الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 66 / 1442
عیسوی تاریخ     اتوار, 18 اپریل 2021 م

پریس ریلیز

اس حکومت کیلئے خاتم النبین رسول اللہﷺ کی ناموس اور مسلمانوں کے خون کی حرمت کوئی معنی نہیں رکھتی!
حکومت ڈھٹائی کے ساتھ گستاخ صلیبی فرانسیسی ریاست کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے پر بضد ہے

 

آج ، 18 اپریل 2021 کو ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران ، جب شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ، حکومت نے ان مظاہرین پر ہتھیاروں کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا جو فرانس کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی ناموس  پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے اور فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوام میں موجود شدید غم و غصے اور مظاہرین کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کے مطالبے کے باعث  حکومت نے اپنے ظالمانہ کریک ڈاؤن کیلئے جعلی جواز تراشے ، بالکل اسی طرح جیسے مشرف نے جولائی 2007 میں لال مسجد کے خوفناک آپریشن کے لئے کیا تھا۔

 

اے پاکستان کی پولیس فورس اور انٹیلی جنس کے مسلمانوں! 

رمضان کے اس بابرکت مہینے میں، (مسلمانوں کے خلاف) اپنی تلواریں توڑ دیں اور ہتھیاروں کو پھینک دیں۔  رسول اللہ ﷺ کی ناموس کی حرمت    ریڈ لائن ہے ، اور مومن کا لہو مقدس ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

«قَتْلُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا»

"ایک مومن کا قتل اللہ کےنزدیک  پوری دنیا کی تباہی سے زیادہ شدید ہے" [النسائی]۔

 

اللہ کی نافرمانی میں ظالموں کے احکامات کی اطاعت آپ کو اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکتی۔ اللہ کے رسول ﷺ نے حکم دیا ،

لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

"اللہ عزوجل کی نافرمانی میں (کسی بھی )مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں ہے ۔"[احمد]۔ 

 

یہ حکومت توہین رسالت کی مرتکب  فرانسیسی اور یورپی ریاستوں کی ایجنٹ کی حیثیت سے کام کر رہی ہے اور بین الاقوامی دباؤ کے سامنے سجدہ ریز ہو کر "آزادی اظہارِ رائے" کے مغربی نظریات کے سامنے سر جھکا چکی ہے ۔ "آزادی اظہارِ رائے" کی حقیقت  یہ ہے کہ یہ دراصل مغرب کا مسلمانوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے مقدسات اور حرمات کے خلاف توہین کو برداشت کریں۔  

 

اے پاکستان کے مسلمانوں، علمائے کرام اور میڈیا!

اس  مجرم حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے انکار کرکے جان بوجھ کر معاملہ کو طول دیا اور اسے گھمبیر بنایا ، حالانکہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔  اپنے ہر بیان کے ہر لفظ کے ساتھ یہ حکومت اپنے صلیبی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کوشاں ہے،  حالانکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا ،

وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ

"یہ یہودی اور نصرانی تم سے اس وقت تک خوش  نہیں ہو نگے جب تک تم ان کی ملت (دین) پر نہ چلنے لگو ۔ " [سورہ البقرہ 2: 120]۔ 

 

یہ مجرم حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ یہ امن کیلئے کوشاں ہے، جبکہ اس کا حال یہ ہے کہ یہ مسلمانوں کا خون اسی آسانی سے  بہانے کو تیار ہے جس آسانی سے اس حکومت کے صلیبی آقا مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں،اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا ،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَ نَحْنَ مُصْلِحُونَ 

"جب انہیں کہا جاتا ہے کہ 'زمین میں فساد  نہ پھیلاؤ، تو یہ کہتے ہیں ، 'ہم تو  امن والے ہیں'"[سورہ البقرہ 2:11[۔

 

قرآن کریم کے تنزیل کے مہینے میں ایمان والے اللہ سبحانہ وتعالی کے سوا کسی سے نہ ڈرتے  ہوئےحق پرجم جائیں۔

 

اے افواج پاکستان کے مسلمانو! 

مغرب ان حکمرانوں کے ذریعہ مسلم سرزمینوں پر اپنی اقدار مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔  یہ حکمران جس فرانس کے ساتھ تعلقات کا دم بھر رہے ہیں اس کے صدر نے ببانگ دہل تکبر کے ساتھ  اعلان کیا کہ " فرانس خاکے بنانے سے دستبردار نہیں ہو گا۔" کیا آپ میں ایسا کوئی الله اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرنے والا نہیں جو عثمانی خلیفہ سلطان عبد الحمید دوم کی مانند رسول اللہ ﷺ کی عزت اور مسلمان کے خون کی حرمت کی حفاظت کرے!  یاد رکھیں کہ یہ سلطان عبد الحمید دوم کی قیادت میں ریاست خلافت  ہی تھی جس نے توہین رسالت پر آمادہ  یورپی ریاستوں کے خلاف خلافت کی مسلح افواج کے استعمال کی دھمکی کے ذریعے ان ریاستوں کو نبی ﷺکی حرمت پر حملوں سے باز رکھا۔ تو آگے بڑھیں اور  نبوت کےنقش قدم پر دوبارہ خلافت کے قیام کے لئے نصرہ دیں۔ تب ہی ہمارے پاس ایک بار پھر ایسا امام ہوگا ، جو آپ کو اسلامی مقدسات کی حفاظت کے اعزاز اور مرتبے کیلئے استعمال کرے گا۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا؛

إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَلَ كَانَ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرٌ وَإِنْ يَأْمُرْ بِغَيْرِهِ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ

"خلیفہ ایک ڈھال ہے جس کے پیچھے سے مسلمان لڑتے ہیں اور اپنے آپ کو (ظالموں  اور جارحیت پسندوں سے) محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر وہ خوف الٰہی(عز و جل) سے مزین حکم دینے والا ہو، اور عدل پر قائم ہو،  تو اس کیلئے عظیم اجر ہے،  اور اگر وہ  اس کے برخلاف کرے تو اس کا بدل اسی کیلئے ہے۔ " [صحیح مسلم[

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک