الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 70 / 1442
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 01 مئی 2021 م

پریس ریلیز

بین الاقوامی ڈھانچے پر انحصار ہی کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، معاملات اپنے ہاتھوں میں لئے بغیر سول و فوجی قیادتیں ایک ایک کر کے ہمارے تمام مفادات پر کمپرومائز کرتی رہیں گی

 

اب جبکہ بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے اور پاکستان کی سول و فوجی قیادت کھل کر کشمیر کی سودا بازی، ہندو ریاست  سے پینگیں بڑھانے اور مودی سے خفیہ ساز باز کو سامنے لا رہی ہے، وقت آ گیا ہے کہ افواج پاکستان اور سیاسی میڈیم میں موجود مخلص لوگ جو کشمیر کی آزادی کی تڑپ رکھتے ہیں، اور کشمیر کاز سے غداری کو ہر صورت روکنا چاہتے ہیں ، ایک واضح لائحہ عمل  کے ساتھ بائیڈن- مودی منصوبے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور ان غلطیوں کو نہ دہرائیں جس کے باعث کشمیر کی آزادی جو ایک مختصر عرصے میں حاصل ہو سکتی تھی، کو آج 70 سال گزر چکے ہیں لیکن یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوا۔

 

آج تک کشمیر کو حاصل کرنے کی ہر جدوجہد خواہ وہ فوجی آپریشن ہو، گوریلا جنگ ہو یا  سفارتی محاذ،اس کی انتہاء یہی تھی کہ طاقت کی پوزیشن سے ہندو ریاست کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے پر راضی ہو جائے، بجائے یہ کہ کشمیر کو فوجی قوت سے براہ راست حاصل کیا جائے جیسا کہ ہم نے آزاد کشمیر کو حاصل کیا تھا ۔  جبکہ یہ بین الاقوامی ڈھانچہ جو چالیس کی دہائی میں ترتیب دیا گیا تھا ، دراصل اس وقت کی عالمی طاقتوں کا دنیا کے وسائل اور اقوام کے اوپر غلبے کی بندر بانٹ کا نظام ہے ، جس میں امریکہ کو غلبہ حاصل ہے ، جس میں یورپ اس کا شریک رہا ہے جبکہ روس اور چین محض اپنے مفادات کے بچاؤ تک محدود رہے۔ اقوام متحدہ  سے یہ امید رکھنا کہ وہ عدل و انصاف کے ساتھ ہمیں کشمیر حاصل کر کے دے گا، ایسی ہی سوچ ہے کہ شیر بھیڑ پر رحم کھائے گا۔ اس ادارے کا "ضمیر جگانا"، اس سے منافقت کے گلے کرنا اور اس کے باوجود اس سے امیدیں باندھنا انتہا درجے کی بے وقوفی ہے۔  یہ بین الاقوامی ڈھانچہ آئی ایم ایف کو انٹرنیشنل فنانس کیلئے گیٹ کیپر (Gatekeeper) کے طور پر بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرتا ہے، تاکہ اکڑ دکھانے والے ممالک کو لائن حاضر کیا جا سکے، اور تیسری دنیا کی معیشتوں کو منظم طریقے سے انڈسٹریلائز ہونے سے روکا جا سکے ۔ کیا پاکستان کے پاور سیکٹر کو برباد کرنے کی پالیسی 1994 میں ورلڈ بینک نے نہیں بنائی،  جس کو آئی ایم ایف نے مزید تباہ کن طریقے سے گھمبیر بنا دیا؟ کیا FATF عملاً پاکستان کی قانون سازی سے لے کر ہماری داخلہ و خارجہ پالیسی میں براہ راست مداخلت نہیں کر رہی جس کے باعث ہمیں کشمیر کا جہادی ڈھانچہ ختم کرنے پر مجبور کیا گیا ، اور نتیجتاً ہندو ریاست نے مقبوضہ کشمیر کا جبری الحاق کر لیا؟  کیا یہ سب ملی بھگت باشعور اور باخبر لوگوں سے چھپی ہوئی ہے؟  عالمی عدالت انصاف کی شکل میں یہ بین الاقوامی ڈھانچہ تو ہمیں دشمن ملک کے دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کو نہ صرف پھانسی دینے سے روک رہا ہے بلکہ ہمیں مجبور کر رہا ہے  کہ اس کی ایسی خاطر مدارت کی جائے جیسا کہ وہ ہمارا شاہی مہمان ہو اور اس نے پاکستان کے شہریوں کے چیتھڑے اڑا کر ہماری قوم پر عظیم احسان کیا ہو! یہ بین الاقوامی ڈھانچہ افواج پاکستان کو بگلیار ڈیم سمیت ہندو ریاست کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں پر بنائے گئے دیگر ڈیموں کے خلاف ایکشن لینے سے روک رہا ہے بلکہ پاکستان کے تعلیمی نصاب، مذہبی آزادی کے قوانین  اور معاشرتی قوانین تک میں مسلسل تبدیلیاں کروا رہا ہے۔  یہ بین الاقوامی ڈھانچہ ہمیں ہماری سرحد پر موجود ایران سے تیل کی ضروریات پوری کرنے کی اجازت نہیں دیتا لیکن ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم افغانستان اور وسطی ایشیا تک ہندو ریاست کو راہداری فراہم کریں۔ اور اب افواج کی تعداد اور ان کے بجٹ میں کمی اور باآلاخر ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی کی جانب معاملات لے جائے جا رہے ہیں۔  تو کیا ان بیڑیوں کو باندھ کر ہم اپنے خودمختار فیصلے یا اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں؟ کیا ہر دن زہر کی ڈوز لینے سے کوئی جسم مضبوط اور طاقتور ہو سکتا ہے؟ کیا مزید سے مزید تر غلامی سے آزادی حاصل ہو سکتی ہے؟

 

حزب التحریر اپنی معنی کی طرح حریت حاصل کرنے  کی جدوجہد کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت ہے جو آپ کو ایک الہٰ کی بندگی کے ذریعے ان طاغوتوں سے نجات اور ان پر غلبے کی نوید سناتی ہے۔ اور جس طرح آپ کے اجداد نے روم و فارس کے عالمی آرڈر کو تہس نہس کیا تھا، اسی طرح آپ کو اس خلافت کے قیام کی بشارت دیتی ہے جو قبر میں پیر لٹکائے ، ناکام آئیڈیالوجی کی حامل موجودہ عالمی آرڈر کو دفن کرے گی۔ پس اے افواج پاکستان آگے بڑھو، اور خلافت کے قیام کے لیے نصرہ فراہم کرو تا کہ اس عالمی نظام کی بیڑیاں توڑ کر اسلام کی حکمرانی کی بنیاد پر ایک نئے ورلڈ آرڈر کی بنیاد رکھی جائے؛

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱسۡتَجِيبُواْ لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمۡ لِمَا يُحۡيِيكُمۡۖ

"اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اس پکار کا جواب دو جس میں تمہارے لئے زندگی ہے۔"(الانفال، 8:24)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک