الإثنين، 06 رجب 1446| 2025/01/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    8 من جمادى الثانية 1443هـ شمارہ نمبر: 1443 / 33
عیسوی تاریخ     منگل, 11 جنوری 2022 م

 

پریس ریلیز

 

بین الاقوامی استعماری طاقتوں اور ان کے آلہ کار اداروں کے قرضوں سےترقی نہیں بلکہ معیشت قرضوں کی دلدل میں دھنستی چلی جاتی ہے

 


9 جنوری 2022 کو سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے کولمبو میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران یہ درخواست کی کہ سری لنکا کو مالیاتی بحران سے نکالنے کے لیے قرضوں کی ادائیگیوں کی تنظیم نو کی جائے یعنی ان کی فوری ادائیگی کو موخر کردیا جائے۔ پچھلی دہائی کے دوران چین نے سری لنکا کو شاہراہوں، بندرگاہوں، ایک ہوائی اڈے اور کول پاور پلانٹ کے لیے 5 بلین ڈالر سے زیادہ کا قرضہ دیا ہے، جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو BRI) ) کا حصہ ہے، اور جس کا مقصد چین کو باقی دنیا کے ساتھ  منسلک کرنے والے انفراسٹرکچر کو کھڑا کرنے کے لیے  فنڈ فراہم کرنا  اور اس کی تعمیر کرنا ہے۔ لیکن سری لنکااس وقت غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران سے دوچار ہے اور وہ ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے اور ضروری اشیاء خوراک کی قلت ہو چکی ہے۔

 


سری لنکن حکمرانوں نے بھی پاکستانی حکمرانوں کی طرح چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو BRI) ) کا حصہ بننے پر اپنی عوام کو سنہرے دور کے خواب دکھائے تھے، لیکن آج سری لنکا  ترقی کے بجائے مالیاتی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں نے اپنے عوام کو یہ باور کرایا تھا کہ امریکہ، یورپ اور ان کے آلہ کار ادارے آئی ایم ایف ،عالمی بینک، اور ایشیائی ترقیاتی بینک ہماری ترقی نہیں چاہتے، ہمیں قرض کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں، اور قرض کے ساتھ معاشی و سیاسی شرائط بھی عائد کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری معاشی  اور خارجہ پالیسی کی خودمختاری ختم ہوجاتی ہے، لیکن چین سے حاصل ہونے والے قرض ان شرائط سے پاک ہوتے ہیں، اور اس طرح  بہت جلد ہماری معاشی صورتحال بدل جائے گی۔ پاکستان کے حکمرانوں نے تو سی پیک، جو کہ پاکستان میں  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو BRI) )کا حصہ  ہے،  کو "گیم چینجر" قرار دیا ، لیکن آج پاکستان کی صورتحال بھی سری لنکا سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔ پاکستان کی وزرات خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق   جون 2013 میں پاکستان کا غیر ملکی قرضوں   کا حجم 44.35ارب ڈالر تھا  جس میں چین کا حصہ صرف 9.3 فیصد تھا۔ اپریل 2021 میں پاکستان کا غیر ملکی قرض 90.12ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس میں سے چین کا حصہ 27.4فیصد یعنی 24.7ارب ڈالر ہے۔

 

 

درحقیقت موجودہ عالمی سرمایہ دارانہ آرڈر کے تحت چھوٹے اور کمزور ملکوں کو قرض انہیں خوشحال بنانے کے لیے نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر غلام بنا کر اپنا ہاتھوں کا کھلونا بنانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کی صورتحال یہ ثابت کرتی ہے کہ چین بھی اسی  موجودہ عالمی سرمایہ دارانہ آرڈر کا حصہ ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہا ہے۔ لہٰذا موجودہ عالمی سرمایہ دارانہ آرڈر  میں قرض چاہے چین سے لیے جائیں یا امریکہ یا کسی اور ملک سے، غریب اور کمزور ممالک صرف مزید قرض کی دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے۔ سرمایہ دارانہ معاشی آرڈر دنیا کو معاشی انصاف فراہم نہیں کرتا بلکہ معاشی ظلم کو پروان چڑھاتا ہے۔ لہٰذا دنیا کو ایک نئے عالمی معاشی آرڈر کی ضرورت ہے جو صرف اسلام ہی فراہم کرتا ہے اور جسے مسلمانوں کی ریاست "خلافت" ہی قائم کرسکتی ہے۔ اسلام کا عالمی معاشی آرڈرسود ی قرضوں کو مسترد کرتا ہے، سونے اور چاندی کو کرنسی قرار دے کر بین الاقوامی تجارت اور باہمی لین دین میں صرف اسی کرنسی کو استعمال کرتا ہے اور اس طرح ڈالر کی بالادستی کا خاتمہ ہوجائے گا ،  آئی ایم ایف، عالمی بینک جیسے استعماری اداروں کو مسترد کرتا ہے، تیل و گیس اوربجلی کے کارخانوں کو عوامی ملکیت قرار دیتا ہے۔ یہ انقلابی معاشی آرڈر ریاستِ خلافت ہی دنیا میں نافذ کرسکتی ہے کیونکہ مسلم علاقوں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے، دنیا کی اہم ترین سمندری، فضائی، اور زمینی راستے اسلامی علاقوں میں واقع ہیں جن پر عالمی تجارت کا انحصار ہے، اور سب سے بڑھ کر اسے وہ ایمان کی دولت  میسر ہے جس کی بنیاد پر وہ موجودہ استحصالی سرمایہ دارانہ معاشی آرڈر کو چیلنج کرسکتی ہے۔ لہٰذا پاکستان کے مسلمانو! اٹھو اور اللہ کے دین  کو قائم کرنے اور  ظالمانہ سرمایہ دارانہ معاشی  آرڈر کو توڑنے کیلئے نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کرو۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِىۡ الۡاَرۡضِ كَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ

 

" اللہ وعدہ  کرتا ہے ان لوگوں کے ساتھ ، جو تم میں سے ایمان لائے اور نیک اعمال کیے کہ ضرور انہیں زمین میں خلافت عطا کرے  گا"(النور، 24:55)

 

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس


المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک