الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    29 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 74 / 1442
عیسوی تاریخ     منگل, 11 مئی 2021 م

پریس ریلیز

پاکستان کے مسلمانوں اور ان کی افواج کی قوت افغانستان میں امریکہ کے مفادات کی نگہبانی کے لیے نہیں بلکہ مسلم علاقوں کو خلافت تلے وحدت بخشنے کے لیے استعمال ہونی چاہیے

 

سلطنتوں کا قبرستان اور مجاہد مسلمانوں کی سرزمین افغانستان اس وقت تیسری سپر پاور امریکہ کو شکست دے چکی ہے، جس کی واحد وجہ افغان مزاحمت کا اللہ پر کامل ایمان اور توکل ہے۔ تاہم چالاک امریکہ جاتے جاتے بھی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے افغانستان کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے وہ خطے کے ممالک میں فوجی اڈے، افغانستان میں وسیع و عریض سفارت خانہ اور ان سب سے بڑھ کر افغان مزاحمت کو سیکولر جمہوری پروجیکٹ کے ذریعے ایک ایسے سیاسی ڈھانچے میں قابو کرنا چاہتا ہے جس کے بعد مکمل شریعت کا نفاذ  بس خواب ہی رہے گا اور امریکہ کے اس خطے میں اثرو رسوخ کو تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ اس مقصد کیلئے امریکہ پاکستان میں اپنی ایجنٹ سیاسی و فوجی قیادت کو کلیدی ذمہ داری دے رہا ہے، تاکہ وہ افغان "سیکولر جمہوری پروجیکٹ "کی ٹھیکیدار بن سکے۔ امریکی وزیر خارجہ نے BBC Radio 4   کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "پس(فوجی انخلاء) کا ایک پہلو یہ ہے کہ (خطے کے) ممالک کو اب آگے بڑھنا ہو گا اور اپنا بھرپور اثر استعمال کرنا ہو گا ۔۔۔تاکہ افغانستان کو مثبت راہ پر رکھا  جا سکے۔"

 

پاکستان کے عوام اور افواج، پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی امریکی غلامی اور  افغانستان میں امریکہ کے لیے کرائے کی سہولت کاری کے ویژن کو مسترد کرتے ہیں اور پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کے غدارانہ عمل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہونگے۔ افواج پاکستان ان حکمرانوں کی ذاتی فوج نہیں کہ عوام کی مرضی اور اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کے خلاف افواج پاکستان کی قوت اور طاقت کو عالمی طاقتوں کے استعمال کے لیے پیش کر دیا جائے۔ یہ غوری اور ابدالی کے جانشین ہیں، جن کو بھاگتے امریکیوں کے خلاف افغان مزاحمت کا ساتھ دیتے ہوئے انگریز کی کھینچی ہوئی ڈیورنڈ لائن کو مٹا کر وسط ایشیا، افغانستان اور پاکستان کو خلافت تلے ایک وحدت میں جوڑنے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔  یوں خلافت مسلمانوں کے وسائل کو یکجا کر کے پورے خطے کی فوڈ سیکیوریٹی پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت کے ذریعے اور اس علاقے کی توانائی کی ضروریات وسط ایشیا کے کیسپیئن سی (Caspian Sea) کے ذخائر کے ذریعے پورا کر سکتی ہے۔ یہ ہے وہ جیو اسٹریٹیجک اور جیو اکنامک ویژن جو اس خطے کو استعماری مغرب سے حقیقی آزادی دلائے گا۔ خلافت جلد ہی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مسلم علاقوں کو اپنے اندر ضم کرتے ہوئے، مسلمانوں کی طاقت اور قوت کی وحدت اور اللّٰہ کی مدد و نصرت کی بدولت عالمی قوتوں کی صفوں میں آ کھڑی ہو گی۔

 

         اے افواج پاکستان!

موجودہ سیاسی و فوجی قیادت آپ کی قیادت کی حقدار نہیں، آپ کشمیر کی آزادی کے خواہشمند ہیں اور یہ حکمران بائیڈن ـمودی پلان کے روح رواں ہیں۔ آپ افغان مزاحمت کے ساتھ مل کر امریکہ کی جڑ کاٹنا چاہتے ہیں، یہ حکمران امریکی' شرکت اقتدار 'کے سیکولر جمہوری پروجیکٹ کے سہولت کار ہیں۔  آپ مسجد اقصیٰ میں سجدے کی آرزو لئے ہوئے ہیں اور یہ  حکمران خفیہ طور پر یہودی وجود کے ساتھ نارملائزیشن کی کوششیں کر رہے ہیں۔ آپ برما کے جابر بت پرستوں سے مسلمانوں کے خون کا قصاص لینا چاہتے ہیں، جبکہ یہ حکمران برما کو جنگی جہاز بیچ رہے ہیں۔ آپ مشرقی ترکستان کے مسلمانوں کی مدد کی خواہش دل میں لئے ہوئے ہیں، جبکہ یہ حکمران ملحد چینی حکومت کے تمام ظلم و جبر کے منکر ہیں اور چین کو مسلمانوں کی مزاحمت کچلنے میں مدد پیش کر چکے ہیں۔ اور ایسا ہی چلتا رہے گا ، جب تک آپ اپنے عقیدے اور ایمان پر مبنی ریاست خلافت قائم نہیں کرتے۔ حزب التحریر آپ کو اس عظیم سعادت کی جانب بلاتی ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ آپ کے فیصلہ کن اقدام کی منتظر ہے۔ آگے بڑھیں اور خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا؛

﴿فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ﴾
" پھر جب آپ کا پختہ ارادہ ہو جائے تو اللہ تعالی پر بھروسہ کریں ، بیشک اللہ تعالی توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔"

(آل عمران:159)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک