانب قدم بڑھائیں۔  یہی کشمیر اور قبلہ اول کے دوبارہ حصول کا بھی رستہ ہے۔ اور اسی میں دین اور دنیا کی بھلائی ہے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ.

” اے ایمان والو ! اگر تم اﷲ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا، اور تمہارے قدم  مضبوط جما دے گا۔” (سورہ محمد: 7)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک